امور داخلہ کی وزارت

‏ وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں اچھی حکم رانی ہفتہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا

Posted On: 25 DEC 2021 6:47PM by PIB Delhi

 

اچھی حکم رانی ہفتہ منانے کا فیصلہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امرت مہوتسو (آزادی کے 75 ویں سال)، میں کیا، جس کی وجہ سے اچھی حکم رانی کا تصور دہلی سے منتقل ہو کر اضلاع سے ہوتا ہوا دیہاتوں میں پہنچ گیا، اور اب سارا نظام 'اچھی حکم رانی' کے تصور سے متعارف کرایا گیا ہے۔‏

‏جب نریندر مودی 2014 میں وزیر اعظم بنے تو پہلی بار لوگوں کو احساس ہوا کہ یہ حکومت صرف حکومت چلانے نہین بلکہ ملک کو تبدیل کرنے کے لیے بھی اقتدار میں آئی ہے۔‏

‏جمہوریت کے ثمرات عوام تک اسی وقت پہنچتے ہیں جب ہم سوراج کو اچھی حکم رانی میں تبدیل کرتے ہیں اور جناب نریندر مودی نے سب کو ساتھ لے کر عوام کی اس توقع کو پورا کیا ہے اور اس اجتماعی کوشش کا نتیجہ یہ ہے کہ عوام کے بھروسے  میں اضافہ ہوا ہے۔ ‏

‏اچھی حکم رانی سے لوگوں کی توقع یہ ہے کہ ترقی کا ماڈل آفاقی اور ہمہ جہت ہ، ملک کا کوئی ایسا شعبہ نہیں ہونا چاہیے جس کی ترقی تک رسائی نہ ہو اور ملک میں کوئی ایسا شخص نہ ہو جو ترقی کے ماڈل میں شامل نہ ہو۔‏

‏اچھی حکم رانی کے ماڈل سے عوام کی توقعات یہ ہیں کہ بدعنوانی سے پاک، شفاف حکم رانی، بنیادی مسائل کے حل کے لیے مخلصانہ کوششیں، احتساب کے ساتھ حساسیت، جدت طرازی، استحکام ہو، نیز یہ تمام کوششیں ایسی ہونی چاہئیں کہ لوگوں کو حکومت پر بھروسا ہو اور حکومت کو بھی عوام پر بھروسا ہو اور اس طرح کی جمہوریت قائم کی جائے۔‏

‏لوگوں کو منتخب اور حکام سے یہ سات توقعات ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان توقعات کو پورا کریں۔‏

‏اس سے پہلے کی ترقی کی ایک مختلف تشریح تھی کیوں کہ حکم رانی کے اندر تنازعات تھے، لیکن مودی حکومت نے کوشش کی اور ان تمام تنازعات کو ختم کردیا۔‏

‏ہم حکومت کے گذشتہ سات برسوں کے دوران تمام تضادات کو ختم کرکے ہر شعبے میں ترقی لائے ہیں۔‏

‏مودی حکومت نے واضح پالیسیاں تشکیل دی ہیں جو زراعت، صنعت، بنیادی ڈھانچے، دفاع، داخلی سلامتی، آبپاشی، دیہی ترقی، شہری ترقی، قبائلی ترقی جیسے تمام شعبوں کو چھوتی ہیں اور اس سے ہمہ جہت ترقی ہوئی ہے۔‏

‏2014 میں مودی حکومت کے اقتدار میں آنے سے پہلے 80 کروڑ لوگوں نے محسوس کیا تھا کہ حکومتیں آتی جاتی ہیں لیکن ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔‏

‏2014 سے پہلے 60 کروڑ لوگوں کے خاندانوں میں ایک بھی بینک اکاؤنٹ نہیں تھا، ان کے پاس گھر، بجلی، بیت الخلاء نہیں تھے، 10 کروڑ سے زیادہ گھر ایسے تھے جن میں بیت الخلاء نہیں تھے، 3 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کے پاس بجلی نہیں تھی، 14 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے پاس گیس سلنڈر نہیں تھے اور صحت کے شعبے کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔‏

