سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، منی پور میں کاک چنگ کے مقام پر بزرگ شہریوں اور دیویانگ جن افراد کے لیے سماجک ادھیکارتا شیور کا انعقاد کرے گا


64.05 لاکھ روپے مالیت کے 1895 امدادی آلات وسازوسامان بالکل مفت تقسیم کیے جائیں گے

Posted On: 06 JAN 2022 7:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،6جنوری 2022۔  

حکومت ہند کی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کی اسکیم راشٹریہ وایوشری یوجنا (آر وی وائی) اور اے ڈی آئی پی کے تحت بزرگ شہریوں اور معذور افراد یعنی دیویانگ جن کو امدادی اور معاون آلات وسازوسامان تقسیم کرنے کے لیے ایک ‘‘سماجک ادھیکارتا شیور’’ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ شیور معذور افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، اے ایل آئی ایم سی او اور منی پور کے سماجی فلاح وبہبود کے محکمے کے اشتراک سے 7 جنوری 2022 کو منی پور کے ضلع کاک چنگ میں لنگ میڈونگ پبلک پلے گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔

اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت پہلے سے مقررہ 144 دیویانگ جن اور آر وی وائی کے تحت پہلے سے مقرر کئے گئے 387 بزرگ شہریوں کے درمیان 64.05 لاکھ روپے مالیت کے 1895 امدادی آلات وسازوسامان بالکل مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

کووڈ-19 عالمی وبا کے پیش نظر محکمے کے ذریعہ تیار کردہ کام کاج سے متعلق معیاری ضابطوں ایس او پی ایس ، ایس او پیز پر عمل کرنے کے بعد بلاک اور پنچایت کی سطح پر یہ امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔ ان امدادی سامان میں وہیل چیئر، ٹرائی سیکل (تین پہیوں والی سائیکل) سی پی چیئر، واکنگ اسٹیک (پیدل چلنے میں معاون چھڑی) اسمارٹ کین، آلہ سماعت، دانتوں کے ڈینجرس، گھٹنے کی بریس، واکر اور پیروں کی دیکھ بھال سے متعلق یونٹ شامل ہیں۔

افتتاحی کیمپ 7 جنوری 2022 کو دوپہر 12 بجے منعقد ہوگا۔ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب پرتما بھومک اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ان کے علاہ لیجس لیٹیو اسمبلی کی رکن ڈاکتر رادھے شیام یمنام بھی مہمان ذی وقار کی حیثیت سے اس تقریب میں شامل ہوں گے۔

اے ایل آئی ایم سی او اور  ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران بھی اس تقریب میں موجود رہیں گے۔

********** ***

( ش ح ۔ع م ۔ ت ع (

07.01.2022

U.No. 201


(Release ID: 1788282) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi