شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے تحت خواتین خود امدادی گروپ (ایس ایچ جی) کی کامیابی کی کہانی

Posted On: 29 DEC 2021 12:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29 دسمبر 2021: ڈینلانگ ایس ایچ جی کا قیام شمال مشرقی خطے کی کمیونٹی کے لیے وسائل بندوبست پروجیکٹ (این ای آر سی او آر ایم پی) کی مدد سے 2014 میں سہائے فاؤنڈیشن کے ذریعے عمل میں آیا تھا۔ ڈینلانگ  ایس ایچ جی میں صدر، سکریٹری اور خزانچی سمیت کل 15 ا راکین ہیں۔ایس ایچ جی کی میٹنگ مہینے میں دو بار منعقد ہوتی ہے جس میں ہر ممبر کا مالی تعاون صرف 40 روپے ہوتا ہے اور ہر مہینے میں وہ 80 روپے کا حصہ دیتے ہیں۔ اپنے قیام کے بعد سے ایس ایچ جی بغیر کسی رکاوٹ کے اچھی ترقی کر رہا ہے۔ آمدنی کمانے کے علاوہ اس سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعے گاؤں میں چھوٹے کوڑے دان ڈال کر صفائی ستھرائی اور علاج معالجے کی سہولیات جیسی کئی سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IM0K.jpg

ایچ مکھاؤ گاؤں میں ڈینلانگ ایس ایچ جی

گروپ کی آمدنی پیدا کرنے والی کچھ سرگرمیاں جو پچھلے سالوں میں کی گئی تھیں مشروم کی ثقافت، پتوں والی سبزیوں کی کاشت، بنائی اور پولٹری تھی۔ یہ سرگرمیاں رضاکارانہ طور پر ایس ایچ جی کی طرف سے میٹنگ میں قرارداد منظور ہونے کے بعد شروع کی گئیں،آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کا منافع ان کے گروپ اکاؤنٹ میں جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ گروپ کی سرگرمی کا مقصد افراد کو ان کے گروپ کے ذریعے فائدہ پہنچانا تھا۔ وہ صاف سمجھ گئے تھے کہ یہ ساری بچت ان کے لیے ہیں۔

ڈینلانگ ایس ایچ جی 2014 میں صفر بیلنس کے ساتھ تشکیل دیا گیا تھا لیکن جیسے جیسے وہ ترقی کرتے  گئے ، 2021 میں ان کے پاس صرف ان کے کورپس فنڈ کے طور پر 2.50 لاکھ روپے سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ یہ رقوم ارکان کے درمیان 2 فیصد شرح سود پر گردش کرنے والے فنڈ کے طور پر استعمال ہوتی تھیں۔ گردش کرنے والے فنڈ سے معاشی ترقی، چھوٹے/ درمیانی درجے کے تجارتی  کاروباری اداروں کو کھولنے اور صدمے نیز ہنگامی حالات میں سکیورٹی کے طور پر  فائدہ ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024S8N.jpg

ڈینلانگ ایس جی کے اراکین فیڈ بلاک مشین چلا رہے ہیں

· محترمہ نینگنیوا ایک خود امدادی گروپ کی رکن، جس نے 2015 میں ایس ایچ جی سے قرض لیا۔ اس نے  صرف  4000 روپئے لئے اور اس نے اس پیسے کا استعمال کرتے ہوئے پولٹری کا چھوٹا کاروبار شروع کر دیا، اس کے شوہر کے پاس خاندان کی کفالت کے لیے کوئی مستقل کام نہیں تھا لیکن اب دونوں مل کر کام کر کے کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے کاروبار کو بھی بڑھایا اور مالی طور پر پہلے سے زیادہ خود مختار ہو گئے، اس منافع سے وہ خاندان کی ضروریات کا انتظام کرتی ہے اور خنزیر پروری کا کاروبار شروع کیا ہے اور اب اس کے پاس 4 خنزیر ہیں جنہیں اچھی قیمت پر فروخت کیا جا سکتا ہے۔