‏اچھی حکم رانی ہفتہ کے اختتام کا دن آج 25 دسمبر کو ملک کی دو عظیم شخصیات پنڈت مدن موہن مالویہ اور جناب اٹل بہاری واجپئی کا یوم پیدائش ہے۔ ‏

‏پنڈت مدن موہن مالویہ نے آزادی سے پہلے ملک کے قابل فخر ورثے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے لیے کام کیا، بھارت کی ثقافت، روایات، دیومالائی علم، سائنس، ویدک ریاضی جیسے تمام مضامین کو فخر کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیا۔‏

‏جناب اٹل بہاری واجپئی نے عوام کے سامنے ایک مضبوط اور اچھی مثال پیش کی کہ مستقبل میں حکومتوں کو کس طرح چلنا چاہیے‏۔

‏ملک کی نصف سے زیادہ آبادی، جنھوں نے خود کو ملک کی ترقی سے الگ کر لیا تھا، آج ایک نئی امید رکھتے ہیں ‏۔

‏مودی حکومت نے اسکیموں کا پیمانہ تبدیل کر دیا ہے، پہلے اسکیمیں اعداد و شمار میں ہوا کرتی تھیں، اب اس مسئلے کو ختم کرنے کے مقصد سے اسکیموں پر عمل درآمد کیا جاتا ہے‏۔

‏آج 7 سال بعد ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک ایسی حکومت ہے جہاں بدعنوانی کا ایک بھی الزام نہیں لگایا گیا، یہ شفافیت کی ایک بڑی مثال ہے۔‏

‏ایسی پالیسیاں اور پروگرام بنائے گئے ہیں جن کا مقصد بنیادی مسائل کو حل کرنا اور ان مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے اور ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعے زندگی کو آسان بنایا گیا۔‏

‏40 سال تک کسی نے 'ون رینک ون پنشن' کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، مودی حکومت نے حساسیت کے ساتھ 'ون رینک ون پنشن' کا فیصلہ کیا اور اس مسئلے کا مستقل حل نکالا‏۔

‏کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا مسئلہ بہت بڑا تھا، ہر انتخابات میں اس کا مطالبہ اٹھایا جاتا تھا اور ہر بار قرض معافی کا اعلان کیا جاتا تھا جو بینکوں پر بوجھ ڈالتا تھا۔‏

‏مودی حکومت نے قرض معاف کرنے کے بجائے فیصلہ کیا کہ کسان کو سالانہ 6000 روپے دیے جائیں گے تاکہ اسے قرض لینے کی ضرورت نہ پڑے‏۔

‏نریندر مودی حکومت نے اچھی حکم رانی سے متعلق بہت سی جدتوں کو نافذ کیا ہے اور حکومت نے بہت سی پالیسیوں کو جدت طرازی میں شامل کرنے اور استحکام دینے کے لیے کام کیا ہے۔‏

‏اس سے پہلے کی حکومتوں نے ووٹ بینکوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے تھے لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایسے فیصلے نہیں کرتے جو اچھے لگتے ہیں بلکہ اس کے بجائے ایسے فیصلے لیے ہیں جو عوام کے لیے اچھے ہوں۔‏

‏اس طرح کے فیصلے صرف وہی شخص لے سکتا ہے جو اچھی حکم رانی پر مضبوط بھروسا رکھتا ہو، پکایقین رکھتا ہو اور اچھی حکم رانی کے نتائج کے بارے میں پُریقین ہو۔‏

‏جناب مودی نے یہ کام کیا ہے اور اس کی وجہ سے انھیں کئی بار مخالفت اور تلخی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن وہ اس راستے پر چلتے رہے ہیں اور اس کی وجہ سے بھروسا بھی کمایا گیا ہے۔‏

