ریلوے کی وزارت

سال 2021 میں جنوب مشرقی ریلوے (ایس ای آر) نے اب تک کی سب سے زیادہ مال برداری کی


مجموعی منقسم محصول (15,079 کروڑ روپے) پچھلے سال کے مقابلے میں 14.86 فیصد زیادہ

سنکریل - فریٹ ٹرمینل، کالائی کنڈا-جھارگرام تھرڈ لائن سیکشن کی تیاری مکمل اور افتتاح

جنوب مشرقی ریلوےکی 74  ٹرینوں کے اندر دیکھ ریکھ کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں

سال 2021کے دوران سڑکوں پر 16 زیریں  اور 5 بالائی پُل  بنائے گئے

Posted On: 08 JAN 2022 1:15PM by PIB Delhi

 

مال برداری اور آمدنی کے لحاظ سے سال 2021  جنوب مشرقی ریلوے کے لئے ایک قابل ذکر سال رہا ہے۔ پچھلے سال کے دوران جنوب مشرقی ریلوے نے بہت سی قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں جو حسبِ ذیل ہیں:

1۔ہوڑہ-ممبئی مین لائن کے آندُل-جھاڑسوگوڈا سیکشن پر 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین دورانے کا عمل شروع ہوا۔

2۔ سال2020-21 میں حاصل کی گئی 175.4 میٹرک ٹن کی مال برداری جنوب مشرقی ریلوے کی اب تک کی سب سے زیادہ مال برداری کی کارکردگی رہی۔

3۔کیلنڈر سال 2021 (نومبر تک) کے لئے مجموعی منقسم آمدنی 15079 کروڑ تھی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 14.86 فیصد زیادہ ہے۔

4۔مال برداری کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے بی او ایکس این ایچ ایل  کے 67 ریکوں کو 25 ٹی ایکسل لوڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

 5۔ سوچھ بھارت ابھیان کے تحت جنوب مشرقی ریلوے کی تمام شناخت شدہ 74 ٹرینوں میں سال 2021 میں اندر ہی دیکھ ریکھ کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

6۔ نو (9)  ٹرینوں بشمول روایتی ڈبوں کے 11 ریکوں کو ایل ایچ بی میں تبدیل کیا گیا۔

7۔ سنکریل کے پیلے فیز کا کام - فریٹ ٹرمینل کی تیاری مکمل ہوئی اور 19.02.2021 کو ریلوے کے وزیرِ محترم  نے اس کا افتتاح کیا۔

8۔ کالائی کنڈا-جھاڑگرام تھرڈ لائن سیکشن کا کام شروع ہوا جس کا افتتاح 22.02.2021 کو ؎عزت مآب وزیر اعظم نے کیا۔

9۔ سال 2021 میں سڑکوں پر ٹریفک کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لئے 16 زیریں راستے اور 5 بالائی پلوں کی تعمیر کے ذریعے 32 لیول کراسنگ  بند کئے گئے۔

10۔ سال 2021 میں جنوب مشرقی ریلوے کے مختلف اسٹیشنوں پر 4 نئی مسافر لفٹیں اور ایک رواں زینہ (ایسکلیٹر) نصب کیا گیا۔

11۔ گزشتہ سال کے 227.42 ٹن کلو میٹر کے مقابلے میں سال 2021 میں 406.18 ٹن کلو میٹر برق کاری حاصل کی گئی۔

12۔ ہندُستانی ریلوے کے تمام زونوں میں جنوب مشرقی ریلوے نے سال 2021 میں  1064 انجنوں کے حصول کے ساتھ  سب سے زیادہ بجلی کے انجن والی گاڑیں چلائیں۔

13۔ مارچ 2021 میں سی کے پی ڈویژن میں راوڑکیلا اسٹیل پلانٹ میں نیا ٹریکشن سب اسٹیشن (132کے وی/25کے وی) قائم کیا گیا۔

14۔ گیارہ اسٹیشنوں (بالتیکوڑی، گدھنی، چکولیا، کالونگا، راجگنگ پور، جھنکپانی، رنگرا، مرادیہہ، سدامڈیہہ، بوکارو ای کیبیون، لودھما) پر الیکٹرانک انٹرلاکنگ شروع کی گئی ہے اور 8 اسٹیشنوں  ( جھاڑگرام، بگڈیہی، سردیگا، بالسیرنگ، موڑی، جارسوگوڈا گڈس یارڈ، جھارسوگوڈا پیسنجر یارڈ اور گوکل پور)  میں تبدییاں کی گئیں۔

15۔ مسافروں کی حفاظت اور سلامتی کے لئے 28 اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی سسٹم نصب کئے گئے۔

16۔ سگنلنگ سسٹم کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے 41 آئی پی ایس سسٹم لگائے گئے۔

17۔  جنوب مشرقی ریلوے کے ماھول دوست اقدامات کے تحت سپروائزری ٹریننگ سینٹر، کے جی پی نے فروری 2021 کے مہینے میں آئی جی بی سی گرین ایگزیسٹنگ بلڈنگ ریٹنگ سسٹم "گولڈ" سند حاصل کی۔

