وزارت دفاع

سرکاری ملازم کا قتل  یا پھر ایسے ہی کسی جرم کے لئے اُسے اکسانے کے ملزم پنشن یافتہ کے اہل خانہ کے دیگر اہل ممبر کے لئے فیملی پنشن کا التزام

Posted On: 05 JAN 2022 4:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،05؍جنوری؍2022:

 

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے(ڈی او پی اینڈ پی ڈبلیو)کے 16جون 2021ء کے دفتری میمورنڈم میں یہ التزام رکھا گیا تھا کہ فیملی پنشن پانے والے ممبر پر سرکاری ملازم کے قتل کا الزام لگنے یا ایسے ہی کسی جرم کے لئے بھڑکانے کا الزام لگنے کی حالت میں خاندان کے کسی دیگر اہل ممبر کو پنشن دی جاسکتی ہے۔

وزارت دفاع کے سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے (ڈی ای ایس)نے 5؍جنوری 2022ء کو مسلح افواج کے پنشن یافتگان کے لئے ڈی او پی اینڈ پی ڈبلیو کے مذکورہ دفتری میمورنڈم میں موجود التزامات کو لاگو کرنے کے سلسلے میں حکم نامہ جاری کیا ہے۔یہ التزام 16؍جون 2021ء سے لاگو ہوگا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 130)



(Release ID: 1787755) Visitor Counter : 145