وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

اعلیٰ تعلیمی ادارے ہندوستانی اختراعات اور اسٹارٹ-اَپ ایکو سسٹم میں معاون کے طورپر کام کریں گے:جناب راجکمار رنجن سنگھ


جناب راجکمار نجن سنگھ نے’تعلیمی اداروں میں اختراعاتی ایکو سسٹم کی تعمیر‘پر ای-سمپوزیم کا افتتاح کیا

اس ای-سمپوزیم کا مقصد کاروبار کا جشن منانے اور اختراعات کو بڑھاوا دینے کے لئے ملک کے اہم اسٹارٹ اَپ، کاروباریوں، سرمایہ کاروں، انکیوبیٹروں، فنڈنگ اداروں، بینکوں، پالیسی سازوں وغیرہ کو ایک پلیٹ فارم کے نیچے لانا ہے

Posted On: 11 JAN 2022 5:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11؍جنوری؍2022:

 

وزیر مملکت برائے تعلیم جناب راجکمار رنجن سنگھ نے وزارت صحت، ڈی پی آئی آئی ٹی، اے آئی سی ٹی ای اور وزارت تعلیم کے اختراعاتی سیل  کے ذریعے منعقد ’تعلیمی اداروں میں اختراعاتی ایکو سسٹم  کی تعمیر‘کے موضوع پر منعقد ایک ای –سمپوزیم کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہندوستانی اختراعات اور اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم میں اہل کی شکل میں کام کرنے کے وسیع امکانات ہیں۔

 

 

وزیر محترم نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک نئے اور آتم نر بھر بھارت کی تعمیر کے اپنے وژن کو ساجھا کیا ہے۔یہ معاون ایکو سسٹم اور ہمارے اختراعت کاروں اور کاروباریوں کے وقف اور کوششوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کل کے ہندوستان کو ہماری اعلیٰ روایتوں کو جدید عالمی نظریے کے ساتھ ملانا چاہئے۔

جناب سنگھ نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں سب سے بڑا اعلیٰ تعلیمی نظام ہے اور دنیا میں تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم علم پر مبنی معیشت بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ ہمارے تعلیمی اداروں کے اندر اختراعاتی حوصلے اور کاروباری صلاحیت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔وزیر موصوف نے ہندوستان میں تعلیمی اداروں سے اپنی ذہنیت تبدیل کرنے اور اعلیٰ نوعیت کی تحقیق، اختراعات  اور کاروبار کی حوصلہ افزائی کرنے والا ماحول بنانے کی گزارش کی، تاکہ کاروباریت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی ہوسکے۔

جناب راجکمار نجن سنگھ نے اُن 75اسٹارٹ- اَپس کو بھی مبارکباد دی ،جن کی شناخت وزارت تعلیم نے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے حصے کی شکل میں کی تھی۔طلباء اور فیکلٹی کے اِن 75اسٹارٹ -اَپس نے جدید ٹیکنالوجی وضع کی اور اِس میں وسیع امکانات ہیں۔ ہر اسٹارٹ- اپس کو 10 لاکھ تک کی مالی مدد حاصل ہوئی ہےاور اس کے علاوہ صلاح اور حوصلہ افزا حمایت بھی اِنہیں مہیا کی جائے گی، جس کے ذریعے  یہ شراکت دار ایجنسیوں کے ساتھ اشتراک حاصل کرسکیں گے۔

اعلیٰ تعلیم محکمے کے سیکریٹری جناب کے سنجے مورتھی نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہمارے پاس ہندوستان میں 2500اختراعاتی سیل ہے اور مستقبل میں مزید 5000سیل جوڑے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایمبسڈر پروگرام کے تحت 50,000اساتذہ کو تربیت فراہم کی جارہی ہے، جس سے تعلیم کے شعبے میں بڑی تبدیلی آئے گی۔انہوں نے آگے کہا کہ یہ اختراعاتی کلچر ہے اور اس طرح کے انعقاد نوجوانوں کو آگے آنے اور نئے خیالات اور صلاحیتوں کا اظہار کرنے کےلئے متحرک کرتے ہیں۔

اسکول ایجوکیشن اور خواندگی محکمے کی سیکریٹری محترمہ انیتا کروال نے اِس موضوع پر گفتگو کی کہ کس طرح ہندوستان کے نوجوان دماغ مسائل-حل  ، صلاحیت سازی کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کررہے ہیں۔انہوں نے ایسے قوم اور کردار کی تعمیر والے پروگراموں میں نوجوان بچیوں کی زبردست شراکت داری کی ستائش کی، جو نئی قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) 2020ء کے مساویانہ تعلیم کے وژن کی کامیابی کا صاف اشارہ دیتے ہیں۔

محترمہ کروال نے چھوٹے بچوں کو مستقبل کے لئے تیار کرنے کے  تئیں اُن میں اختراعات اور جوکھم اُٹھانے کی صلاحیت پیدا کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس طرح کی پہل کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہماری توجہ بچوں کو ذمہ دار شہری بنانے کے لئے سائنسی رویے، نظریے اور اہم فکر پیدا کرنے پر ہونی چاہئے۔

آل انڈیا  کونسل فار ٹیکنکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای)کے سربراہ پروفیسر انل ڈی سہس بُدھے نے کہا کہ ای-سمپوزیم میں سرمایہ کاری ، مشاورت وغیرہ جیسے اختراعاتی نظام کی تعمیر پر روشنی ڈالی گئی ہے اور یہ سمپوزیم ہمارے تعلیمی اداروں کو اپنے اندر اختراعاتی ایکو سسٹم کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے متحرک کرے گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ اختراعات کا یہ تہوار اور ثقافت کا یہ جشن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کے مطابق آتم نر بھر بھارت اور 5ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کی راہ ہموار کرے گا۔

صنعت اور داخلی تجارت کو فروغ دینے کے محکمے کے سیکریٹری جناب انوراگ جین ، وزارت تعلیم کے اختراعاتی سیل کے چیف اختراعاتی آفیسر ڈاکٹر ابھے جیرے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 214)




(Release ID: 1789182) Visitor Counter : 150