وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

2021 میں پرسار بھارتی-ڈیجیٹل؍ٹی وی  ناظرین جھلکیاں

Posted On: 31 DEC 2021 4:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31دسمبر؍2021:

 

جیسے جیسے سال 2021ء اختتام پذیر ہورہا ہے، آئیے ایک نظر ڈالتےہیں کہ پرسار بھارتی نے دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کے اپنے جڑواں نیٹ ورک کے توسط سے ناظرین کی پسند کا مواد تقسیم کرتے ہوئے ملک کے کونے کونے میں اپنی اپنی علاقائی زبانوں اور بولیوں میں  لوگوں تک اس طرح رسائی حاصل کی؍معلومات فراہم کی اور اُن کے لئے تفریح کا سامان بہم کیا۔

2021ء میں دوردرشن کی مقبولیت نے نئی بلندیاں حاصل کیں۔کیونکہ ملک بھر میں ڈی ڈی چینلوں نے ایک ساتھ 6 بلین سے زیادہ ناظرین کی تعداد تک رسائی حاصل کی۔یہ چینل 2021ء میں 680ملین سے زیادہ ناظرین تک پہنچے۔

 

003.jpg

 

190+ملکوں میں پھیلے ناظرین کے ساتھ دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کے 185 سے زیادہ یوٹیوب چینلوں کو ایک ساتھ 2021ء میں ایک بلین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔2021ء کی پوری مدت کے لئے اُن کا دیکھنے کا وقت 94ملین گھنٹے کے ایک شاندار اعدادو شمار کے برابر ہے۔

 

004.jpg

 

 

دنیا بھر میں 190 سے زیادہ ملکوں اور 790 شہروں میں بڑھتی مقبولیت کے لئے شکریہ۔ پرسار بھارتی کے ایپ نیوز آن ایئر نے 2021ء میں 214 ملین+ناظرینوں و سامعین کی تعداد دیکھی۔آپ یہاں سے - https://prasarbharati.gov.in/get-apps/اِس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

 

005.jpg

 

عوامی خدمت کے اپنے مینڈٹ کو تقسیم کرنےوالا پبلک براڈ کاسٹر وباء کے سخت دور کے دوران لوگوں کے ساتھ مضبوطی  کے ساتھ کھڑا رہا ۔ اُس نے کووڈ بیداری پیغام ، ڈاکٹروں کے ساتھ مفت مشورہ اور اہم حکومتی گائیڈ لائن کو ملک کے ہر کونے میں ہرا ٓخری شخص تک پہنچانے کو یقینی بنایا۔یہ مواد کئی ہندوستانی زبانوں اور بولیوں میں تقسیم کی گئی۔اِس کے کچھ اعدادوشمار ذیل میں دیئے جارہے ہیں۔

 

دوردرشن نیٹ ورک پر 2021ء میں کووڈ-19 سے متعلق کوریج

 

 

نمبر شمار

مواد کی قسم

تعداد

دورانیہ(گھنٹوں میں)

رسائی(ملین میں)

 

1

سماجی پیغامات

34K

532+

95 M+

 

2

پرومو

384K

106+

6 M +

 

3

خصوصی پروگرام

3.8K

1685+

43 M +

 

4

نیوز بلیٹن

59K

22775+

356 M+

             

 

یہاں ذیل میں یہ بتایا گیا ہے کہ آپ اپنی پسند کی ہندوستان میں زبان میں ٹوئٹر اور یو ٹیوب پر پرسار بھارتی نیٹ ورک سے کیسے جڑ سکتے ہیں۔ پرسار بھارتی نیٹ ورک پر تمام ٹوئٹر ہینڈل کی فہرست؍لنکhttps://twitter.com/i/lists/173524864?s=20.

پرسار بھارتی نیٹ ورک پر تمام یوٹیوب چینلوں کی فہرست ؍لنکhttps://newsonair.com/live-tv-dd-channels/

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 15027)


(Release ID: 1786666) Visitor Counter : 217