وزارتِ تعلیم
علم سے مالامال شخص انصاف پر مبنی معاشرہ اور ترقی پذیر سماج کا تعمیراتی مرکب ہوتا ہے: مرکزی وزیرتعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے انڈین پبلک اسکول کی 82ویں کانفرنس (آئی پی ایس سی) کی پرنسپل کی کانکلیو سے خطاب کیا
Posted On:
10 JAN 2022 12:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 جنوری، 2022۔تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج دون اسکول کے ذریعے منعقد انڈین پبلک اسکول کی 82ویں کانفرنس (آئی پی ایس سی) کی پرنسپل کی کنکلیو سے خطاب کیا۔
اس موقع پر بولتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی (2020) میں ایک جیسی اور شمولیتی تعلیم پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے اور اس میں سماجی اور اقتصادی طور سے پس ماندہ افراد کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمولیتی کلاس روم سے مختلف تجربات و نظریات کے حامل تمام افراد کو فائدہ حاصل ہوتا ہے، اور اس میں ملک کو درپیش متعدد چیلنجز کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ وزیر موصوف نے اس کانکلیو میں شرکت کرنے والے تمام اسکولوں سے اپیل کی کہ وہ اس بارے میں اپنی رائے دیں کہ ہمارے سرکردہ اسکول کتنے شمولیتی ہیں اور یہ بھی بتائیں کہ ملک کے ہر بچے کو بہترین تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے مزید اور کیا کیا جا سکتا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ علم سے مالا مال شخص ایک اچھے معاشرہ، انصاف پر مبنی معاشرہ، اور ترقی پذیر سماج کا تعمیراتی مرکب ہوتا ہے۔ سیکھنے، اسے اپنی زندگی میں اتارنے اور اس علم کو آگے تک پہنچانے کی خواہش نے ہی آج انسانو ں کو یہاں تک پہنچایا ہے، جس میں آگ کی دریافت، پھرکاشت کاری سے لے کر آج کے دور میں آسمانوں کا سفر اور ستاروں کی سیر تک کی تمام چیزیں شامل ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو بہترین چیزیں عطا کریں، انہیں تعلیم کا حق فراہم کریں، ان کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور اس طرح اپنے ملک اور اس دنیا کو ایک بہتر اور سب کو ساتھ لیکر چلنے والی جگہ بنائیں۔
وزیر موصوف کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ 1939 میں چند رہائشی اسکولوں کے ساتھ جس آئی پی ایس سی کی شروعات ہوئی تھی اب اس میں سینک اسکولوں اور ملٹری اسکولوں سمیت کُل 81 اسکول شامل ہیں۔ ہندوستان کے 80 سےزیادہ سرکردہ اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس کا یہ سالانہ جلسہ آئندہ کی نسل کو متاثر کرنے کے نقطہ نظر سے کافی اہمیت کاحامل ہے۔ جناب دھرمیندر پردھان نے اعتمادکااظہار کیا کہ یہ کانکلیو نتیجہ خیز رہی جس میں ہر شخص نے کچھ نہ کچھ نیا سیکھا، کوئی نئی بات کہی، اپنے اپنے اسکولوں میں کچھ نیا کرنے کا اظہار کیا تاکہ وہ معاشرے اور ملک کے لئے متجسس، باصلاحیت اور باخبر لیڈران پیدا کرسکیں۔
آئی پی ایس سی (انڈین پبلک اسکولوں کی کانفرنس) کی شروعات 1939 میں ہوئی تھی اور تبھی سے اس میں شامل تمام پبلک اسکول ہندوستان میں ایک ایسی روایات قائم کرنے میں مصروف ہیں جہاں طلباء کی کردار سازی سے لیکر شخصیت سازی تک ہمہ گیر تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔
اس موقع پر آئی پی ایس سی کی چیئرپرسن محترمہ نشی مشرا اور دون اسکول کے ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر جگ پریت سنگھ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ق ت ۔ع ن۔
U-274
(Release ID: 1788890)
Visitor Counter : 172