نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

میری کوم سمیت چھ مکے باز نیشنل کوچنگ کیمپ کا حصہ ہوں گے

Posted On: 11 JAN 2022 7:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11؍جنوری؍2022:

 

نیتا جی سبھاش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس (پٹیالہ) اور یہاں اندرا گاندی اِنڈور اسٹیڈیم میں جاری نیشنل باکسنگ کوچنک کیمپ میں شامل کئے گئے 6اولمپئنس میں امت پنگھل،  وکاس کرشن اور ایم سی میری کوم بھی شامل ہیں۔یہ کیمپ 14مارچ تک جاری رہیں گے۔

پٹیالہ میں مردوں کے کیمپ میں تین سروسز کے مکے باز امت پنگھل، منیش کوشک اور ستیش کمار  ہیں اس کے علاوہ وکاس کرشن(آل انڈیا پولس)اور آشیش کمار (ہماچل پردیش)کا نام بھی شامل ہے، جبکہ منی پور کی ایم سی میری کوم یہاں اندرا گاندھی اِنڈور اسٹیدیم میں جاری خواتین کے کیمپ میں شامل ہوں گی۔

3؍جنوری سے شروع ہونے والے کیمپ میں وہ اولمپین مکے باز شامل ہوں گے ، جنہوں نے نیشنل چیمپئن شپ کے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ اب جبکہ کامن ویلتھ  کھیل اور ایشیائی کھیلوں کی تاریخ قریب آرہی ہے، باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کے مشورے پر اسپورٹ اتھارٹی آپ انڈیا نے ان کی شمولیت کو منظوری دے دی ہے۔

این آئی ایس پٹیالہ میں چلنے والے کیمپ میں مختلف وزن زمر ے کے کم از کم 63مرد مکے باز اور 27کوچنگ ومعاون اسٹاف شامل ہیں، جبکہ اندرا گاندھی اِنڈور اسٹیڈیم میں چلنے والے نیشنل کیمپ میں پہلے سے ہی 57خاتون مکے باز شامل ہیں ،جن میں اولمپک کھیل میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی لولینا بورگوہین بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں 25کوچنگ و معاون اسٹاف کے لوگ بھی اس کیمپ میں موجود ہیں۔

یہ دونوں قومی کیمپ  باکسنگ دستے کی جاری تیاریوں کا حصہ ہیں اور ایم وائی اے ایس اور ایس اے آئی کے ذریعےمنظور شدہ سالانہ تربیتی کلینڈر کا بھی حصہ ہیں۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 323)




(Release ID: 1789238) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi