نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
جزائرکو محفوظ رکھنے کے لئے تمازت کی عالمی سطح کو محدود رکھنےکی غرض سے عالمی پیمانے پر ٹھوس کوششوں کی ضرورت: نائب صدر
سیاحت کےمراکز کو ایکوٹورزم کو اختیار کرنا چاہئے:نائب صدر
تحقیق کار توانائی کے کم استعمال والےماہی گیری کے طریقے سامنےلائیں: نائب صدر
ہمارے عظیم مادر وطن کےتنوع کا احساس کرنے کے لئےہندوستان میں بڑے پیمانےپر سیاحت کریں : نائب صدر
نائب صدر نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر ذمہ داری کے ساتھ سیاحت کریں
نائب صدر نے لکشدیپ جزائر کے اپنے دورےکےبارے میں ایک فیس بک پوسٹ تحریر کی
Posted On:
02 JAN 2022 4:42PM by PIB Delhi
نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے تمام ملکوں پر زور دیا ہے کہ عالمی تمازت کی سطح کو محدود رکھنےکےلئے ٹھوس کوششیں کی جائیں تاکہ چھوٹے جزائر اور ان کی سحر انگیز خوبصورتی برقرار رہے اور جزائر کے لوگوں کے گھر محفوظ رہیں۔
آب و ہوا میں تبدیلی اور عالمی تمازت میں اضافے سے چھوٹے جزائر پر اثرات مرتب ہونے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ یہ بڑی نا انصافی کی بات ہے کہ چھوٹے جزائر، جن کا مضر گیسوں کے اخراج میں سب سے کم حصہ ہے، وہ بڑےملکوں کی غفلت اور لاپرواہی کی قیمت ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سمندر کی سطح بڑھنے، سیلابوں اور ساحلی کٹاؤ سے ہر جگہ کے جزائرپر آبادلوگوں کے سامنے ایک بڑا خطرہ لاحق ہے۔
نائب صدر ، جنہوں نے لکشدیپ جزائر کا اپنا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کیاہے، فیس بک پر ایک پوسٹ تحریرکر کے اس دورے کے تجربات پیش کئے ہیں۔ لکشدیپ جزائر کو ہندوستان کےحسین اسرار سےتعبیر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا ہے کہ دور دورتک نیلے پانی، کھجور کے درختوں، سفید ریت کے ساحل اورصاف نیلے آسمان کے بیچ اپنا ایک پر لطف تجربہ ہے۔
لکشدیپ انتظامیہ کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ساحلی ماحول کو محفوظ رکھنے کی لگاتار کوششوں کی تعریف کرتے ہوئےنائب صدر نے دیگر سیاحتی مقامات پر زور دیا کہ وہ لکشدیپ کے طریقہ ٔ کار سیکھیں اور ایکو ٹورزم اپنائیں۔ نائب صدر نے سیاحوں سے کہا کہ وہ سیاحت کے دوران اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور مقامی افراداور فطرت سے تحفظ کو دھیان میں رکھیں۔ انہوں نےلکشدیپ کے عوام کو اپنےجزائر صاف ستھرے رکھنے کے لئے مبارکباد دی۔
لکشدیپ خطے میں مچھلی کی پیداواری میں تیزی سے اضافے کا ذکر کرتے ہوئےنائب صدر نے انتظامیہ کی جانب سے اس شعبے کی اعانت کی لگاتار کو ششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ماہی گیروں کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے ہمارے سائنس دانوں اور تحقیق کاروں کو ذمہ دارانہ ماہی گیری کے لئے توانائی کے کم استعمال والے ماہی گیری کے طریقے سامنے لانے چاہئیں۔
ہندوستان کی قدرتی تنوع پر توجہ مبذول کراتے ہوئے نائب صدرنے کہا کہ ہم اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ سیاحت کے اعتبار سے ہندوستان کا دامن وسیع ہے۔ ہمارےعظیم ہمالیہ ، راجستھان کےشاندار تعمیراتی نمونے، ہماچل پردیش کی شفاف جھیلیں، اتراکھنڈ میں روحانیت، گوا کےشاندار ساحل، کیرالہ کے نیلے پانی، مدھیہ پردیش کی جنگلاتی پناہ گاہیں، شمال مشرق کے چائےکےباغات اور رن آف کچھ کی رعنائی۔ یہ سب ہندوستان کی خوبصورتی کی نظیر ہیں۔ نائب صدر نے تمام لوگوں پر زور دیا ہےکہ وہ ہندوستان کے اندر زیادہ سےزیادہ سفر کریں اور ہمارےعظیم مادر وطن کے متنوع اور خوبصورت پہلوؤں کا تجربہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا''لیکن یاد رکھئے، جب آپ سفر کریں، تو آپ ماحولیات کے کسی بھی پہلو کو نقصان نہ پہنچائیں''۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1787000)
Visitor Counter : 150