کوئلے کی وزارت
دسمبر سال 2021 میں کوئلے کی مجموعی پیداوار 6.74 فیصد کے اضافے سے ہمکنار ہوکر 74.78 ملین ٹن تک پہنچ گئی
کوئلے کی محدود استعمال کی کانوں میں ریکارڈ40.98 فیصدکی نمو درج کی گئی
Posted On:
05 JAN 2022 3:50PM by PIB Delhi
ماہ دسمبر 2021 کے دوران بھارت کی مجموعی کوئلہ پیداوار 4.74 فیصد کے اضافے سے ہمکنار ہوکر 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 74.78 ملین ٹن تک پہنچ گئی گذشتہ برس ماہ دسمبر کے دوران جس قدر کوئلے کی پیداوار عمل میں آئی اس میں سے کول انڈیا لیمٹڈ (سی آئی ایل) 60.220 ایم ٹی کوئلہ پیدا کرکے 3.79 فیصد کی نمو حاصل کی۔کوئلے کی محدود استعمال والی کانوں میں 40.98 فیصد کی نمو درج کی گئی ہے اورساتھ ہی ساتھ یہاں اس مدت کے دوران 8.91 ایم ٹی کے بقدر کوئلہ پیدا کیا گیا۔سنگا رینی کولیریز لیمٹڈ (ایس سی سی ایل )نے دسمبر کے دوران کوئلے کی 5.6 میلین ٹن پیداوار کرکے 1.12 فیصد کے منفی ترقی درج کی ہے۔مالی سال 2022 کی کوئلے کی پیداوار کا مالی سال 2020 اور مالی سال 2021 سے موازنہ کیا گیا ہے کیونکہ اس مدت کے دوران کووڈ-19 کے پیش نظر تجارتی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں کی وجہ سےمنفی اثرات مرتب ہوئے تھےاور اس پیداوار کو معمول کے مطابق نہیں پایا گیاہے۔
کوئلے کی کھیپ روانہ کرنے میں بھی ماہ دسمبر 2019 کے 52.74 ملین ٹن کے مقابلے ماہ دسمبر 2021 میں 62.32 ملین ٹن کی نمو درج کی گئی جو 20.06 فیصد تک ہوئی ۔اسی مدت کے دوران مجموعی پیداوار میں سے کول انڈیا لیمٹڈ (سی آئی ایل )نے 60.67 ملین ٹن کوئلہ کی کھیپ روانہ کرکے 12.70 فیصد تک کی پیداوار کی نمو درج کی ، سنگرانی کولیریز لیمٹڈ نے 5.70 ملین ٹن تک کی کوئلے کی کھیپ روانہ کرکے 2.01 فیصد کی نمودرج کی جبکہ کوئلے کی محدود استعمال کی کانوں نے 8.68 ملین ٹن کوئلے کھیپ روانہ کرکے 43.23 فیصد کی نمو درج کی ہے۔
بجلی کا استعمال دسمبر 2019 میں 52.74 ملین ٹن کے مقابلے دسمبر 2021 کے مہینے میں 20.06فیصد کی نمو کے ساتھ 63.32 میلین ٹن بڑھا ہے۔اکتوبر 2021 کے آخر سے کوئلے کی درآمداتی قیمت میں کمی آئی ہے البتہ برآمداتی قیمتیں اب بھی اپنی اونچی سطح پر ہیں جس کے نتیجے میں درآمدات کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے مزید یہ کہ کوئلے پر مبنی توانائی کی مانگ میں سال 2020 کی اسی مدت کے مقابلے نومبر 2021 میں 12.7 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔
کوئلے سے بجلی پیدا کرنے میں سال 2021میں 11.84 فیصد کی نمو درج کی گئی ہے۔کوئلے سے پیدا ہونے والی مجموعی بجلی پیداوار دسمبر 2019 میں تیار کی گئی بجلی سےدسمبر 2021 میں تیار کی گئی بجلی سے 8.32 فیصد زیادہ رہی۔ دسمبر 2021 کے مہینے میں کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی اس سے پچھلے مہینے کے 75620ایم یو کے مقابلے میں 85579 ایم یو رہی اور 13.17 فیصد نمودرج کی گئی۔دسمبر سال 2021 میں 113094 ایم یو بجلی تیار کی گئی جو نومبر میں تیار کی گئی 103177 ایم یو کے مقابلے زیادہ ہے۔
کوئلے کی پیداوار میں 35 چوٹی کی کانوں میں سے 11 نے 100 فیصد سے بھی زیادہ 12 نے 80 فیصد سے زیادہ لیکن 100 فیصد سے کم پیداوار کی ہے۔
*************
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.153
(Release ID: 1787942)
Visitor Counter : 205