بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے کورل بلو انویسمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ  سودر لینڈ  گلوبل ہولڈنگز انک میں حصص  کی حصولیابی کو منظوری دی

Posted On: 11 JAN 2022 4:54PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے کورل بلو انویسٹمنٹ پرائیویٹ   لمیٹیڈ  کے ذریعے سودرلینڈ گلوبل ہولڈنگز انک میں حصص کی حصولیابی کو  منظوری دی۔

مجوزہ اتصال  کا تعلق متعلق شرائط پوری کئے جانے پر  کورل بلو انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ (جی آئی اسی انویسٹر) کے ذریعہ  دو قسطوں میں سودر لینڈ  گلوبل ہولڈنگز انک (سودر لینڈ) کے کامن  اسٹاک کے سیریز سی  پریفرڈ  اسٹاک کنورٹیبل کی حصولیابی سے ہے۔

جی  آئی سی انویسٹر جی آئی سی بلو ہولڈنگز  پرائیویٹ لمیٹیڈ کی  مکمل ملکیت والی کمپنی ہے۔  جو کہ  جی آئی سی (وینچرز) پرائیویٹ لمیٹیڈ کی بھی مکمل ملکیت ہے۔ جی  آئی سی انویسٹر سنگاپور میں ایک پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کے طور پر  قائم کی گئی ایک اسپیشل پرپز  وہیکل  کمپنی ہے۔ یہ انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنیوں کے ایک گروپ کا حصہ ہے جس کا انتظام i))  جی آئی سی اسپیشل انویسٹمنٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ جو کہ جی آئی سی  پرائیویٹ لمیٹیڈ  کی مکمل ملیت والی کمپنی ہے اور (ii) جی آئی سی کا انٹیگریٹیڈ اسٹرٹیجیز  گروپ کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔

سودرلینڈ ایک پرائیویٹ ملکیت والی  ہولڈنگ کمپنی ہے، جو کہ امریکہ  میں قائم کی گئی تھی ۔ سودرلینڈ ایک ہولڈنگ کمپنی کے طور پر کام کرتی ہے اور  یہ ایک گلوبل انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس پرووائڈر ہے جس کو انٹیگریٹیڈ بزنس  پروسیز  آؤٹ سورسنگ (بی پی او)، بزنس ٹرانسفارمیشن، کلاؤڈ، بیک آفس، اینڈ  فرنٹ آفس سروسز، بزنس پروسیز اور ٹیکنالوجی مینجمنٹ سروسز میں خصوصی  مہارت  حاصل  ہے۔ یہ  بھارت میں چار بالواسطہ ذیلی کمپنیوں  کے ذریعے کام کرتی ہے جن میں (i) سودرلینڈ گلوبل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ؛ (ii) سودرلینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ؛ (iii) ایڈوینٹٹی گلوبل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ اور (iv) سودرلینڈ ہیلتھ کیئر سولیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

سی سی آئی کا مفصل آرڈر بعد میں آئے  گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-312

                          


(Release ID: 1789163) Visitor Counter : 179