‏حکومت پر لوگوں کا بھروسا بڑھا ہے،  اور عوام پر حکومت کا بھروسا بھی بڑھاہے۔‏

‏جناب نریندر مودی نے درجہ سوم و چہارم کے عہدوں کے لیے انٹرویو کے عمل کو ختم کرکے بدعنوانی کو روکنے کا بہت اچھا کام کیا‏ ہے۔

 ‏مودی جی نے کم از کم حکومت کے لیے کام کیا ہے، مرکز اور ریاستی حکومتوں میں ای گورننس سٹیزن چارٹر کے فروغ، نیشنل ای سروس ڈیلیوری اسسمنٹ سسٹم اور اچھی حکم رانی اشاریے جیسے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔‏

‏جناب مودی نے مشن کرم یوگی کا آغاز کیا ہے، اچھی حکم رانی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک تمام افسران مشن کرم یوگی کے تصور کو سمجھ کر زمینی سطح پر نہ لائیں۔‏

‏مشن کرم یوگی انتظامیہ کو قاعدے پر مبنی سیکھنے سے کردار پر مبنی سیکھنے میں تبدیل کرنا ہے‏۔

‏انتظامی قواعد پر عمل کرنا ضروری ہے لیکن اس میں میرا اور میرے محکمے کا کیا کردار ہے، میرے محکمے کا کیا تعاون ہے، اس پر بھی کہیں نہ کہیں غور کرنا ہوگا، اگر ہم اس طرح کے فرق کو سمجھتے ہیں تو مناسب تبدیلیاں کرکے بہت سے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔‏

‏قواعد و ضوابط کو کاغذی تحریر کی طرح نہ پڑھیں، بلکہ ان کی روح کو سمجھیں ‏۔

‏قواعد و ضوابط کے مقصد اور روح کو سمجھنا اور یہ فیصلہ کرنا کہ عوام کے لیے کیا بہتر ہے، فیصلہ کریں کہ اگر ہم قواعد و ضوابط کو قدرے مختلف انداز میں پڑھیں تو کیا حاصل کیا جاسکتا ہے۔‏

‏حکام کو بھول جانا چاہیے کہ "مجھے کیا کرنا ہے اور میرے لیے کیا ہے"، میرا خیال ہے کہ اچھی حکم رانی‏‏ اس جملے میں ہے: "‏‏بہتر بنانا اور اچھا کرنا"‏

 

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی کے وگیان  بھون میں اچھی حکم رانی ہفتہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب جتیندر سنگھ اور مرکزی داخلہ سیکرٹری، مرکزی حکومت کے مختلف محکموں کے سکریٹری اور ریاستوں کے سینئر افسران بھی شامل تھے۔‏

‏اس موقع پر اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج 25 دسمبر کی بھی ایک مختلف اہمیت ہے۔ ملک کی دو عظیم شخصیات کی یادیں اس دن سے وابستہ ہیں جنھوں نے اپنی پوری زندگی ترقی، آزادی اور ملک کو ایک نئی سمت دینے کے لیے وقف کردی۔ پنڈت مدن موہن مالویہ، جنھوں نے آزادی سے پہلے ملک کے قابل فخر ورثے کو دنیا کے سامنے رکھنے کا کام کیا تھا۔ بھارت کی ثقافت، روایات، دیومالائی علم، سائنس، ویدک ریاضی جیسے مضامین کو فخر کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ تمام مضامین کا تحفظ اور فروغ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے لیے بھی بہت اہم ہے کیوں کہ ان میں بہت سے عالمی مسائل کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے بنارس ہندو یونیورسٹی کی بنیاد رکھی۔ آج بھارت رتن پنڈت مدن موہن مالویہ کی سالگرہ ہے۔ آج جناب اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ بھی ہے جو جدید بھارت میں صحیح معنوں میں اچھی حکم رانی کا لفظ زمینی سطح پر لائے۔ جب جناب واجپئی وزیر اعظم بنے تو بہت سے فیصلے کیے گئے جو ملک کے فخر سے وابستہ تھے اور برسوں سے زیر التوا پڑے تھے۔ جناب واجپئی نے ملک کے عوام کے سامنے ایک مضبوط اور اچھی مثال پیش کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں حکومتوں کو کس طرح چلایا جانا چاہیے۔‏

