نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور پڈو چیری کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سندراجن نے پڈوچیری میں آج قومی یوتھ فیسٹیول 2022 کے لوگو اور میسکوٹ کی نقاب کشائی کی
جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ نوجوان ہماری بنیادی طاقت ہیں اور ملک کی تعمیر میں ان کا اہم ترین مقام ہے
Posted On:
05 JAN 2022 7:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،05 جنوری،2022 /نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور پڈو چیری کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سندراجن نے آج پڈو چیری میں 12 سے 16 جنوری 2022 میں منعقد ہونے والے 25ویں قومی یوتھ فیسٹیول کے لوگو اور میسکوٹ کی نقاب کشائی کی۔ پڈو چیری قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب آر سلوم، پڈو چیری ے وزیر اعلیٰ جناب این رنگا سوامی، وزیر تعلیم جناب اے نماسوایئم بھی اس موقعے پر موجود تھے۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ قومی یوتھ فیسٹیول 2022 کے انعقاد کے مقام کے طور پر پڈو چیری کو وزیراعظم جناب نریندر مودی نے منتخب کیا تھا۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ یوتھ فیسٹیول کا افتتاح وزیراعظم کریں گے اور وہ نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ جناب انوراگ ٹھاکر نے قومی یوتھ فیسٹیول کی ٹیگ لائن شکشم یوا ششکت یوا کی بھی نقاب کشائی کی جس کے معنی ہیں باصلاحیت نوجوان ، طاقتور جوانی – اہل جوانی – مضبوط جوانی۔
جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ 21ویں صدی میں بھارت کا ایک بہت ہی اہم رول ہوگا۔ اس کے بارے میں پوری دنیا کی نظریں ہم پر لگی ہوئی ہیں۔ نوجوان ہماری بنیادی طاقت ہے اور ملک کی تعمیر میں ان کا سب سے زیادہ اہم رول ہے۔ ہمیں اس بات پر سب سے زیادہ توجہ دینی چاہیے کہ بھارت کو دنیا کی سب سے زیادہ مضبوط معیشتوں میں سے ایک اور دیگر میدانوں میں ایک عالمی طاقت بنانے کے لیے اپنے نوجوانوں کی طاقت کو کس طرح ضابطے میں لایا جائے۔
جناب ٹھاکر نے کہا کہ پورے ملک کے نوجوان اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے پڈوچیری آئیں گے ۔ انہیں یقین ہے کہ نوجوان شری اوروبندو کی زندگی سے سبق حاصل کریں گے جو ایک عظیم شاعر، وطن پرست ، فلسفی اور ایک عظیم یوگ گرو تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان شاعر سبرمنیا بھارتی اور سوامی وویکانند کی زندگیوں سے بھی سبق حاصل کریں گے جو ہر ایک نوجوان کے لیے ایک مثالی شخصیت کے حامل ہیں۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –138
(Release ID: 1787850)
Visitor Counter : 220