مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کیا


ترجیحی راہداری کے تمام 9 اسٹیشن  ’ گرین بلڈنگ  کونسل ‘ کی پلاٹینیم ریٹنگ  سے سرٹیفائیڈ ہیں

ترجیحی راہداری کا کام 2 سال سے بھی کم وقت میں پورا کیا گیا

Posted On: 28 DEC 2021 4:12PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،28 دسمبر/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کے مکمل شدہ سیکشن کا  افتتاح کیا ۔ شہری آمد و رفت میں بہتری ، حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے ۔ کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کے مکمل شدہ سیکشن کا افتتاح ، اِسی سمت میں ایک اور قدم ہے ۔

          اس کے ساتھ  آئی آئی ٹی  کانپور سے موتی جھیل تک کا 9 کلو میٹر طویل سیکشن مکمل ہو گیا ہے ۔ کانپور میں میٹرو ریل پروجیکٹ کی کل لمبائی 32 کلو میٹر ہے ، جس میں دو راہداریاں ہیں اور اس میں 13 کلو میٹر  کا سیکشن زیر زمین ہو گا ۔ اس کی تعمیر  11000 کروڑ روپئے کی لاگت سے کی جا رہی ہے ۔ راہداری - 1 میں 21 میٹرو اسٹیشن ہوں گے ، جب کہ راہداری – 2 میں 8 میٹرو اسٹیشں ہوں گے ۔

          کانپور گنگا کے کنارے بسا  اتر پردیش کا ایک صنعتی شہر ہے ۔ یہ شہر  اپنی صنعتوں  ، خاص طور پر چمڑے اور  اون کے  لئے  مشہور ہے ۔  کانپور ملک کی جدو جہد آزادی میں اپنے رول کے لئے بھی جانا جاتا ہے ۔  یہ شہر  تعلیم کے شعبے میں بھی  لیڈر ہے ، جہاں کئی اہم ادارے موجود ہیں ۔ کانپور کی موجودہ آبادی تقریباً 51 لاکھ ہے ، جس کے 2041 ء تک 65 لاکھ تک پہنچنے کی امید ہے ۔

          کانپور شہر میں  بڑے پیمانے پر ترقی کی وجہ سے  گاڑیوں کی تعداد میں  کافی اضافہ ہوا ہے ۔ شہر میں  تیزی سے چلنے والے اور رکاوٹ سے پاک سرکاری ٹرانسپورٹ نظام کو نافذ کرنے کی ضرورت عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی ۔ اس ضرورت کے پیش نظر مرکز  اور ریاستی حکومت نے عالمی درجے کے  کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

          کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کے 9 کلو میٹر طویل سیکشن  پر  ، جس کا آج افتتاح کیا گیا ہے ،  کانپور اور موتی جھیل کے درمیان 9 میٹرو اسٹیشن ہیں ۔  اس پروجیکٹ کی  تکمیلی  لاگت 11076.48 کروڑ روپئے ہے اور مکمل ہونے کا وقت 5 سال ہے ۔

          کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ 2 راہداریوں پر مشتمل ہے  ۔ پہلی راہداری  آئی آئی ٹی کانپور سے  نوبستا تک ہے ، جو  23.8 کلو میٹر طویل ہے ، جب کہ دوسری راہداری چندر  شیکھر  آزاد زرعی یونیورسٹی سے برّا – 8  تک ہے ، جو 8.6 کلو میٹر طویل ہے ۔

کاریڈور کا نام

کاریڈور کی لمبائی ( کلو میٹر )

اسٹیشنوں کی تعداد

ستونوں پر

زیر زمین

میزان

ستونوں پر

زیر زمین

میزان

آئی آئی ٹی کانپور سے نوبستا

15-2

8-6

23-8

14

7

21

زرعی یونیورسٹی سے برّا – 8

4-2

4-4

8-6

4

4

8

               

 

          پروجیکٹ کی راہداری – 1  کے 9 کلو میٹر طویل ترجیحی سیکشن میں آئی آئی ٹی کانپور سے  ( 9 ستونوں پر اسٹیشن ) ہیں ، جس کا افتتاح اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے 15 نومبر ، 2019 ء کو کیا تھا ۔  کووڈ کی دوسری لہر کے باوجود کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ  نے تعمیرات کا کام تیزی سے جاری رکھا اور تمام رکاوٹوں اور چیلنجوں پر قابو پایا ۔ یو پی  ایم آر سی کی ٹیم  تمام سول  ، سسٹم  ، ٹریک ، سگنلنگ  ، لفٹ اور ایسکیلیٹر ، ٹریکشن کا کام دو سال سے بھی کم عرصے میں مکمل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔

          کووڈ – 19 وباء کی پہلی اور دوسری لہر کے باوجود  تعمیراتی کام شروع ہونے کے دو سال سے بھی کم عرصے میں تجرباتی   ٹرین شروع کی گئی ، جو  اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہو گا ۔

          ترجیحی راہداری میں تمام 9 اسٹیشنوں کو   گرین بلڈنگ کونسل  کی پلاٹینیم درجہ بندی کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے ۔  کانپور میٹرو کی  پوری 9 کلو میٹر طویل پٹی گرین بلڈنگ  ضابطوں کے مطابق تیار کی گئی ہے  ، جس سے یہ ماحول کے لئے  بہت محفوظ ہے ۔  گرین بلڈنگ ضابطوں  پر سختی سے عمل درآمد کی وجہ سے  اسے ماحولیات کے بندوبست کے لئے آئی ایس او – 14001 کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا ہے ، جب کہ تحفظ کے بندوبست کے لئے اِسے آئی ایس او – 45001 کے سرٹیفکیٹ سے سرفراز کیا گیا ہے ۔

ڈبل ٹی – گرڈرس : ملک میں پہلی مرتبہ  ستونوں پر میٹرو اسٹیشن  کی تعمیر کے لئے  ڈبل  ٹی – گرڈرس کا استعمال کیا گیا ۔

ٹوئن پائر کیپ : پہلی مرتبہ بھارت میں ڈپو اینٹری / ایگزٹ لائن کے لئے  پورٹل بندوبست کے بجائے ٹوئن پائر کیپ کا استعمال کیا گیا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XIME.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  14903



(Release ID: 1785869) Visitor Counter : 192