ریلوے کی وزارت

ریلوے کے وزیر نے تمام ریلوے زون ؍ڈویژن میں کووڈ تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 10 JAN 2022 5:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10؍جنوری؍2022:

 

ملک بھر میں حال ہی میں کووڈ معاملوں میں تیز اضافے کے پس منظر میں ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے مختلف ریلوے زون اور ڈویژن  کے اعلیٰ حکام کو ریلوے اسپتالوں اور صحت بنیادی ڈھانچے کے استعمال کو عام لوگوں کے لئے سہولت آمیز بنانے کی ہدایت دی۔چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب وی کے ترپاٹھی، ریلوے بورڈ، بورڈ ممبران  تمام زونل ریلوے ؍پی یوکے جنرل منیجر(جی ایم)اور ڈویژنل ریلوے منیجر(ڈی آر ایم)سمیت وزارت ریلوے کے دیگر اعلیٰ حکام نے ورچوئلی طورپر اس میٹنگ میں شرکت کی۔

 

01.jpg

 

جائزہ میٹنگ میں جناب وشینو نے کووڈ تیاریوں سے متعلق درج ذیل پہلوؤں کی جانچ کی:

  • ریلوے اسپتالوں کا بنیادی ڈھانچہ
  • بچوں کے اسپتال کے وارڈ میں کام کاج
  • ٹیکہ کاری-ریلوے کے فرنٹ لائن ورکرز کو بوسٹر ڈوز کے التزامات سمیت ریلوے ملازمین اور ان کے بچوں کی ٹیکہ کاری
  • دواؤں ، آکسیجن سپلائی، زیو لائٹ اسٹاک اور دیگر ضروری طبی امدادی آلات کے ساتھ ساتھ وینٹی لیٹرز کی فنکشننگ، لکویڈ میڈیکل آکسیجن، ٹینکز اور ایسے دیگر آلات جو کووڈ کے علاج و معالجے کے لئے بہت اہم ہے، کی دستیابی
  • آکسیجن پلانٹوں کی کمشننگ(کل منظور شدہ آکسیجن پلانٹوں میں سے 78 پہلے چالو ہوچکے ہیں، جبکہ 17کی ابھی کمیشننگ نہیں ہوپائی ہے
  • بیداری پیدا کرنا:
  • ریلوے اسٹیشن پر ماسک لگانے، ہاتھوں کی صفائی اور دیگر احتیاطی اقدامات کے بارے میں اعلانات کے وقفے میں اضافہ
  • ریلوے اسٹیشن پر ماسک کے بغیر لوگوں کو داخل نہ ہونے دینا
  • ماسک پہننے  اور دیگر احتیاطی اقدامات کو بڑھاوا دینے کےلئے مہم چالان
  • کووڈ کی موجودہ صورتحال کے دوران ہنگامی حالت میں؍یا ریلوے اسٹیشن پر مسافروں؍مہاجرین کی تعداد میں اچانک میں اضافے کے معاملے میں خصوصی اسٹیشن کو چلانے کا جائزہ لینا

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 286)



(Release ID: 1788972) Visitor Counter : 131