امور داخلہ کی وزارت

مرکزی داخلہ سکریٹری نے داخلی امور کی وزارت کے تحت سائبر اور اطلاعاتی سکیورٹی ڈویژن کے سائبر جرائم کے بھارتی تال میل مرکز  (14سی) کے نیوز لیٹر کا اجرا کیا

Posted On: 03 JAN 2022 6:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03 جنوری ،2022/ مرکزی داخلہ سکریٹری نے  نئی دلی میں آج داخلی امور کی وزارت کے سائبر اور اطلاعاتی سکیورٹی کے ڈویژن سی آئی ایس کے تحت سائبر جرائم سے متعلق بھارتی تال میل مرکز (14 سی) کے تین مینوولز اور ایک نیوز لیٹر کا اجرا کیا۔

جاری کیے گئے یہ مینوولز اور نیوز لیٹر  اس طرح ہیں:

1۔       سائبر اسپیس – ڈوز اینڈ ڈونٹس – بنیادی مینوول کے لیے سائبر ہائی جین

2۔       سائبر اسپیس - ڈوز اینڈ ڈونٹس –  جدید ترین مینوول کے لیے سائبر ہائی جین

3۔       سہ ماہی نیوز لیٹر – سائبر پرواہ

یہ مینوولز سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے ایک بیداری مہم کا حصہ ہیں۔ جن کا مقصد دیہی علاقوں ، صنعتی اداروں اور عوام میں سائبر پاکیزگی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ سہ ماہی نیوز لیٹر – سائبر پرواہ میں 14 سی کا تعارف شامل ہے ، دو سہ ماہیوں میں 14 سی کی مختلف سرگرمیاں (اپریل سے جون  2021، اور جولائی سے ستمبر 2021) ، اس کا مقصد سائبر جرائم کے رجحانات  / طور طریقوں ، اعداد و شمار، 14 سی کے ذریعے تشکیل کی گئی سہولیات ، رپورٹنگ کے لیے پلیٹ فارم اور  متعلقہ فریقوں کو بیدار کرنے کے لیے سائبر جرائم سے نمٹنا۔ نیز سائبر جرائم کی روک تھام کے میدان میں مدد فراہم کرنا ، جرائم کا پتا لگانا اور تفتیش بھی شامل ہے۔

14سی کا قیام 2018 میں سی آئی ایس ڈویژن کے تحت ، ایک ایجنسی کے طور پر کیا گیا تھا ۔

14 سی عوام کے لیے وقتاً فوقتاً سائبر حفاظتی ترکیبیں فراہم کر کے سائبر دوست کے نام پر مختلف سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے بڑے پیمانے پر عوامی بیداری لا رہی ہے۔

*********

 ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –73



(Release ID: 1787291) Visitor Counter : 198