‏مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اچھی حکم رانی ہفتہ منانے کا فیصلہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے امرت مہوتسو سال (آزادی کے 75 ویں سال کی تکمیل) میں کیا، جس کی وجہ سے اچھی حکم رانی کے تصور کو دہلی سے باہر بڑھا کر اضلاع اور دیہاتوں تک منتقل کیا گیا ہے اور اس سے پورے نظام میں اچھی حکم رانی پیدا ہوئی ہے۔ اس تصور کو وسیع طور پر متعارف کرایا گیا ہے اور یہ ایک بہت بڑی کام یابی ہے۔‏

‏جناب امت شاہ نے کہا کہ جب جناب نریندر مودی 2014 میں وزیر اعظم بنے تھے تب پھر پہلی بار لوگوں نے محسوس کیا کہ اس حکومت کا مقصد صرف حکومت کرنا نہیں بلکہ ملک کی کایا پلٹ کرنا ہے۔ سب کے ذہن میں سوال یہ تھا کہ سوراج حاصل کر لیا گیا ہے، وہ سورج کو کب حاصل کریں گے۔ 70 برسوں میں رفتہ رفتہ ہمارے جمہوری نظام پر لوگوں کا بھروسا ختم ہوتا جا رہا تھا۔ جمہوریت کی کام یابی عوام تک اسی وقت پہنچتی ہے جب ہم سوراج کو اچھی حکم رانی میں تبدیل کرتے ہیں اور جناب نریندر مودی نے اسے زمینی سطح تک پہنچا کر اور سب کو ساتھ لے کر عوام کی اس توقع کو بہت اچھے طریقے سے پورا کیا ہے اور اس اجتماعی کوشش کا نتیجہ یہ ہے کہ عوام کا بھروسا اور یقین بڑھ گیا ہے۔ 25 سال بعد جب ملک کی آزادی کی صد سالہ سالگرہ منائی جائے گی تب ہر شہری تصور کرسکتا ہے کہ ملک کیسا ہوگا۔ اس ملک نے 22 حکومتیں دیکھی ہیں اور اس کے بعد ہی ہم یہ تبدیلی دیکھنے میں کام یاب ہوئے ہیں۔‏

‏مرکزی وزیر داخلہ و تعاون نے کہا کہ اچھی حکم رانی سے لوگوں کی توقع یہ ہے کہ ترقی کا ماڈل آفاقی اور ہمہ گیر ہونا چاہیے۔ ملک کا کوئی ایسا شعبہ نہیں ہونا چاہیے جس میں ترقی کو چھوا نہ جائے اور معاشرے میں کوئی ایسا شخص نہ ہو جو ترقی کے ماڈل میں شامل نہ ہو۔ اچھی حکم رانی کے ماڈل سے عوام کی توقعات بدعنوانی سے پاک، شفاف حکم رانی، بنیادی مسائل کے حل کے لیے مخلصانہ کوششیں، احتساب کے ساتھ حساسیت، جدت طرازی، استحکام اور یہ تمام کوششیں ایسی ہونی چاہئیں کہ لوگوں کو حکومت پر بھروسا ہو اور حکومت عوام کی ہو۔ اس قسم کی جمہوریت کی تعمیر ہونی چاہیے۔ لوگوں کی یہ سات توقعات ہم سب ہی سے ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان توقعات کو پورا کریں۔‏

