نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ونٹر اولمپک میں کوالیفائی کرنے والے محمد عارف خان کوٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم میں شامل کیا گیا

Posted On: 07 JAN 2022 3:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،07؍جنوری؍2022:

وزارت کھیل کے مشن اولمپک سیل (ایم او سی)نے فروری میں بیجنگ (چین)میں ہونے والے ونٹر اولمپک تک الپائن اسکینگ ایتھلیٹ  محمد عارف خان کو ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس)کے کور گروپ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

خان ونٹر اولمپک میں سلالوم اور جائنٹ سلالوم مقابلوں میں حصہ لیں گے۔انہیں چین میں ہونے والے بڑے پروگرام سے پہلے یوروپ میں تربیت اور سازو سامان کی خرید کے لئے پی او پی ایس کے تحت 17.46لاکھ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ خان کا موجودہ ٹریننگ بیس آسٹریا میں ہے، جہاں ان کے ان کے کوچ اور فیزیو بھی ہیں۔

ایم او سی نے خان کے لئے کل 35دنوں کے یوروپی تربیتی کیمپ کی منظوری دی تھی، جو ونٹر اولمپک کے لئے ان کے کوالیفائی کرنے کے بعد سے شروع ہوگئی تھی۔انہوں نے پچھلے سال ستمبر میں مونٹے نیگرومیں  ایک مقابلے میں جائنٹ سلالوم میں کوٹا جیتا تھا۔ایک مہینے پہلے انہوں نے سلالوم ایوینٹ کے لئے کوٹا مقام حاصل کیا۔ اس حصولیابی نے خان کو دو الگ الگ ونٹر اولمپک انعقادوں میں براہ راست کوٹا مقام جیتنے والا پہلا ہندوستانی بننے کا انوکھا فخر دلایا۔اس کے لئے وہ ونٹر اولمپک کھیل 2022ء میں اپنی جگہ پختہ کرنے والے ملک کے پہلے ایتھلیٹ بھی ہیں۔

گلمرگ سے آنےو الے اس ایتھلیٹ نے 2011ءمیں اتراکھنڈ میں منعقد جنوب ایشیائی موسم سرما کھیلوں میں سلالوم اور جائنٹ سلالوم مقابلوں میں دو گولڈ میڈل جیتے تھے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 216)



(Release ID: 1788444) Visitor Counter : 175