· محترمہ لیم نیکم، عمر 30 سال جو کہ ایس ایچ جی کی رکن ہیں، 2016 میں اس کا بچہ شدید بیمار ہو گیا۔ اس کے پاس اپنے بچے کے علاج کے لیے پیسے نہیں تھے، اس لیے اس نے خود امدادی گروپ ایس ایچ جی سے 20000 روپے  کی رقم لی اور اس نے یہ رقم اپنے بچے کے علاج کے لیے استعمال کیا۔ بچے کا علاج کیا گیا اور کچھ دنوں کے بعد بچہ صحت یاب ہوگیا۔ 3  مہینے  کے بعد اس نے ایس ایچ جی کو  وہ رقم واپس کر دی۔

· محترمہ نیم خوکم، ایس ایچ جی کی ایک رکن، ان کے شوہر مختلف تعمیراتی جگہوں پر مزدوری میں مصروف تھے، لیکن اس مزدوری نے شاید ہی اس کے خاندان کو کوئی سماجی تحفظ فراہم کیا ہو۔ سال 2015 میں، اس نے ایس ایچ جی سے قرض لیا اور انہیں بُنائی کے لیے خام مال خریدنے میں لگایا۔ بُنائی ایک منافع بخش سرگرمی ثابت ہوئی۔ مزید برآں اس نے دوبارہ قرض لیا اور ڈیری کے کاروبار میں ا گلا قدم رکھا۔ دو سال کے عرصے میں وہ اپنے کاروبار کو بڑھانے میں کامیاب ہوگئیں اور مویشی ان کے لیے ایک قیمتی اثاثہ بن گیا۔ اس کے شوہر بھی اب اس کاروبار میں حصہ لے رہے ہیں۔

· اس نے مزید قرض لیا جس سے  اس نے ادرک کی کاشت کاری شروع کی۔ سیزن کے اختتام پر انہوں نے فصل کو اچھے منافع پر فروخت کیا۔ اس نے اسے ایس ایچ جیز کی طرف سے فراہم کردہ قرض کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مالی خود مختاری حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔

خود امدادی گروپ (ایس ایچ جی) ایک قابل قدر بینک کے طور پر کام کرتا ہے جو صارفین کی روزانہ آمدنی پر مبنی سرگرمی کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔ انفرادی سطح پر اراکین نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اس رقم کا استعمال کیا اور ایسے منصوبے شروع کیے جن سے انہیں فائدہ ہو سکے۔ مزید برآں 2 فیصد کے کم سود پر وہ قرض واپس کر سکتے ہیں۔ رقم کی تقسیم، مختص کرنے کا عمل، سود، ادائیگی اور تقسیم میں قواعد و ضوابط کی  پوری طرح سے پابندی کی گئی ۔

مالی ضروریات اور معاشی مدد کے علاوہ ایس ایچ جی اراکین کے درمیان اپنے مسائل مشترک کرکے اور ضرورت کے وقت ایک دوسرے کی مدد کرکے اورسخت سماجی بندھن فراہم کرتا ہے۔ ایس ایچ جی موجودہ اداروں جیسے چرچ، گاؤں کی اتھارٹی، این اے آر ایم – جی کی مدد کرنے میں گاؤں کے لیے ایک اثاثہ بن جاتا ہے۔ ایس ایچ جی کی ایک رکن نے مزید کہا کہ ان کی حیثیت زیادہ خود مختار ہے کیونکہ ان کے شوہر میٹنگوں اور سرگرمیوں میں کوئی شکایت نہیں کرتے تھے جس میں وہ شامل ہوتے تھے۔ اس طرح  جب ہم ان کے گھریلو کاموں میں بہت زیادہ مصروف ہوتے ہیں تو وہ ہمیں مدد فراہم کرتے ہیں۔

*****

U.No.14938

(ش ح – م ع - ر ا)

 



(Release ID: 1786028) Visitor Counter : 211