‏جناب امت شاہ نے کہا کہ اس سے قبل ترقی کی ایک مختلف تشریح تھی، بہت سے تنازعات تھے۔ لیکن مودی حکومت نے بہت اچھی کوشش کی اور ان تمام تنازعات کو ختم کردیا۔ اس حکومت کے سات برسوں کے دوران ہم نے تمام تضادات کو ختم کرکے ہر شعبے میں ترقی کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے بہت سے شعبوں میں بھی کام کیا ہے۔ مودی حکومت نے واضح پالیسیاں وضع کرنے کے لیے کام کیا ہے جو زراعت، صنعت، بنیادی ڈھانچے، دفاع، داخلی سلامتی، آبپاشی، دیہی ترقی، شہری ترقی، قبائلی ترقی جیسے تمام شعبوں کو چھوتی ہیں اور اس کی وجہ سے یہ تمام تنازعات ختم ہو چکے ہیں۔ آفاقی ترقی ہوئی ہے۔‏

‏مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2014 سے پہلے ہمارے 80 کروڑ غریب شہریوں کے سامنے ایک بڑا سوال یہ تھا کہ وزرائے اعظم اور حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن میرے لیے کیا ہے۔ ان کے معیار زندگی میں کوئی بہتری نہیں آتی۔ 2014 سے پہلے 60 کروڑ لوگ ایسے تھے جن کے خاندان میں ایک بھی بینک اکاؤنٹ نہیں تھا اور نہ ہی ملکی معیشت میں ان کا کوئی حصہ تھا اور نہ ہی ان کا حصہ تھا۔ غریب لوگ یہ محسوس کرتے تھے کہ بڑے بجٹ آتے ہیں، عوامی فلاح و بہبود کی بات ہوتی ہے لیکن مجھے کیا فائدہ ہوتا ہے۔ ان کے پاس گھر، بجلی اور بیت الخلاء تک نہیں تھے۔ 10 کروڑ سے زائد گھرانوں میں بیت الخلاء نہیں تھے، 30 ملین سے زائد گھرانوں میں بجلی نہیں تھی اور 140 ملین سے زائد لوگوں کے پاس گیس نہیں تھی اور صحت کے شعبے میں بہت بڑا خلا تھا۔ غریب جب کسی سنگین بیماری میں مبتلا تھے تو خود کو بے بس محسوس کیا کرتے تھے اور خدا کے علاوہ کسی اور کو یاد نہیں کرتے تھے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ ایسی آزادی کا کوئی مطلب نہیں ہے جب ایک بے بس غریب اپنے عزیز کو مرتے ہوئے دیکھتا تھا۔‏

‏جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے پہلی بار 2 کروڑ سے زائد لوگوں کو مکانات فراہم کرکے ملک کے سامنے ایک ہدف مقرر کیا ہے۔ ملک کے ہر گھر کو بجلی اور بیت الخلاء کی فراہمی کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے، جناب مودی نے 14 کروڑ گھروں میں کھانا پکانے کی گیس پہنچا کر خواتین کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا ہے۔ ہر گھر کو پینے کا پانی فراہم کرنے کا ہدف بھی دسمبر 2022 سے پہلے پورا کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کسی بھی سنگین بیماری کے علاج کے لیے ایک غریب شخص کو پانچ لاکھ روپے تک کے طبی اور اسپتال کے اخراجات پر کچھ بھی خرچ نہیں کرنا پڑتا۔ کوویڈ-19 وبا کے دوران بھی مودی حکومت نے 2 سال تک فی کس 25 کلو گرام اناج مفت فراہم کرکے 80 کروڑ لوگوں کو بھوک سے بچایا۔ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی، جنھوں نے خود کو ملک کی ترقی سے الگ کر لیا تھا، آج نئی امید رکھتے ہیں۔‏

