بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ای ایس ایل نے فلیگ شپ گرام اُجالا کے تحت 50 لاکھ ایل ای ڈی بلب کی تقسیم کا سنگ میل طے کیا


پروجیکٹ کروڑ کے تحت 31 مارچ 2022 تک 20 لاکھ کنبوں میں ایک کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کرنے کا ہدف

Posted On: 28 DEC 2021 12:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28دسمبر 2021۔

کنورجنس اینرجی سروسیز لمیٹیڈ (سی ای ایس ایل)   ،جو کہ اینرجی ایفیشی اینسی سروسیز لمیٹیڈ (ای ای ایس ایل)    کی مکمل ملکیت والی ذیلی  کمپنی ہے، نے اپنے گرام اُجالا پروگرام کے کروڑ پروجیکٹ کے تحت 50 لاکھ ایل ای ڈی  بلب تقسیم کرنے کا ایک قابل ذکر سنگ میل طے  کیا ہے۔

گرام اُجالا اسکیم بہار، اتر پردیش، آندھرا پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ میں دیہی گھرانوں میں نافذ کی جارہی ہے۔

بجلی اور  جدید  اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کی قابل قیادت میں، سی ای ایس ایل نے اس سال مارچ میں گاؤں کو روشن کرنے  کا سفر  شروع کیا۔  اس ماہ توانائی کے تحفظ کے قومی دن 2021  کے موقع پر، سی ای ایس ایل نے ایک ہی دن میں 10 لاکھ بلب تقسیم کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

سی ای ایس ایل قابل استعمال  زیادہ حرارت پر روشنی دینے والے(انکینڈیسینٹ)  بلب کے عوض 10 روپے فی بلب کی قیمت پر 3 سال کی گارنٹی کے ساتھ 7 واٹ اور 12 واٹ کے اعلی معیار کے  ایل ای ڈی بلب فراہم کر رہا ہے۔ ہر کنبہ زیادہ سے زیادہ 5 بلب تبدیل کر سکتا ہے۔  اس تقسیم کے نتیجے میں مذکورہ ریاستوں کے دیہی علاقوں میں سالانہ 250 کروڑ کی لاگت کی بچت کے ساتھ 71,99,68,373.28 یونٹس کی توانائی کی بچت ہوئی ہے۔ یہ پروگرام 31 مارچ 2022 تک فعال ہے۔

اس حصولیابی پر بات کرتے ہوئےسی ای ایس ایل کی   ایم ڈی اور سی ای او  محترمہ مہوا اچاریہ  نے کہا کہ یہ پروگرام دیہی ماحولیاتی نظام کی مجموعی ترقی کو یقینی بنائے گا۔  جناب آر کے سنگھ جی کی قیادت میں، سی ای ایس ایل پانچ ریاستوں کے دیہی حصوں میں بہتر روشنی فراہم کرنے کی سمت میں مسلسل کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  کاربن کریڈٹس کے اسی مالیاتی ماڈل پر کام کرتے ہوئے، ہم پروجیکٹ کروڑ کی تکمیل کے بعد اسے دوسری ریاستوں کے دیہی حصوں تک پھیلا دیں گے۔

شائن پروگرام کے تحت بلب کی تقسیم کے پورے سفر میں  سی ای ایس ایل  کو سی کویسٹ  کیپٹل کی مدد حاصل ہے۔

شراکت کی تعریف کرتے ہوئے سی کویسٹ کیپٹل کے   چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کین نیوکومب نے کہا کہ کاربن فائنانس کو دیہی  بھارت میں توانائی کی کارکردگی کو حاصل کرنے کے ایک  ذریعہ کے طور پر استعمال کرنا کاربن مارکیٹوں کا ایک طاقتور استعمال ہے۔ اس پیمانے پر یہ کام کرنا شاندار ہے۔ آج کا 50 لاکھ کا سنگ میل حکومت ہند کے اس قابل تعریف پروگرام کا ایک اہم نشان ہے، جس کی مالی معاونت اور سہولت فراہم کرنے پر ہمیں فخر ہے۔

سی ای ایس ایل  کے بارے میں:

کنورجنس اینرجی سروسیز لمیٹیڈ (سی ای ایس ایل)   سرکاری ملکیت والی   اینرجی ایفیشی اینسی سروسیز لمیٹیڈ (ای ای ایس ایل)      کا ذیلی ادارہ ہے، جو بھارتی حکومت کی  بجلی کی وزارت  کے تحت  سرکاری شعبے کی کمپنیوں کا ایک جوائنٹ وینچر ہے۔ سی ای ایس ایل   صاف ستھری، سستی اور قابل اعتماد توانائی فراہم کرنے پر توجہ  مرکوز  کرتاہے۔

کنورجنس توانائی کے حل پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جو قابل تجدید توانائی، الیکٹرک موبلٹی اور آب و ہوا میں  تبدیلی کے سنگم پر واقع ہے۔ سی ای ایس ایل    بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک موبلٹی اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور ڈیزائن کاروباری ماڈلز کو بھارت میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو بڑھانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ منفرد کاروباری ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے، کنورجنس رعایتی اور تجارتی سرمائے، کاربن فائنانس اور گرانٹس کے امتزاج کا استعمال کر رہا ہے، تاکہ ان سلوشنس کی بڑے پیمانے پر تجارت کاری کو ممکن بنایا جا سکے۔

************

 

ش ح ۔   ف ا ۔   ت ع

 U:14896


(Release ID: 1785773) Visitor Counter : 205