نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ایف اے ڈی اے) سے نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل) کی تسلیم شدگی بحال ہوئی

Posted On: 23 DEC 2021 6:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 دسمبر 2021:

نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل) نے عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ایف اے ڈی اے) سے دوبارہ تسلیم شدگی حاصل کرلی ہے۔ این ڈی ٹی ایل کو ایف اے ڈی اے نے بتایا ہے کہ اس کی تسلیم شدگی کو بحال کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی این ڈی ٹی ایل کا اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ اور دیگر سرگرمیاں فوری اثر سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

اس بات کا اعلان نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج ایک ٹویٹ پیغام میں کیا۔ ایک ٹویٹ میں جناب ٹھاکر نے کہا کہ شناخت کی بحالی سے کھیلوں میں اعلیٰ ترین عالمی معیارات کے حصول کے لیے بھارت کی کوششوں کو فروغ ملا ہے۔

این ڈی ٹی ایل افسران اور عملے کی ایک ٹیم نے تسلیم شدگی بحال کیے جانے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ این ڈی ٹی ایل کے ایف اے ڈی اے کی تسلیم شدگی کو ستمبر 2018 میں لیبارٹری کی آن سائٹ تشخیص کے دوران پائی جانے والی عدم تعمیل کی بنیاد پر 20 اگست 2019 کو معطل کردیا گیا تھا۔

اس کے بعد سے این ڈی ٹی ایل نے تیزی سے پیش رفت کی ہے اور اب اس کی سہولیات دنیا بھر میں ایف اے ڈی اے کی جانب سے تسلیم شدہ معروف لیبارٹریوں کے برابر ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ این ڈی ٹی ایل اپنی بہترین کوششوں میں اینٹی ڈوپنگ سائنس میں تحقیق کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر) گوہاٹی اور سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم جموں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ این ڈی ٹی ایل اپنی تحقیقی سرگرمیوں اور اینٹی ڈوپنگ کوششوں کو مستحکم کرنے کے لیے ڈبلیو اے ڈی اے کے ذریعے تسلیم شدہ دیگر لیبارٹریوں کے ساتھ بھی تعاون کر رہا ہے۔

حکومت ملک میں مزید ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں قائم کرنے اور تسلیم کرنے کی خواہش مند ہے۔ اس طرح کی لیبارٹریوں سے ملک میں بڑی آبادی اور کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بڑی تعداد میں نمونوں کی جانچ کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔ اس سے ملک میں کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی میں بھی آسانی ہوگی۔

17 دسمبر 2021 کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا نیشنل اینٹی ڈوپنگ بل 2021 بھارت کے کھیلوں کی سپر پاور بننے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 14742



(Release ID: 1784714) Visitor Counter : 124