‏مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے اسکیموں کا پیمانہ تبدیل کیا۔ پہلے منصوبے اعداد و شمار میں ہوتے تھے، اب منصوبے مسئلے کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بہت کام کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) ہے، پہلے 60 کروڑ لوگوں کو اپنی حکومت کی بنائی ہوئی اسکیموں کے لیے رقم وصول کرنے کے لیے در در بھٹکنا پڑتا تھا، لیکن آج پیسہ براہ راست دہلی سے ان کے بینک اکاؤنٹ تک پہنچتا ہے، اگر 100 روپے بھیجے جاتے ہیں تو پورا 100 روپے براہ راست بینک اکاؤنٹ تک پہنچ جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے بدعنوانی پر بہت منظم طریقے سے حملہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ کالے دھن کے خلاف بہت سے قوانین بنائے گئے، معاشی مجرموں کے خلاف بے نامی جائیداد کے قوانین کے خلاف قوانین بنائے گئے، جعلی کمپنیوں کے خلاف ایک بہت بڑی مہم چلائی گئی اور انسپکٹر راج کو روکنے کا کام بھی اچھی حکم رانی کے منتر کے ذریعے کیا گیا۔ جناب نریندر مودی نے یہ کام کیا ہے۔ اس کی وجہ سے آج 7 سال بعد بھی ہم عوام کے سامنے یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک ایسی حکومت ہے جس کے بارے میں کوئی بھی بدعنوانی کا الزام نہیں لگا سکتا اور یہ شفافیت کی ایک بڑی مثال ہے۔‏

‏جناب امت شاہ نے کہا کہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے ایسی پالیسیاں اور پروگرام بنائے جائیں تاکہ جڑ کے ساتھ ساتھ اس سارے مسئلے کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکا جاسکے۔ ٹکنالوجی کا استعمال کرکے اسے آسان بنایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ویکسینیشن پروگرام دنیا بھر میں جاری ہے لیکن ایک بھی ملک ایسا نہیں ہے جس میں ویکسین لینے کے بعد 30 سیکنڈ کے اندر کسی شخص کو الیکٹرانک سرٹیفکیٹ دستیاب ہو جائے اور 30 سیکنڈ کے اندر اندر وہ ملک کے شہریوں میں رجسٹرڈ ہو جائے جنھوں نے ویکسین لی ہے۔ دنیا کا کوئی بھی ملک وہ نہیں کر سکا جو بھارت نے کووِن ایپ کے ذریعے کر دکھایا ہے۔ ٹکنالوجی کی مدد سے 130 کروڑ لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی حکومت نے حل فراہم کرکے کس طرح مختلف نقطہ نظر کے ساتھ مسائل سے نمٹا ہے۔‏

‏مرکزی وزیر داخلہ و تعاون نے کہا کہ کوویڈ-19 کی آمد سے بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں بڑا مسئلہ پیدا ہوا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو یومیہ اجرت کمانے والے ہیں۔ دنیا میں کوئی حکومت نہیں ہے اور یہاں تک کہ چھوٹی آبادی والے ممالک بھی اس مسئلے کا حل تلاش نہیں کر سکے۔ لیکن 130 کروڑ کی آبادی والے بھارت میں حکومت نے فوری طور پر فیصلہ کیا کہ کوویڈ-19 وبا کے خاتمے تک ہر ماہ 80 کروڑ لوگوں کو 25 کلو گرام اناج دیا جائے گا اور اس طرح ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اسے جواب دہ اور حساس حکومت کہا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 130 کروڑ لوگوں کو مفت ٹیکہ لگا کر آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے کوویڈ-19 کے خطرے سے اپنے شہریوں کے لیے تحفظ کے دائرے کو یقینی بنایا ہے۔‏

‏جناب امت شاہ نے کہا کہ 40 سال سے ون رینک ون پنشن کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا تھا، جو لوگ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں جہاں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔ اس معاملے پر کوئی فیصلہ کسی نہ کسی وجہ سے لٹک جاتا تھا۔ مودی حکومت نے ون رینک ون پنشن کا فیصلہ بھی حساسیت کے ساتھ لیا اور اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کردیا۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا مسئلہ بہت بڑا ہے اور ہر انتخاب میں قرض معافی کا مطالبہ اٹھایا جاتا ہے اور ایسے اعلانات کیے جاتے ہیں جن پر بینکوں پر بوجھ بڑھتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ عام طور پر ایک غریب کسان کو صرف ایک سال میں 6 سے 8000 روپے تک کا قرض لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مودی حکومت نے قرض معاف کرنے کے بجائے فیصلہ کیا کہ ایک کسان کو سالانہ 6000 روپے دیے جائیں گے تاکہ اسے قرض لینے کی ضرورت نہ پڑے۔ مودی حکومت نے اس طرح کے انتظامات کیے ہیں تاکہ ڈھائی ایکڑ زرعی اراضی تک کاشت کرنے والے تمام کسانوں کو اب قرض لینے کی ضرورت نہ پڑے۔‏

