قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جنا ب ارجن منڈا ،کل ون دھن پروگرام اور شہد پیداکرنے والی کسانوں کی 14تنظیموں (ایف پی او) پرایک تصویری تفصیلی روداد جاری کریں گے


جنگلات کی چھوٹی مصنوعات کی کم از کم امدادی قیمت کے لئے، ایم آئی ایس پورٹل بھی شروع کیاجائے گا

ٹرائیفیڈ اور یونیسیف ،قبائلی بستوں تک پہنچنے کے لئے ‘‘سمواد ’ نامی مواصلاتی مہم پر
مشترکہ طورسے کام کریں گے

Posted On: 22 DEC 2021 4:15PM by PIB Delhi

 

قبائلی امورکے مرکزی وزیر، جناب ارجن منڈا 23دسمبر کو نئی دہلی میں ‘‘ٹرائیفیڈ  ون دھن اے  کرونیکل آف ٹرائیفید گرٹ اینڈ انٹرپرائزز ’’ کاافتتاح کریں گے ۔ جنا ب ارجن منڈا کل ون دھن پروگرام اور   شہد پیداکرنے والی کسانوں کی 14تنظیموں (ایف پی او) پرایک تصویری  تفصیلی رودادکاآغازبھی کریں گے۔ اس موقع پر جناب ارجن منڈا ٹرائبس انڈیا اور ون دھن پیداوارکو بڑھاوا دینے کے لئے نوتشہیری  ویڈیو کے ساتھ سمواد نامی ایک مواصلاتی تحریک بھی شروع کریں گے ۔

ٹرائیفیڈ ون دھن وکاس یوجنا کے تحت قبائلی کاروباریوں کی کامیابی کے ساتھ ساتھ قبائلی اداروں کے فروغ کے لیے کیے گئے کام کو، نے  ایک کرانیکل شکل میں پیش کیا ہے۔ یہ تصویری روداد ، اسکیم کے بنیادی  نظریئے پرزورڈالنے ،کئے گئے کام کی تفصیلات   اور مستقبل میں اسکیم کے انتظامی افراد کے لئے مدد گارہونے والے طورطریقے  کی وضاحت کرتاہے ۔

ٹرائفیڈ ، کورونا اور کووڈ -19کے سلسلے میں ملک بھرکے قبائلی علاقوں میں آگاہی پیداکرنے کے لئے پیغامات کی تشہیرکررہاہے ۔ ٹیکہ کرن ابھیان کے تحت  ، اس اقدام کے ذریعہ 12کروڑپلس کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ اب ٹرائیفیڈ اوریونیسیف ‘‘سمواد ’’ نامی مواصلامتی مہم پرمل کرکام کرنے جارہے ہیں تاکہ ریڈیواوردیگر الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ  قبائلی بستیوں تک رسائی کی جاسکے ۔ اس کا مقصد ایک مراصلاتی ، نگرانی اور مادخل کا طریقہ کار وضع کرنا ہے جو سب کے لئے سماجی طورپر کارآمدہو ، جس کے باعث ون دھن پروگرام سمیت کچھ   قابل   پیمانہ ماحصل  سامنے آسکتاہے ۔

قومی فلم ترقیاتی کارپوریشن نے ٹرائبس انڈیا اورون دھن مصنوعات کو ملک میں فروغ دینے کے لئے ٹرائفیڈ کے لئے 9 پرموشنل ویڈیو تیارکئے ہیں ۔ جن آغازبھی کل کیاجائے گا۔

ٹرائیفیڈ ، وزارت زراعت کے نفاذ کرنے والی ایک ایجنسی ہے جو چھتیس گڑھ ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، تمل ناڈو، کرناٹک ، آندھرپردیش ، اڈیشہ اورگجرات کی ریاستوں میں شہد پیداکرنے والی کسانوں کی 14تنظیموں (ایف پی او) کی تشکیل کا کام کرتی ہے ۔کلسٹرپرمبنی کاروباری تنظیموں (سی بی بی او) نے شہدپیداکرنے والی ان 14تنظیموں (ایف پی او) کو حتمی شکل دے دی ہے جو کمیونٹی  نے تحریک ، بنیادی سروے  ، کلسٹرکو حتمی شکل دینے، ویلیو چین کا مطالعہ کرنے ، گروپوں کی تشکیل کرنے اورشہد کی 14ایف پی اوز کے اندراج کے لئے کلیدی ثابت ہوگی ۔ اس سے 7ریاستوں میں 5ہزارقبائلیوں کو منافع بخش روزگارفراہم ہوگاجو دوسروں کے لئے پیروی کرنے کی ایک مثال بنے گا۔

*************

(ش ح ۔ اع ۔ ع آ)

U-14721



(Release ID: 1784576) Visitor Counter : 76