نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ 27 دسمبر 2021 کو ریاستوں کے کام کاج سے متعلق ’’صحت مند ریاستیں، ترقی پسند بھارت‘‘کا چوتھا ایڈیشن جاری کرے گا

Posted On: 25 DEC 2021 11:32AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 دسمبر 2021:

حکومت ہند کی پالیسی سازی کی فکر کا مخزن یعنی نیتی آیوگ ’جس کام کی اندازہ کاری کی جا تی  ہے، اسے مکمل کر لیا جاتا ہے‘ کے اصول میں یقین رکھتا ہے۔ امداد باہمی اور مسابقتی وفاقیت کے ایک حصے کے طور پر، نیتی آیوگ اور صحت و کنبہ بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو)  صحتی نتائج میں بہتری لانے کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مدد فراہم کرتی ہیں۔

2017 میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسفارمنگ انڈیا (نیتی آیوگ) نے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) اور عالمی بینک کے ساتھ مل کر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) میں صحت کو لے کر مجموعی کارکردگی اور لگاتار افزوں کارکردگی کا پتہ لگانے کے لیے ایک سالانہ صحتی  عدد اشاریے کی پہلی قدمی کی تھی۔ اس سالانہ صحتی عدد اشاریے کا مقصد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صحتی نتائج کی پیش رفت اور صحتی نظام کی کارکردگی کا پتہ لگانے ، صحت مند مسابقت پیدا کرنے اور جامع تدریس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے صحتی عدد اشاریہ نمبرات اور درجہ بندیوں کو لگاتار افزوں کارکردگی (سال بہ سال پیش رفت) اور جامع کارکردگی (موجودہ کارکردگی)کاجائزہ لینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ یہ مشق آفاقی صحتی احاطے (یو ایچ سی) سے وابستہ اور دیگر صحتی نتائج سمیت صحت سے متعلق ہمہ گیر ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کی حصولیابی کے لیے ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی کوششوں کو تعاون فراہم کرے گی۔

صحتی عدد اشاریہ ایک ایسا پیمانہ ہے جس میں 24 اشاروں کو شامل کیا گیا ہے، جو صحتی شعبے میں کام کاج کے تمام اہم پہلوؤں پر احاطہ کرتے ہیں۔ اس رپورٹ کے دائرے میں صحتی نتائج، حکمرانی اور اطلاع ، اور کلیدی اِن پٹس اور ضوابط شامل ہیں۔

ان صحتی عدد اشاریہ رپورٹوں کا مقصد ہے کہ مضبوط صحتی نظام اور خدمات بہم رسانی کے نظام میں بہتری لانے کے  لیے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس سالانہ عمل کی اہمیت پر صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے زور دیتے ہوئے صحتی عدد اشاریہ کو قومی صحتی مشن کے تحت حاصل ہونے والی ترغیبات سے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے ذریعہ کوشش کی گئی ہےکہ بجٹی صرفے، اِن پٹس اور آؤٹ پٹس کی بجائے نتائج پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے۔

مضبوط اور قابل قبول نظام کو کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے تحت اشاریوں کی منظوری اور اعداد و شمار کو جمع کرنے کا عمل پورا کیا جاتا ہے۔ یہ کام نیتی آیوگ کے ذریعہ چلائے جانے والے ایک پورٹ کے توسط سے انجام دیا جاتا ہے۔ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد اس کی تصدیق ایک ویلیڈیشن ایجنسی کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ ویلیڈیشن ایجنسی کا انتخاب شفاف نیلامی کے نظام کے ذریعہ کیاجاتا ہے۔ اس کے بعد تصدیق شدہ دستاویزات کو مزید تصدیق کے لیے ریاستوں کے ساتھ ساجھا کیا جاتا ہے۔آخر میں اعدادو شمار کو حتمی شکل دی جاتی ہے۔ ان اعدادو شمار کا استعمال تجزیے اور رپورٹ تیار کرنے کے لیے جاتا ہے۔

صحتی عدد اشاریہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مجموعی کارکردگی اور لگاتار افزوں کارکردگی کی پیمائش اور ان کا موازنہ کرنے کا ایک مؤثر وسیلہ ہے۔ یہ صحتی نتائج، حکمرانی، اعداد و شمارکی حقیقت، اور مختلف کلیدی اِن پٹس اور آؤٹ پٹس سمیت مختلف معیارات کے تعلق سے کام کاج کے نشیب و فرازکو سمجھنے کا بھی ایک اہم وسیلہ ہے۔ اس کے ذریعہ کام کاج کی نگرانی کرنے کے بعد ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح پر اعداد وشمار کے استعمال کے رواج کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ اسکے ذریعہ بیشتر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اعداد وشمار کی دستیابی، معیارات اور ٹائم لائنس میں بہتری لانے کی سمت میں بھی تعاون فراہم  کیا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ کے ذریعہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سالانہ کام کاج کی نگرانی حکومت کی اعلیٰ سطح پر ہوتی ہے۔ مالی برس 2019۔20 کے لیے رپوٹ 27 دسمبر 2021 کو دوپہر 12 بجے جاری کی جائے گی۔

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14796


(Release ID: 1785104) Visitor Counter : 200