ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے اپریل تا دسمبر 2021 میں 41 فی صد کا اضافہ ہوا ترقی معاشی بحالی کا اشارہ دیتی ہے
Posted On:
12 JAN 2022 6:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 جنوری 2022/ٹیکسٹائل کے شعبے نے مسلسل تجارتی سرپلس کو برقرار رکھا ہے اور برآمدات میں درآمدات سے کئی گنا زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 21-2020 میں سپلائی چین اور مانگ میں خلل ڈالنے والی وبائی بیماری کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی برآمدات نے کمی واقع ہوئی تھی۔
تاہم ، 22-2021 میں بحالی کے آثار نظر آرہے ہیں۔ اپریل تا دسمبر 2021 کے دوران کل ٹیکسٹائل اور ملبوسات بشمول دستکاری کی برآمدات 29.8 بلین امریکی ڈالر تھی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 21.2 بلین امریکی ڈالر تھی۔ اس کا مطلب گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 41 فی صد کی مضبوط نمو ہوئی ہے۔ یہ ترقی معاشی بحالی کا اشارہ دیتی ہے۔
یہاں تک کہ وبائی امراض سے پہلےکے سال یعنی 20-2019 کےمقابلے میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات (کپڑے اور ملبوسات بشمول دستکاری) اپریل سے دسمبر 2019 کےمقابلے میں اپریل سے دسمبر 2021 کے دوران 14.6 فیصد بڑھ گئی۔ ٹیکسٹائل کی برآمد میں 31 فی صد اضافہ ہوا۔ کپاس یارن /کپڑے/میڈاپس، ہینڈلوم مصنوعات وغیرہ میں اپریل تا دسمبر 2019 کےمقابلے میں 43 فی صد اور جوٹ کی مصنوعات میں اپریل سے دسمبر 2021 تک 33 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
حکومت نے دستکاری سمیت ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے لئے 44 بلین ڈالر کا ہدف مقرر کیا ہے اور سالانہ ہدف کا تقریباً68 فی صد پہلے ہی حاصل کرلیا گیا ہے۔ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ہمیشہ پہلے کی سہ ماہیوں کے مقابلے زیادہ سرگرمیاں ہوتی ہیں ۔ لہذا صنعت پرامیدہے کہ اہداف کو صحیح طریقے سے پورا کیا جائے گا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-350
(Release ID: 1789483)
Visitor Counter : 270