نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے 117 ایتھلیٹس کے لئے نیشنل کیمپ کی 31 مارچ تک توسیع کی منظوری دی
Posted On:
05 JAN 2022 4:41PM by PIB Delhi
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے اس سال برمنگھم اور ہنگژھو میں منعقد کئے جانے والے کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز کے واسطے تیاری کے لیے ملک بھر میں پانچ مقامات پر 117 ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹس اور 45 کوچنگ اور سپورٹنگ اسٹاف کے لیے نیشنل کیمپ کی 31 مارچ تک توسیع کومنظوری دی ہے۔
مجموعی طور پر 64 مرد اور 53 خاتون ایتھلیٹس کے لئے نیشنل کیمپ نیتاجی سبھاس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس (پٹیالہ)، لکشمی بائی نیشنل کالج آف فزیکل ایجوکیشن (تھروواننت پورم)، ایس اے آئی نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس (بنگلورو)، جواہر لال نہرو اسٹیڈیم (نئی دہلی) اور اوشا اسکول آف ایتھلیٹکس (بالوسری) میں منعقد کئے جارہے ہیں۔
کیمپ میں شامل ہونے والوں میں 17 سال کی ورلڈ یو 20 چیمپئن شپس لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی شیلی سنگھ سب سے کم عمر ہیں۔ سال 2002 میں ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ ڈسکس تھرو میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی سیما پونیا کیمپ میں شامل ہونے والی سب سے زیادہ تجربہ کار ایتھلیٹ ہیں جو کہ گزشتہ چار کامن ویلتھ گیمز میں سے ہر ایک میں پوڈیم پر رہی ہیں۔
ٹوکیو اولمپک گیمز میں جیولین تھرو میں سونے کا میڈل حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا کوچ ڈاکٹر کلاز بارٹونیٹز کے ساتھ چولا وسٹا امریکہ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
ایتھلیٹس:
مرد:
400 میٹر: محمد انس یحییٰ، اروکیا راجیو، اموج جیکب، نوآ نرمل ٹام، ناگناتھن پانڈی، ہرش کمار، آیوش ڈباس، وکرانت پنچال، محمد اجمل، سارتھک بھامبری، کپل، راجیش رمیش، کرن پریت سنگھ اور راشد۔
800 میٹر اور 1500 میٹر: منجیت سنگھ، اجے کمار سروج، اناکیش چودھری، کرشن کمار، راہل، سشی بھوشن، ابھینندن سندریسن، انکت اور مجمل امیر۔
5000 میٹر اور 10000 میٹر: ابھیشیک پال، دھرمیندر، کارتک کمار اور امیت جانگڑ۔
3000 میٹر اسٹیپل چیس: اویناش سیبل، شنکر لال سوامی، بالاکشن، محمد نور حسن اور اتل پونیا۔
400 میٹر رہرڈل: ایاسامی دھرون، ایم پی جابر، سنتوش کمار، دھوَل مہیش اُٹیکر اور تھامس میتھیو۔
ریس واک: منیش سنگھ راوت، سندیپ کمار، رام بابو، وکاس سنگھ، ایکناتھ، جنید، سورج پوار اور امیت کھتری۔
لانگ جمپ: نرمل سابو، محمد انیس، یوگانت شیکھر سنگھ اور ٹی جے جوزف۔
ٹرپل جمپ: یو کارتک، عبداللہ ابو بکر، ایلدھوس پال اور گیلی وینسٹر دیواسہایم۔
شاٹ پٹ: تیجندرپال سنگھ تور، اوم پرکاش سنگھ اور کرن ویر سنگھ۔
ڈسکس تھرو: ابھینو، اکرام علی خان اور ارجن کمار۔
جیولین تھرو: روہت یادو، ساحل سلوال، یشویر سنگھ، ارش دیپ سنگھ اور ابھیشیک ڈرال۔
خواتین:
100 میٹر اور 200 میٹر: دوتی چند، ایس دھن لکشمی، ہیما داس، اے کے دنیشوری، پی ڈی انجلی، این ایس سمی، کاویری پاٹل اور نتیا گاندھے۔
400 میٹر: انجلی دیوی، ایم آر پووما، وی کے وسمایا، پریا ایچ موہن، وی ریوتی، وی سبھا، سمی، رچنا، نینسی، آر وتھیا، ڈانڈی جیوتیکا شری اور جسنا میتھیو۔
800 میٹر، 1500 میٹر اور 5000 میٹر: للی داس، پی یو چترا، چندا اور چترو گمنارام۔
5000 میٹر اور 10000 میٹر: کویتا یادو۔
میراتھن: سدھا سنگھ۔
3000 میٹر اسٹیپل چیس: پارول چودھری اور پریتی لامبا۔
ریس واک: بھاؤنا جٹ، پرینکا گوسوامی، سونل سکھوال، رمن دیپ کور اور روینہ۔
لانگ جمپ: شیلی سنگھ، رینو، آنسی سوجن اور پوجا سینی۔
شاٹ پٹ: من پریت کور سینئر، ابھا کٹھوعہ اور کچنار چودھری۔
ڈسکس تھرو: سیما پونیا، کمل پریت کور، ندھی رانی اور سنیتا۔
جیولین تھرو: انو رانی، کماری شرمیلا اور سنجنا چودھری۔
ہیمر تھرو: منجو بالا اور سریتا آر سنگھ۔
ہیپٹاتھلون: پورنیما ہیمبرام، مرینہ جارج، سونو کماری اور کاجل۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-133
(Release ID: 1787752)
Visitor Counter : 200