امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے منی پور میں 2,450کروڑ روپے کے 29 ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا
وزیراعظم نے جناب نریندر مودی کے قیادت میں ہر جگہ ترقی کو پہنچانے میں وزیر اعلیٰ جناب این بیرین سنگھ نے کامیابی حاصل کی
ان پانچ سالوں میں نہ کبھی بلاکیڈ ہوا، نہ بند ہوا اور تشدد پر بھی کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، جب تک استحکام اور امن نہ ہو ترقی ممکن نہیں
بیرین سنگھ سرکار کی سب سے بڑی حصولیابی ہے کہ اس نے استحکام ، امن کے ساتھ ساتھ ترقی کے ترقی کے راستے بھی منی پور کے لئے کھول دیئے ہیں
پچھلی سرکاروں کی بلاکیڈ ، تشدد ، بدعنوانی، بند، نشیلی اشیاء کے کاروبار کی روایت سے باہر نکلنے کےلئے منی پورنے ایک کامیاب کوشش کی ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کل ہی 3000کروڑ روپے سے زیادہ کے 21 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا و سنگ بنیاد رکھا اور پانچ عدد قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا
آج 265کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے 15پروجیکٹوں کا افتتاح اور 2,194کروڑ روپے کے دیگر 14پروجیکٹوں کا افتتاح ہوا ہے
دو ہی دنوں میں تقریباً5,500کروڑ روپے کی لاگت کے کام منی پور کے عوام کے لئے شروع ہوئے ہیں
پچھلی سرکاروں کی طویل حکمرانی میں ایسے دو دن گنوا دیجئے، جب 5,500کروڑ روپے کے کاموں کا افتتاح ہوا ہو اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہو؟
نریندر مودی سرکارنے پورے شمال مشرق کی ترقی کےلئے کئی محاذ کھولے ہیں اور وزیر اعظم کہتے ہیں کہ 8ریاست ہندوستان کی اشٹ لکشمی ہیں
پچھلے ساڑھے سات سالوں میں کئی مرتبہ وزیروں کا اور متعدد بار وزیر اعظم کا دورہ ہوا ہے
کئی مسائل تھے،جیسے بنگلہ دیش کے ساتھ زمینی سرحدی تنازعات تھے، جنہیں معاہدوں کے ذریعے سلجھایاگیا، برو-ریانگ معاہدہ کیا گیا، بوڈو معاہدہ ہوا،آٹھ شدت پسند گروپوں سے معاہدہ کیا گیا
تقریباً 3,000انتہا پسند ہتھیار چھوڑ کر سماج کے قومی دھارےمیں شامل ہوئے ہیں اور یہ نوجوان آج ملک کی ترقی میں لگے ہیں، پچھلی سرکار کے تین آئی تھے، عدم
استحکام ، انتہا پسندی اور عدم یکسانیت، ہم نے تین نئے آئی بنائے، اختراعت(اینوویشن)،بنیادی ڈھانچہ(انفراسٹرکچر) اوریکجہتی(اِنٹی گریشن)
یکجہتی سے ہی ملک ایک ہو سکتاہے اور شمال مشرق ایک ہو سکتا ہے
منی پور کی ثقافت کو بڑھا وا دینے کے لئے رانی ماں کا اور تمام قبائل لیڈروں کا میوزیم تعمیر کرنے کا کام کیا، 31قبائل میوزیم ملک بھر میں بنیں گے، جن میں سے ایک منی پور میں بنے گا
مودی جی نے ہم سب کے سامنے ایک وژن رکھا ہے کہ ایک ترقی یافتہ شمال مشرق ہو، جو پورے مشرقی ہندوستان کی ترقی کا بنیاد بنیں اور اس کے توسط سے ہی مشرقی ہندوستان اور پورے ہندوستان کی ترقی ہوگی
انڈمان میں مہاراجہ کل چندر اور ان کے ساتھیوں نے انگریزوں کے خلاف لڑائی لڑی تھی اور انہیں جہاں رکھا گیا تھا ،اس جگہ کا نام ماؤنٹ منی پور رکھ کر مودی سرکارنے ان تمام مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا کام کیا ہے
یہ منی پور ہی ہے ، جسے نیتا جی نے آزادی کی جدوجہد میں آزادی کا گیٹ وے بنایا تھا اور آئی این اے کا پہلا پرچم لہرانے کا موقع بھی منی پور کو ہی ملا
آزادی کے 75سال اور منی پور کے 50سال، تمام منی پوریوں کے لئے نئے عہد اور نئی توانائی کے سال ہیں
Posted On:
06 JAN 2022 7:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی،06؍جنوری؍2022:
