شہری ہوابازی کی وزارت
وزیر اعظم نے اگرتلہ میں مہاراجہ بیر بکرم (ایم بی بی) ہوائی اڈے کی نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا
ایم بی بی ہوائی اڈہ, اب ہر سال 30 لاکھ مسافروں کی ضروریات پوری کرے گا
جدید ترین ہوائی اڈہ، تریپورہ کے ثقافتی ورثے کا آئینہ دار ہوگا
Posted On:
04 JAN 2022 5:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی،04 جنوری 2022: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراجہ بیر بکرم (ایم بی بی) ہوائی اڈے کی نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا اور مکھیہ منتری تریپورہ گرام سمردھی یوجنا اور ودیا جیوتی اسکولوں کے پروجیکٹ مشن 100 جیسے اہم اقدامات کا آغاز کیا۔ تریپورہ کے گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ جناب بپلب کمار دیب، مرکزی وزراء جیوتی رادتیہ سندھیا اور محترمہ پرتیما بھومک اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے خطاب میں جناب سندھیا نے کہا کہ آج نئے جدید ترین ٹرمینل کے افتتاح کے ساتھ ہی تریپورہ کی شاندار تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ مربوط ٹرمینل وزیراعظم کے وژن اور عزم کی زندہ مثال ہے۔ اس سے ریاست اور شمال مشرقی خطے میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔
اگرتلہ کا ہوائی اڈہ جو 10000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا تھا، اب توسیع کر کے 30000 مربع میٹر کے رقبے میں بنایا گیا ہے جو تریپورہ کے ثقافتی ورثے کا آئینہ دار ہوگا۔ مہاراجہ بیر بکرم ہوائی اڈہ اب ایک سال میں 13 لاکھ کے بجائے ہر سال 30 لاکھ مسافروں کی سفری ضروریات پوری کر سکے گا۔ مرکزی حکومت کی کرشی اڑان 2.0 اسکیم کے تحت، نومبر 2021 کے مہینے میں 4500 کلو گرام زرعی مصنوعات برآمد کی گئی ہیں، جن میں تریپورہ کا انناس اور جیک فروٹ شامل ہے۔
اگرتلہ ہوائی اڈہ، تریپورہ کے دارالحکومت میں واقع شمال مشرقی علاقے کے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ یہ 4سی قسم کے ہوائی جہاز کے آپریشنز کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انڈیگو، ایئر انڈیا، فلائی بگ جیسے آپریٹرز اس وقت کولکتہ، ڈبرو گڑھ، گوہاٹی، امپھال، شیلانگ، لینگپوئی، بنگلور اور دہلی کو منسلک کرتے ہوئے ایک ہفتے میں 230 پروازیں چلا رہے ہیں۔
دستیاب اہم سہولیات:
· رن وے (18/36) طول و عرض - 2286 ایم 45 x ایم
· سی قسم A-321 اور 1 نمبر ATR-72 قسم کے طیاروں کو 04 کی تعداد میں ، ایک وقت میں پارک کرنے کا ایپرن۔
· ٹرمینل بلڈنگ کا رقبہ 10725 مربع فٹ ہے۔ 500 پیکس کو ایک وقت میں ہینڈل کرنے کے لیے۔ (250 آمدی + 250 روانگی) 1.3 ملین مسافروں کی سالانہ صلاحیت کے ساتھ (ایم پی پی اے)۔
· نیوو/ عام سہولت والے انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس)، ڈوپلر ویری ہائی فریکوئنسی اومنی رینج (ڈی وی او آر) وغیرہ جیسے ایڈز دستیاب ہیں۔
· اے ٹی سی کنٹرول ٹاور کم ٹیکنیکل بلاک اور سی اے ٹی - VII کا فائر اسٹیشن۔
- نائٹ لینڈنگ کی سہولیات۔
- قابل تجدید توانائی کے لیے 2 میگا واٹ کےشمسی پینلز
نئی مربوط ٹرمینل عمارت 30000 مربع میٹر کے رقبے کے ساتھ مکمل کی گئی ہے۔ اور اے - 321 قسم کے ہوائی جہازوں کے لیے 6 اضافی پارکنگ بیز کے لیے 3 ایم پی پی اے اور ایپرن کی سالانہ گنجائش والے 1200 پیک آورس مسافروں(پی ایچ پی) کی ہینڈلنگ کی صلاحیت ہے۔ نئی ٹرمینل عمارت 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے (جی ایس ٹی کو چھوڑ کر)
ورثہ: مقامی ثقافتی / آرکیٹیکچرل انسپائریشن
اے۔ عمارت کی متحرک اور علامتی شکل ریاست تریپورہ کے پہاڑی سلسلے سے اخذ کی گئی ہے۔
بی۔ بانس کے فن تعمیر کو ٹرمینل کی عمارت کے سامنے کے حصے میں پھولوں کی جالی کے انداز میں سجایا گیا ہے جس میں اس خطے کے جنگلات اور سبزے کی عکاسی کی گئی ہے۔
سی۔ اناکوٹی پہاڑیوں کے مقامی قبائلی پتھر کے مجسمے اور بانس کے مقامی دستکاریوں کو اندرونی حصوں میں زیبائش کے لئے بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے۔
ڈی۔ عمارت کے اندرونی حصوں میں، مقامی ثقافت اور فن تعمیر کو آرٹ ورک اور مجسموں کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔
اگرتلہ ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل بلڈنگ کی تصاویر
ٹرمینل بلڈنگ سٹی سائیڈ کا منظر
لینڈ سکیپ ایریا میں فوڈ کورٹ
بانس کے نوادرات دکھاتے ہوئے اندرونی منظر
بانس کے نوادرات دکھاتے ہوئے اندرونی منظر
*****
U.No.101
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1787556)
Visitor Counter : 238