پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بینا (ایم پی)- پنکی (یوپی) ملٹی پروڈکٹ پائپ لائن پروجیکٹ کا افتتاح کیا


پروجیکٹ کی کل لاگت 1524 کروڑ روپے ہے

پروجیکٹ مشرقی یوپی، وسطی یوپی، شمالی بہار اور جنوبی اتراکھنڈ میں مصنوعات کی دستیابی کو بہتر بنائے گا

تعمیراتی مرحلے کے دوران 5 لاکھ یومیہ براہ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کئے گئے ہیں

Posted On: 28 DEC 2021 4:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی:28 دسمبر،2021۔بینا ریفائنری (ایم پی) سے پی او ایل ٹرمنل تک پنکی، کانپور (یو پی) تک ملٹی پروڈکٹ پائپ لائن کو آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قوم کے نام وقف کیا۔ 356 کلومیٹر طویل پروجیکٹ میں تقریباً 3.45 ملین میٹرک ٹن سالانہ کی گنجائش ہے۔ اس پروجیکٹ میں پنکی پی او ایل ٹرمنل پر ٹینکیج کی صلاحیت میں اضافہ اور ریل لوڈنگ گینٹری کی تعمیر بھی شامل ہے۔ پروجیکٹ کی کل لاگت 1524 کروڑ روپے ہے (یوپی میں 1227 کروڑ روپے اور ایم پی میں 297 کروڑ روپے)۔ یہ پروجیکٹ یوپی کے 5 اضلاع للت پور، جھانسی، جالون، کانپور دیہات اور کانپور نگر، اور ایم پی کے 2 اضلاع  ساگر اور ٹیکم گڑھ کا احاطہ کرے گا۔

اس منصوبے کو دسمبر 2021 کے منظور شدہ مکمل کرنے کے  شیڈول سے ایک ماہ پہلے (پی این جی آر بی کی اتھورائزیشن سے 3 سال) اور منظور شدہ لاگت کے اندر مکمل کیا گیا ہے ۔ یہ پروجیکٹ بینا ریفائنری سے پروڈکٹ کے محفوظ اور کفایتی طریقے سے پہنچانے کیلئے رابطہ فراہم کریگا۔ اس کے علاوہ یہ مشرقی مشرقی یوپی، وسطی یوپی، شمالی بہار اور جنوبی اتراکھنڈ میں پروڈکٹس کی دستیابی کو بھی بہتر بنائے گا۔

https://lh5.googleusercontent.com/X8HrDu9e8PB7TD0soCHG3DKkSqoxfhKNGNNQghqnSomJEgbGGja9KN2-QAyYIAGCSeHYA8gJmaLOufPHogfbqRAr87xLixEUwbRUZIaaHgfrGlqdcwrtKmHygRGKkQSekUarLkNC

اس پروجیکٹ میں  بینا (مدھیہ پردیش) کے بینا ڈسپیچ ٹرمنل سے پنکی، کانپور کے پی او ایل ٹرمنل تک 3.5 ایم ایم ٹی پی اے کی ڈیزائن کی گنجائش کے ساتھ 18 انچ قطر، 356 کلومیٹر طویل ملٹی پروڈکٹ پائپ لائن (یوپی میں 283 کلومیٹر اور ایم پی میں 73 کلومیٹر) ایم ایس ، ایچ ایس ڈی اور ایس کے او کی نقل و حمل کے لیے بچھانا شامل ہیں اس کے علاوہ  اس میں درج ذیل سہولیات بھی شامل ہیں:

  1. بینا میں پائپ لائن ڈسپیچ ٹرمینل کی تعمیر
  2. ٹینکیج کی صلاحیت میں اضافہ کرکے  اسے 30400 کے ایل  سے بڑھا کر 167200 کے ایل کرکے پنکی (کانپور) میں پائپ ریپیٹ ٹرمنل
  3.  ریل لوڈنگ گینٹری
  4. پائپ لائن روٹ کے ساتھ ساتھ 11 نمبر ایس وی اسٹیشن اور 1 نمبر انٹر میڈیٹ پگنگ اسٹیشن۔

پروجیکٹ کے تعمیراتی مرحلے کے دوران تقریباً 5 لاکھ افرادی دنوں کا براہ راست  اور بالواسطہ روزگار فراہم  کیے گئے ہیں۔ یہ پروجیکٹ  آپریشن اور رکھ رکھاؤ کیلئے تقریباً 200لوگوں کو روزگار بھی فراہم کرے گا۔

ٹینک ویگن اور ٹینک لاریوں کی نقل و حمل سے گریز کرکے کاربن فٹ پرنٹس کو کم کرتے ہوئے پائپ لائنیں پٹرولیم مصنوعات کی بڑی مقدار کو کفایتی اور قابل اعتماد طریقے سے لے جانے کا محفوظ اور ماحول دوست طریقہ ہے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 14905


(Release ID: 1785883) Visitor Counter : 227