نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

اولمپک کھلاڑی بجرنگ پونیہ نے وزیر اعظم کی ’میٹ دی چیمپئنس‘پہل کو پانی پت کے اسکولوں تک پہنچایا، انہوں نے کہا –بھارت کو سر فہرست ملک بنانے کےلئے بچوں کو صحیح غذا لینا ہوگا اور ورزش کرنی ہوگی

Posted On: 23 DEC 2021 4:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23دسمبر؍2021:

اہم نکات:

  • بجرنگ نے طلباء سے متوازن غذا ، فٹنس کی اہمیت کے بارے میں بات کی
  • یہ خصوصی پہل سرکار کے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کا حصہ ہے، جس کی شروعات اولمپک گولڈ میڈل فاتح نیرج چوپڑا نے گجرات میں کی تھی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی خصوصی اسکول دورہ مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ہندوستانی پہلوان (ریسلر)اور ٹوکیو اولمپک میں کانسہ میڈل فاتح بجرنگ پونیہ نے جمعرات کو ہریانہ کے پانی پت میں واقع آروہی ماڈل اسکول کا دورہ کیا اور چار اضلاع کے 75 اسکولوں سے آئے ہوئے طلباء سے ملاقات کی۔

 

 

دورے کے دوران بجرنگ نے طلباء سے متوازن غذا ، فٹنس کی اہمیت پر بات کی اور طلباء کےساتھ کھوکھو کھیل میں حصہ لے کر ہندوستان کے روایتی کھیلوں کو بڑھاوا دیا۔انہوں نے فٹنس سے جڑی کچھ آسان ورزش بھی کرکے دکھائی۔

 

 

وزیر اعظم کے اولمپکس اور پیرالمپکس کھلاڑیوں کے ہندوستان بھر کے اسکولوں میں دورے اور طلباء کے ساتھ مکالمے کے خیال کی ستائش کرتے ہوئے بجرنگ نے کہا، ’’میں اس اسکول میں آنے پر کافی خوش ہوں، اس نے مجھے اپنے اسکول کے دنوں کی یاد دلادی، کیونکہ میں بھی ہریانہ کے گاؤں سے آتا ہوں اور یہاں آنا اسکول واپس لوٹنے جیسا ہے۔‘‘

طلباء کے ساتھ صحیح اور صحت مند طرز زندگی کو اپنانے پر بات کرتے ہوئے بجرنگ نے کہا ،’’اگر آپ ذہنی اور جسمانی طور سے مضبوط ہونا چاہتے ہیں اور ہندوستان کو کسی بھی شعبے میں چوٹی پر لے جانا چاہتے ہیں تو آپ کو اچھے کھان پان اور دن میں دو بار نصف نصف گھنٹے ورزش کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

 

 

یہ خصوصی پہل سرکار کے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کا حصہ ہے، جس کی شروعات اس مہینے اولمپک گولڈ میڈل فاتح نیرج چوپڑا نے گجرات میں کی تھی۔

 

 

بجرنگ نے گھر میں تیار ایسے کھانے پر زور دیا ، جس میں ہری سبزیاں ، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، معدنیات شامل ہوں اور انہوں نے بچوں سے جنک فوڈ سے دور رہنے کی گزارش کی۔انہوں نے کہا ،’’تربیت کے ابتدائی دنوں میں ہمیں اپنے تربیتی مرکز سے ایک قدم بھی باہر نکالنے کی اجازت نہیں تھی۔ اس لئے جب بھی ہمیں باہر نکلنے کا موقع ملتا تو ہم سڑک پر چاٹ اور ٹکی کھانا چاہتے تھے، لیکن ایسا مہینوں میں ایک بار ہوتا تھا، مستقبل طورپر نہیں۔ اس لئے آپ کو مجھ سے وعدہ کرنا ہوگا کہ آپ مستقبل طور سے جنک فوڈ نہیں کھائیں گے اور آپ اِسے چھوڑنے کی کوشش کریں گے۔‘‘

 

 

خصوصی اسکول مہم ،’میٹ دی چیمپئنس‘(چیمپئنوں سے ملیے)کو وزارت تعلیم اور نوجوان کے امور و کھیل کی وزارت کے ذریعے مشترکہ طورپر منعقد کیا جارہا ہے۔آنے والے مہینوں میں ہم اپنے اولمپک اور پیرالمپک ہیروز کو ملک بھر کے متعدد اسکولوں میں دورہ کرتے ہوئے اور اسی طرح طلباء کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے دیکھیں گے۔اپنے دورے کے دوران ایتھلیٹ اپنے تجربات ، زندگی کے سبق، صحیح کھان پان سے جڑے مشورے ساجھا کریں گے اور اسکولی بچوں کی تحریک سے لبریز حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14730)



(Release ID: 1784632) Visitor Counter : 175