18۔ کووڈ سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت جنوب مشرقی ریلوے کے مختلف اسپتالوں میں 143825 کووڈ ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔ سنٹرل اسپتال جی آر سی میں 1 ایل ایم او ٹینک لگایا گیا۔

19۔ ٹرینوں میں سفر کرنے والی خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جنوب مشرقی ریلوے کے رانچی ڈویژن میں ایک خصوصی لیڈی ریلوے پولس فورس کمانڈو ٹیم تشکیل دی گئی۔

20۔  سپر کریٹیکل پروجیکٹ بسرا- بونڈامنڈا (ایک کیبن) (4.2 کلومیٹر) اور موناہر پور- بوندامنڈا (اے) کی تیسری لائن (30 کلومیٹر) 24.08.2021 کو شروع کی گئی۔

21 ۔ بالسرنگ -لودھما (9.9 کلومیٹر) بونڈامنڈا-رانچی ڈبلنگ کا کام  30.12.2021 کو شروع ہوا۔

اے۔ اہم پل جو 2021 میں مکمل ہوا۔

22.ڑکیلا- جھارسوگوڈا تھرڈ لائن (101.4 کلومیٹر) کے سلسلے میں بی آر نمبر-124،[9x45.7(او ڈبلیو جی)+1x18.3(سی جی)]مکمل ہوا۔

23.رسوگوڈا-کیچوبہل کے سلسلے میں بی آر نمبر 21 (آئی بی پل) ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک (11x45.7 ایم  ٹی جی)  (20 کلومیٹرمکمل ہوا۔

بی۔  یارڈ کو نئی شکل دینے کا کام 2021 میں مکمل ہوا۔

24۔ سنکریل گڈز ٹرمینل یارڈ کے پہلےمرحلے  کا کام مکمل ہو چکا ہے اور 19.02.2021 کو ریلوے کے وزیر محترم  کی طرف سے اسے فعال کر دیا گیا ہے۔

25۔ جھنکپانی یارڈ کے یارڈ کو دوبارہ بنانے کا کام 15 (11+4) دناین آئی کے بعد 11.09.2021 کو کیا گیا۔

26۔ جھارسوگوڈا گڈز یارڈ 05.12.2021 کو فعال ہوا۔

27۔ جھارسوگوڈا پسنجر یارڈ 06.12.2021 کو فعال ہوا۔

28۔ کالونگا یارڈ کو نئی شکل دینے کا کام تیسری لائن کے کام کو شامل کرنے کے لئے این آئی کے بعد کیا گیا۔

سی- کوارٹر 2021 میں مکمل ہوئے۔

29 ۔ بھاگا میں ٹائپ ٹو کوارٹروں کی  12 یونٹیں (2020-21 کا پی بی آئٹم نمبر 544) مکمل کر کے اوپن لائن کے حوالے کر دی گئیں۔

30۔ ہٹیا میں ٹائپ چہارم کوارٹروں کی 4 یونٹیں مکمل ہو چکیں اور اپریل 21 میں مکینوں کو الاٹ کر دی گئیں۔

دیگر اہم کام جو 2021 میں مکمل ہوئے۔

31.ھی / ٹی ایس ایس - آئسولیسن کی سہولیات گاہیں ٹی ایس ایس کے 132 کے وی کی جانب ڈبلیو بی ایس ای ٹی سی ایل  کے ذریعہ 18.03.2021 کو مکمل کی گئیں۔

32.ند پور اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر ایک کا پلیٹ فارم شیلٹر 21.07.21 کو مکمل ہو گیا۔

33.ولٹی- میچیدا (7.5 کلومیٹر) کے آٹو سگنلنگ  کی تبدیلی کے کام مکمل ہونے کے بعد 11.09.2021 کو اسے فعال کر دیا گیا۔

34.ایم سی ایل پروجیکٹ کے لئے سردیگا پر اضافی لوڈنگ لائن مکمل اور 01.09.2021 سے فعال۔

سال 2021 میں کھیلوں کی کارکردگی

انٹر نیشنل چیمپئن شپ

35۔ محترمہ نکی پردھان، محترمہ سلیمہ ٹیٹے (ہاکی) اور محترمہ سُتیرتھا مکھرجی (ٹیبل ٹینس) نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ محترمہ پردھان اور محترمہ سلیمہ ٹیٹے چیمپئن شپ میں چوتھے نمبر پر رہیں۔

36۔ جناب جاوید علی خان نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

37۔ محترمہ نکی پردھان کو کوریا میں منعقد ہونے والی سینئر ویمن ہاکی ایشین چیمپئن شپ ٹرافی کے لئے منتخب کیا گیا۔

38۔ محترمہ سلیمہ ٹیٹے اور محترمہ سنگیتا کماری کو ایف آئی ایچ جونیئر ویمن ورلڈ کپ کے لئے چُنا گیا۔

*******

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1788589) Visitor Counter : 172