‏مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت نے اچھی حکم رانی سے متعلق بہت سی جدتیں نافذ کی ہیں اور حکومت نے بہت سی پالیسیوں کو جدت طرازی میں شامل کرنے اور استحکام دینے کے لیے کام کیا ہے۔ آزادی کے بعد پہلی بار مودی حکومت نے ڈرون پالیسی تشکیل دی۔ خلا میں نجی کمپنیوں کی شرکت کے لیے کوئی پالیسی نہیں تھی لیکن اگر ہم عالمی خلائی صنعت میں اپنی جگہ بنانا چاہتے ہیں تو نجی کمپنیوں کو حصہ دینا ہوگا، اس کے لیے قوم کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک پالیسی بھی بنائی گئی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے صرف وہی شخص لے سکتا ہے جو اچھی حکم رانی پر مضبوط بھروسا رکھتا ہو، پختہ بھروسا رکھتا ہو اور اچھی حکم رانی کے نتائج کے بارے میں پریقین ہو۔ جناب مودی نے یہ کرکے دکھایا ہے، اس کی وجہ سے انھیں کئی بار مخالفت اور تلخی کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن جناب مودی اس راستے پر چلتے رہے اور اسی کی وجہ سے انھوں نے عوام کا بھروسا حاصل کیا ہے۔‏

‏مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت پر لوگوں کا بھروسا بڑھ گیا ہے، حکومت کا عوام پر بھروسا بھی بڑھ گیا ہے۔ اس سے پہلے نوجوانوں کو اپنے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرانی پڑتی تھی۔ مودی حکومت نے فیصلہ کیا کہ نوجوان خود اپنے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کریں، ہم ان پر بھروسا کیوں نہ کریں، اگر وہ کوئی غلط کام کرتے ہیں تو انتظامیہ دیکھ لے گی، چناں چہ جناب مودی نے قوم کے نوجوانوں کو ان کے سرٹیفکیٹ تصدیق کروانے سے آزادی دی ہے جناب امت شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی نے کلاس سوم و چہارم کے عہدوں میں انٹرویو کو ختم کرکے بدعنوانی کو روکنے کا بہت اچھا کام کیا ہے۔ ایسے دعوے ہوتے تھے کہ انٹرویو کے عمل کی وجہ سے برابری نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ کوویڈ-19 وبا کے دوران جناب مودی نے جب جنتا کرفیو کا اعلان کیا تو ان کی صدا پر ایک بھی پولیس نوٹیفکیشن کے بغیر، لوگ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہم نظم و ضبط کے حامل لوگ ہیں اور عوام نے ان کی اپیل سن کر ان کے اعتمادکی ساکھ رکھی۔ کسی وزیر اعظم پر عوام کے بھروسے کی اس سے بڑی کوئی مثال نہیں ہوسکتی۔ انھوں نے کہا کہ جناب مودی عوام پر بھروسا کرتے ہیں اور عوام ان پر بھروسا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ پچھلے بیس برسوں سے انھیں بار بار منتخب کر رہے ہیں۔‏

