صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں  ٹیکہ کاری  کی مجموعی تعداد نے 149.66کروڑ کے نشانے کو پارکیا


گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران  94لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے

سردست  شفایابی کی شرح  97.57فیصد پرقائم ہے

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران  117100نئے معاملات  کی رپورٹ سامنے آئی

ہندوستان میں  زیرعلاج مریضوں کی تعداد اس وقت  371363ہے

ملک میں  مثبت معاملوں کی ہفتہ وارشرح  اس وقت  4.54فیصد ہے  

Posted On: 07 JAN 2022 10:13AM by PIB Delhi

آج شام  7بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق  ، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران  94لاکھ سے زیادہ  (9447056) افراد کو ویکسین  کی خوراک دی گئی، جس کے ساتھ ہی   ہندوستان میں اب تک دی جانے والی  کووڈ -19ویکسین کی خوراکوں کی مجموعی تعداد 149.66کروڑ سے تجاوز کرگئی (1496681156)۔

یہ نشانہ  15996534اجلاس  منعقد کرکے حاصل کیاگیاہے ۔

آج شام 7بجے تک ملنے والی عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کی مجموعی  تعداد کی تفصیل حسب ذیل ہے :

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,88,661

دوسری خوراک

97,32,783

 

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,86,788

دوسری خوراک

1,69,41,142

15سے 18 سال کی عمرکے افراد

پہلی خوراک

1,68,20,563

 

18سے 44سال کی عمرکے افراد

پہلی خوراک

50,95,49,935

دوسری خوراک

34,57,40,614

 

45سے 59سال کی عمرکے افراد

پہلی خوراک

19,56,03,537

دوسری خوراک

15,43,51,161

 

60سال سے زیادہ عمرکے افراد

پہلی خوراک

12,19,97,939

دوسری خوراک

9,71,68,033

میزان

1,49,66,81,156

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران   30836مریض شفایاب ہوچکے ہیں  ، اس کے ساتھ ہی اب تک شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد  (عالمی وباء کے شروع ہونے کے بعد سے ) اس وقت  34371845ہے ۔

اس کے نتیجے کے طورپر ہندوستان میں شفایابیوں کی شرح اس وقت  97.57فیصد پرقائم ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MDK9.jpg

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران  117100نئے معاملات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034U9H.jpg

ہندوستان میں  اس وقت زیرعلاج مریضوں کی تعداد 371363ہے ۔زیرعلاج مریضوں کی یہ تعداد ملک کے مثبت معاملات  کی کل تعداد کا 1.05فیصد ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004O6UP.jpg

پورے ملک میں  ٹیسٹنگ کے عمل کی رفتار  میں برابر  تیزی لائی جارہی ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران  1513377ٹیسٹ منعقد کئے جانے کی اطلاع ہے ۔ ہندوستان میں اب تک مجموعی طورپر  68.68کروڑسے زیادہ  (686819128) ٹیسٹ منعقد کئے جاچکے ہیں ۔

ملک میں ایک طرف اس وقت  ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں  مسلسل اضافہ کیاجارہاہے  ، تودوسری طرف ملک میں  ہفتہ وار  مثبت معاملات کی شرح  اس 4.54فیصد پرقائم ہے اور یومیہ مثبت معاملات کی شرح بھی 7.74فیصد درج کی گئی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005AEKE.jpg

****************

 (ش ح ۔ س ب۔ ع آ)

U-192



(Release ID: 1788244) Visitor Counter : 158