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے منی پور میں 2,450کروڑ روپے کے 29 ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این بیرین سنگھ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ منی پور ہی ہے ، جسے نیتا جی سبھاش چندر بوس نے آزادی کی جدوجہد میں آزادی کا گیٹ وے بنایا تھا اور آئی این اے کا پہلا جھنڈا لہرانے کا موقع بھی منی پور کو ہی ملا۔ یہ سال ملک کی آزادی کا 75واں سال ہے اور پور ا ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ منی پور بھی اپنی تشکیل کے 50سال پورے کرے گا۔ایک معنی میں اب آزادی کے 75سال اور منی پور کے 50سال، تمام منی پوریوں کے لئے نئے عہد اور نئی توانائی کے سال ہیں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کی قیادت میں ریاستی سرکار بڑی یکسوئی کے ساتھ 5 سال سے منی پور کے چپے چپے کی ترقی کے لئے عہد بند دکھائی دیتی ہے۔پہاڑ ہو، وادی ہو، جنگل ہو، گاؤں ہو یا شہر۔وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ہر جگہ ترقی پہنچانے میں وزیر اعلیٰ جناب این بیرین سنگھ نے کامیابی حاصل کی ہے۔جب بھی منی پور کی تاریخ لکھی جائے گی، ان پانچ سالوں کو سنہرے عہد کے طورپر لکھا جائے گا۔ ان پانچ سالوں میں ترقی تو ہوئی ہی، نہ کبھی بلاکیڈ ہوا، نہ بند ہوا اور تشدد پر بھی بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔جب تک استحکام اور امن نہ ہو ترقی ممکن نہیں اور بیرین سنگھ سرکارکی سب سے بڑی حصولیابی ہے کہ اس نے استحکام ، امن کے ساتھ ساتھ ترقی کے راستے بھی منی پور کے لئے کھول دیئے ہیں۔پچھلی سرکاروں کی بلاکیڈ، تشدد، بدعنوانی، بند،ڈرگس کاروبار کی روایت سے باہر نکلنے کے لئے منی پور نے ایک کامیاب کوشش کی ہے۔
مرکزی وزیر اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کل ہی 3000کروڑ روپے سے زیادہ کے 21 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا و سنگ بنیاد رکھا اور پانچ عدد قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔آج اس پروگرام کے توسط سے 265 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے 15پروجیکٹوں کا افتتاح اور 2194کروڑ روپے کے 14پروجیکٹوں کا بھومی پوجن ہوا ہے۔ تقریباً 2450 کروڑ روپے کی لاگت کے پروجیکٹوں کا تحفہ نریندر مودی جی اور بیرین سنگھ جی نے منی پور کو دیا ہے۔دو ہی دنوں میں تقریباً 5500کروڑ روپے کی لاگت کے کام منی پور کے عوام کے لئے شروع ہوئے ہیں۔پچھلی سرکاروں کی طویل حکمرانی میں ایسے دو دن بتا دیجئے ، جب 5500کروڑ روپے کے کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیا رکھا گیا ہو۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ آنے والے وقت میں آرگینک ، خوردنی مصنوعات کی اہمیت بہت بڑھنےوالی ہے۔اسی سمت میں زراعت و کسان و بہبود کی وزارت کے تحت شمال مشرقی کے خطے کے لئے آرگینک مشن کے خصوصی منصوبے کے تحت سین جون تھونگ میں آرگینک آؤٹ لیٹ، کولڈ روم اور پیکنگ یونٹ کا افتتاح ہوا ہے۔انہوں نے منی پور کے کسانوں سے کہا کہ آرگینک زراعت کو انہوں نے جس طرح تسلیم کیا ہے، آپ کو پیدا وار کے زیادہ سے زیادہ دام مل پائیں، اس کے لئے بھارت سرکار اور منی پور سرکار عہد بند ہیں اور اسی سمت میں آج یہ نئی شروعات ہوئی ہے۔وزیر اعظم کے زرعی آبپاشی منصوبے کے تحت 8کروڑ روپے کی لاگت سے 75ٹیوب ویل بھی آج شروع ہوئے ۔ 16کروڑ روپے کی لاگت سے مویشی پروری سیکٹر کے پانچ پروجیکٹوں کا آغاز ہو اہے۔ 21 کروڑ کی لاگت سے 4پُلوں اور سڑکوں کی تعمیر ہونے والی ہے۔ 36کروڑ کی کل لاگت سے تیار 4واٹر سپلائی پروجیکٹوں سے تقریباً 31,000لوگوں کو کل سے ہی پینے کے پانی کی سپلائی ہوگی۔ سیاحتی مقامات کے لئے بھی کام ہوا ہے۔منی پور یونیوسٹی احاطے میں بین الاقوامی ہاسٹل کی عمارت کو وقف کیا گیا ہے اور آج پولس یادگار کا بھی فتتاح ہواہے۔ اس کے ساتھ ہی 46کروڑ روپے کی لاگت سے سیروئی مہوتسو کے لئے بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی پروجیکٹ کا اعلان، ہنرہب کی ترقی ، امپھال میں اولمپئن پارک کا سنگ بنیاد، لوآنگ سانگ بام میں کرکٹ اسٹیڈیم میں توسیعی سہولیات، سیناپتی نونی اور کاکچنگ اضلاع میں 108کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع عدالتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد ، 22کروڑ روپے کی لاگت سے تھنگا پت میں 5آبی ذخیروں، دو اہم پروجیکٹوں اور ڈھیر سارے واٹر باڈی کے لئے خرچ، 450ایکڑ کے لمپھیل پت واٹر باڈی کی ترقی کا منصوبہ بھی بنا ہے۔نیو ڈیولپمنٹ بینک سے 650کروڑ روپے کی مالی امداد کے ساتھ 450 ایکڑ کے لمپھیل پت واٹر باڈی کی تزئین کاری کا پروجیکٹ اور نیو ڈیولپمنٹ بینک سے تقریباً 1149کروڑ روپے کی مالی امداد سے امپھال شہر کے لئے جامع سیوریج سسٹم کے دوسرے مرحلے کا کام شروع ہوگا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے سرکاریں 24گھنٹے سیاست کرتی تھی، ہتھیار بند گروپوں کا ساتھ دیتی تھی، پھروتی، اغوا، ڈرگس کاروبار اور بند کے نام پر عوام کو پریشان کرتی تھی، لیکن اب مرکز میں مودی سرکار اور منی پور میں بیرین سنگھ سرکار دونوں نے مل کر ڈبل انجن وِکاس سے منی پور کا تعارف کرایا ہے۔انڈمان میں مہاراجہ کل چندر اور ان کے ساتھیوں نے انگریزوں کے خلاف لڑائی لڑی تھی اور انہیں جہاں رکھا گیا تھا ،اس جگہ کا نام ماؤنٹ منی پور رکھ کر مودی سرکارنے ان تمام مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا کام کیا ہے۔ہم نے ریاست کے تمام مطالبات کو سمجھا ، قبول کی اور آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی سرکارنے پورے شمال مشرق کی ترقی کےلئے کئی محاذ کھولے ہیں اور وزیر اعظم کہتے ہیں کہ 8ریاست ہندوستان کی اشٹ لکشمی ہیں۔ مودی جی نے بھارت سرکار کے تمام وزراء کو حکم دیا ہے کہ 15 دن میں ہر وزیر ایک نہ ایک ریاست میں موجود ہو۔ پچھلے ساڑھے سات سالوں میں 1500 بار وزراء کا اور متعد بار وزیر اعظم کا دورہ ہوا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ کئی مسائل تھے،جیسے بنگلہ دیش کے ساتھ زمینی سرحدی تنازعات تھے، جنہیں معاہدوں کے ذریعے سلجھایاگیا، برو-ریانگ معاہدہ کیا گیا، بوڈو معاہدہ ہوا،آٹھ شدت پسند گروپوں سے معاہدہ کیا گیا، تقریباً 3,000انتہا پسند ہتھیار چھوڑ کر سماج کے قومی دھارےمیں شامل ہوئے ہیں اور یہ نوجوان آج ملک کی ترقی میں لگے ہیں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ پچھلی سرکار کے تین آئی تھے، عدم استحکام ، انتہا پسندی اور عدم یکسانیت، ہم نے تین نئے آئی بنائے، اختراعت(اینوویشن)،بنیادی ڈھانچہ(انفراسٹرکچر) اوریکجہتی(اِنٹی گریشن)، یکجہتی سے ہی ملک ایک ہو سکتاہے اور شمال مشرق ایک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین آئی کا فارمولہ اور وزیر اعظم کے اشٹ لکشمی کے بیان کو ہم زمین پر اتاریں، منی پور کو ہم نے بلاکیڈ فری کیا ہے، بند فری کیا اور ترقی کے راستے پر چلایا ہے اور موقع ملنےپر منی پور کو ہم ڈرگ فری بنانے کے کام کو بھی یقینی بنائیں گے۔ منی پور کی ثقافت کو بڑھا وا دینے کے لئے رانی ماں کا اور تمام قبائل لیڈروں کا میوزیم تعمیر کرنے کا کام کیا، 31قبائل میوزیم ملک بھر میں بنیں گے، جن میں سے ایک منی پور میں بنے گا۔ انہوں نے بہت اچھے کووڈ انتظام کے لئے وزیر اعلیٰ اور منی پور سرکار کو مبارکباد دی اور کہا کہ تمام 16 اضلاع میں آکسیجن پلانٹ بھی لگ گئے ہیں۔ مودی جی نے ہم سب کے سامنے ایک تصور رکھا ہے کہ ایک ترقی یافت شمال مشرق ہو ، پورے مشرقی ہندوستان کی ترقی کی بنیاد بنیں اور اسی کے توسط سے مشرقی ہندوستان اور پورے ہندوستان کی ترقی ہوگی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 181)
(Release ID: 1788202)
Visitor Counter : 223