دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقیات کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا کے تحت ملک بھر میں روزگار میلوں کا انعقاد کیا
روزگار میلوں میں 30 بڑے سیکٹروں سے تعلق رکھنے والی بڑی صنعتوں نے شرکت کی
ملک بھر میں تقریباً 285 روزگار میلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 278 سے زیادہ اداروں نے شرکت کی
Posted On:
26 DEC 2021 12:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی:26 دسمبر،2021۔ آزادی کا امرت مہوتسو مہم کے ایک حصے کے طور پر 30 بڑے سیکٹروں کی بڑی صنعتوں نے 17 سے 23 دسمبر 2021 تک سات دنوں کے دوران ملک بھر میں منعقد ہونے والے روزگار میلوں میں حصہ لیا۔ دیہی ترقیات کی وزارت کی جانب سے دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو- جی کے وائی) پروگرام کے تحت منعقد ہ ان روزگارمیلوں کو مختلف ریاستی دیہی روزی روٹی مشن(ایس آر ایل ایم) اور پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی اے) نے سہولت فراہم کی۔
دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو- جی کے وائی) عالمی معیارات پر اجرت پرتقرری سے متعلق اہم پروگراموں کے ایک پرجوش ایجنڈے کے ساتھ شروع کی گئی تھی۔ دیہی ترقیات کی وزارت نے 25 ستمبر 2014 کو دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو – جی کے وائی) کے طور پر قومی دیہی روزی روٹی مشن کے تحت تقرریوں سے مربوط ہنر کی ترقی کے پروگرام کو نئی شکل دی۔ ڈی ڈی یو – جی کے وائی ایک ملک گیر پلیسمنٹ سے منسلک ہنر مندی کا تربیتی پروگرام ہے جسے دیہی ترقیات کی وزارت، حکومت ہند کی جانب سے مالی امداد دی جاتی ہے۔
فی الحال یہ پروگرام 27 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کیا جا رہا ہے اور اس کے 1891 منصوبوں میں 2369 سے زیادہ تربیتی مراکز ہیں جن کی شراکت میں 877 سے زیادہ پراجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیاں 57 شعبوں میں تربیت فراہم کر رہی ہیں اور 616 سے زیادہ ملازمت کے رول میں تربیت فراہم کررہی ہیں۔ کل 11.15 لاکھ امیدواروں کو تربیت دی جاچکی ہے اور ڈی ڈی یو- جی کے وائی پروگرام کے تحت اس کے آغاز کے بعد سے 7.13 لاکھ امیدواروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔
لاکھوں ملازمت کے متلاشی افراد جنہوں نے ڈی ڈی یو- جی کے وائی پروگرام کے ذریعے یا دوسرے ذرائع سے تربیت حاصل کی انہوں نے روزگار میلوں میں حصہ لیا۔ ملک بھر میں تقریباً 285 روزگار میلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 278 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی۔ کچھ حصہ لینے والی کمپنیوں میں امیزن انڈیا، سوئیگی میڈ پلس، ایکسس بینک، کیا موٹر، انووسورس، فلپ کارٹ، نانا بھارت فرٹیلائزرس، ریلائنس ٹرینڈس، ویسٹ سائڈ، اسپینسر، لیلا ہوٹل، جے ڈبلیو میریوٹ، بنگلورو، ٹیم لیز سروسز وغیرہ شامل ہیں۔
حصہ لینے والی کمپنیوں کا تعلق 30 بڑے شعبوں/ کاروباروں سے تھا جن میں خردہ،تعمیرات، دواسازی ، مینوفیکچرنگ، ای کامرس، مائیکرو فنانس، افرادی قوت کا بندوبست، آئی ٹی- آئی ٹی ای، آٹوموبائل وغیرہ شامل ہیں۔ یہ روزگار میلے بہت کامیاب رہے جس میں ہزاروں دیہی نوجوانوں کو ملک کی چند معروف کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔
ان روزگار میلوں کی جگہوں پر 18 سے 35 سال کی عمر کے ملازمت کے متلاشی افراد کو مفت مشورے فراہم کیے گئے جو 5ویں جماعت سے لیکر 10ویں جماعت کے درمیان اسکول کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور سینئر سیکنڈری یا آئی ٹی آئی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ تربیت کے بعد اہل امیدواروں کو براہ راست ملازمت کے ساتھ مختلف کاروباروں میں پری ٹریننگ کے لیے بھی منتخب کیا گیا۔ حصہ لینے والی کمپنیوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے آبائی ریاستوں سے باہر ملازمت کے لیے منتخب کیے گئے امیدواروں کے لیے کھانے اور رہائش کے لئے مناسب سہولتوں کو بھی یقینی بنائیں۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 14822
(Release ID: 1785336)
Visitor Counter : 184