‏مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اچھی حکم رانی صرف پالیسیاں طے کرکے اور انتظامیہ کے اندر ٹکنالوجی کا استعمال کرکے ہی آسکتی ہے۔ جناب مودی نے کم سے کم حکومت کی سمت میں کام کیا ہے۔ ریاستی حکومتوں اور بھارت سرکار نے ای گورننس سٹیزن چارٹر، نیشنل ای سروس ڈیلیوری اسسمنٹ سسٹم اور اچھی حکم رانی اشاریے کے فروغ جیسے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ جناب مودی نے مشن کرم یوگی کا آغاز کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک تمام افسران مشن کرم یوگی کے تصور کو نہیں سمجھتے اور زمینی سطح پر اس پر عمل درآمد نہیں کرتے، تب تک اچھی حکم رانی ممکن نہیں ہے۔ مشن کرم یوگی انتظامیہ کو ضوابط پر مبنی آموزش کو کردار پر مبنی آموزش میں تبدیل کرنے کا نام ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ انتظامیہ ضوابط پر عمل کرے لیکن ہر عہدیدار کو یہ سمجھنا چاہیے کہ محکمے میں ان کا کردار کیا ہے اور محکمے کا کیا تعاون ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم اس فرق کو سمجھیں تو مناسب تبدیلیاں کرکے وہاں بہت سے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔‏

‏جناب امت شاہ نے کہا کہ صلاحیت سازی کمیشن اور قومی بھرتی ایجنسی بھی تشکیل دی گئی ہے اور شکایات کے ازالے کے نظام کے لیے سی پی گرام بنائے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت کی 87 وزارتوں اور 38 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سی پی جی آر اے ایم ایس کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے 2 لاکھ لوگوں سے شکایات موصول ہوتی تھیں اب وہ 12 لاکھ تک پہنچ چکی ہیں شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے، وزارت کی شکایات کا ازالہ جو پہلے 62 فیصد تک تھا، اب بڑھ کر 90 سے 95 فیصد ہو گیا ہے۔ یہ ایک بہت بڑی کام یابی ہے اور اس کی ایک مثال ہے کہ حساس حکومت کیا ہوتی ہے۔‏

‏مرکزی وزیر داخلہ و تعاون نے کہا کہ جناب مودی نے اچھی حکم رانی کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ منتخب حکومت پالیسیاں طے کرتی ہے، قواعد و ضوابط بناتی ہے لیکن ان پر عمل درآمد حکام کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور انھیں جذبات کو سمجھنا ہوتا ہے اور اسے نچلی سطح تک لے جانے کے لیے کام کرنا ہوتا ہے۔ آئین نے حکام پر ایک خاص قسم کا بھروسا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو 5 سال کے لیے افسر پر حاکم مقرر کرنے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے اور 5 سال بعد عوام فیصلہ کرتے ہیں کہ انھیں دوبارہ حکم رانی کی باگ ڈور دی جائے یا نہیں۔ لیکن جب 25 یا 30 سال کی عمر میں افسران کو بھرتی کیا جاتا ہے، تو وہ ریٹائر ہونے تک ملازمت میں رہتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئین نے ان پر بھروسا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ذمہ داری منتخب لوگوں کے کندھوں سے کئی گنا زیادہ ان کے کندھوں پر ہے۔ جناب امت شاہ نے حکام پر زور دیا کہ وہ نہ صرف قواعد و ضوابط کو پڑھیں جیسا کہ وہ لکھے گئے ہیں بلکہ ان کی روح کو بھی سمجھیں۔ انھوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے مقصد اور جذبے کو سمجھ کر اور ملک کے عوام کے لیے کیا بہتر ہے اس کا فیصلہ کرکے، قواعد و ضوابط کو قدرے مختلف انداز میں پڑھ کر بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے حکام پر بھی زور دیا کہ وہ "مجھے کیا کرنا چاہیے اور میرے لیے کیا ہے" کا رویہ ترک کریں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بہتری لانا اور اچھا کرنا آپ کی ذمہ داری ہے اور مجھے یقین ہے کہ اچھی حکم رانی اسی جملے کے ساتھ آتی ہے۔‏

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 14811



(Release ID: 1785226) Visitor Counter : 226