وزارتِ تعلیم
عالمی یوم ہندی کے موقع پر یونیسکو کے ذریعے تاریخی فیصلہ، ڈبلیو ایچ سی (وشو دھروہر سمیتی) کی ویب سائٹ پر ہندی تفصیلات دستیاب ہوں گی
Posted On:
11 JAN 2022 6:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 /جنوری 2022 ۔ یونیسکو میں بھارت کے مستقل مندوب نے کل عالمی یوم ہندی کے موقع پر اعلان کیا کہ یونیسکو کا عالمی وراثتی مرکز بھارت کے یونیسکو عالمی وراثتی مقامات کی ہندی زبان میں تفصیلات کو ڈبلیو ایچ سی کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کے لئے راضی ہوگیا ہے۔
تعلیم و فروغ ہنرمندی کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ٹوئیٹ پیغام کے توسط سے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندی، ہر بھارتی اور ہندی سے محبت کرنے والوں کے لئے باعث فخر ہے۔ عالمی اسٹیج پر بھارتی زبانوں کی مقبولیت خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
318U-NO.
(Release ID: 1789258)
Visitor Counter : 146