بھاری صنعتوں کی وزارت

بھاری صنعتوں کی وزارت 10 سے 16 جنوری 2022 تک پُروقار  ہفتہ کے دوران آزادی کا امرت مہوتسوا منائے گی


 چھ بہت بڑے واقعات کی منصوبہ بندی کی گئی تھی: ایکشن @ 75، اچیومنٹ @ 75، آئیڈیاز  @ 75، ری سولو @ 75 اور آزادی کی جدوجہد کے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے

پروگرام کا افتتاح  ،نئے مصنوعات کا آغاز ،ٹیکنولوجی کی پیش کش ،تکنیکی  نمائشوں ،سیمینار،ویبینار ،ماہرین کے لیکچرز،یوگ اور مراقبے کے سیشن شامل ہیں

Posted On: 09 JAN 2022 1:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،۹جنوری ،2022

 

آزادی کا امرت مہوتسو  ترقی پذیر بھارت کے 75سال اور اپنے لوگوں،ثقافت اور کامیابیوں کے قابل فخر تاریخ کو منانے اور مبارکباد دینے  کی بھارتی حکومت کی پہل ہے۔اس پہل کے تحت بھاری  صنعتوں کی وزارت خصوصی ہفتہ 10سے 16جنوری 2022 تک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔

بھاری صنعتوں کی وزارت عالمی سطح پر مسابقتی، سبز اور ٹکنالوجی سے چلنے والے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو تیار کرنے پر مرکوز ہے، جس میں آٹومیٹک اور کیپٹل گڈس سیکٹر بھی شامل ہے، جو ترقی اور روزگار کی تخلیق کو فروغ دیتا ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسوکی تقریبات منانے کے تحت بھاری صنعتوں کی وزارت نے پُروقار ہفتے  کے دوران اپنے سی پی ایس ای  اور خود مختار اداروں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں کئی پروگراموں  اور سرگرمیوں کو چلانے کا منصوبہ بنایا  ہے،جس میں ہریدوار ،بینگلورو،بھوپال،جھانسی ،پنے ،حیدرآباد وغیرہ  شامل ہیں۔ یہ پروگرام آٹوموٹیو ریسرچ اسوسی ایشن آف انڈیا (اے آر اے آئی) ،پنے ،اینڈریو  یولے اینڈ کمپنی لیمیٹیڈ(اے وائی سی ایل)،بھارت ہیوی الیکٹریکلس لیمیٹیڈ (بی ایچ ای ایل)،بریتھویٹ  برن اینڈ جیساپ  کنسٹرکشن کمپنی لیمیٹیڈ (بی بی جے)،کولکاتہ ،برج اینڈ روف لیمیٹیڈ (بی اینڈ آر) ،کولکاتہ ،سیمنٹ  کارپوریشن آف انڈیا لیمیٹیڈ (سی سی آئی)،سینٹرل  مینوفیکچرنگ  انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا(سی ایم ٹی آئی) بینگلورو، انجینئرنگ  پروجیکٹس (انڈیا) لیمیٹیڈ (ای پی آئی ایل) ،فلوڈ کنٹرول ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایف سی آر آئی)،پلکڑ ،ہندوستان مشین ٹولس لیمیٹیڈ (ایچ ایم ٹی) ،ہندوستان سالٹس لیمیٹیڈ /سامبر  سالٹس لیمیٹیڈ (ایچ ایس ایل /ایس ایس ایل ) وغیرہ میں ہوں گے۔

جدت ،مینو فیکچرنگ ،ایکسی لینس ،خود مختار ہندوستان ،ماحولیات  اور پائیداری ،سوچھ بھارت ،سوستھ بھارت  ،آزادی کی لڑائی کے گم نام ہیروز  وغیرہ  کے علاقوں میں ایکشن @ 75، کامیابیاں @ 75، آئیڈیا @ 75، ری سولو @ 75 اور آزادی کی لڑائی کے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔  ان تقریبات میں افتتاح، نئی مصنوعات کی رونمائی، ٹیکنالوجی ڈسپلے، تکنیکی نمائشیں، سیمینارز، ویبینار، ماہرانہ لیکچرز، یوگا اور مراقبہ کے سیشنز، ہیلتھ کیمپس، صفائی مہم، جدوجہد آزادی اور تحریکوں کے مقابلے وغیرہ شامل ہیں۔

ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات میں "مکمل حکومتی نقطہ نظر" اور لوگوں کی شرکت یعنی جن بھاگداری پر پورا زور دیا گیا  ہے۔ پروگراموں اور سرگرمیوں کے دوران کووڈ-19 کے سلسلے میں  مناسب فاصلے اور حفظان صحت کے پروٹوکول کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تقریبات/سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ورچوئل موڈ سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔

 

*****

ش ح ۔ا م۔

U:261

 



(Release ID: 1788768) Visitor Counter : 169