سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سائنسی ایپلی کیشنز اور تکنیکی مدد اور حل کے لیے 33 لائن وزارتوں سے 168 تجاویز موصول ہوئی ہیں


وزیرموصوف نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی تمام وزارتوں/محکموں کی پہلی اعلیٰ سطحی صلاحیت سازی کی میٹنگ کی صدارت کی

زراعت، خوراک، تعلیم،ہنرمندی، ریلوے،روڈز، جل شکتی،پاور اور کوئلہ جیسے شعبوں کے لیے سائنسی ایپلی کیشنز اور سالیوشنس مانگے گئے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 22 DEC 2021 5:03PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس وٹیکنالوجی، زمینی سائنس ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مطلع کیا کہ تمام چھ ایس اینڈ ٹی محکموں کے ذریعہ  بشمول خلائی اور جوہری توانائی، 33 لائن وزارتوں/محکموں سے سائنسی ایپلی کیشنز اور ٹکنالوجیکل سپورٹ  اور حل کے لیے 168 تجاویز/ضروریات موصول ہوئی ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ سائنس کی متعلقہ وزارتوں اور محکموں نے ان پر کام شروع کر دیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بات تمام سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارتوں/محکموں کی اعلیٰ سطحی صلاحیت سازی کی مشترکہ میٹنگ میں کہی۔ میٹنگ میں پروفیسر کے وجے راگھون، پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر، حکومت ہند، ہیمانگ جانی، سکریٹری کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن، ڈاکٹر ایم روی چندرن، سکریٹری، وزارت ارتھ سائنس، ڈاکٹر ایس چندر شیکھر، سکریٹری، ڈی ایس ٹی، ڈاکٹر راجیش نے گوکھلے، سکریٹری، ڈی بی ٹی، ڈاکٹر شیکھر سی منڈے، سکریٹری، ڈی ایس آئی آراور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

 

 

اس منفرد پہل کو ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس سال ستمبر کے وسط میں شروع کیا تھا، جس میں تمام سائنس کی وزارتوں  کے نمائندوں،  جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز، جوہری توانائی ، اسپیس/اسرو، سی ایس آئی آر اور بائیو ٹیکنالوجیشامل ہیں،کس سیکٹر میں کس سائنٹفک اپلی کیشنز کا استعمال ہوسکتا ہے اس پر کام کرنے کے لئے بھارت سرکار میں مختلف وزارتوں  کے ساتھ الگ الگ غور وخوض  کرنے میں مصروف ہیں۔ وزیرموصوف نے مخصوص وزارت پر مبنی یا مخصوص محکمے پر مبنی پروجیکٹوں کے بجائے مربوط تھیم پر مبنی پروجیکٹوں  کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ  ستمبر میں اس پہل کے شروع ہونے کے تین مہینے کے اندر لائن وزارتوں سے اتنی بڑی تعداد میں تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہوزیر اعظم نریندر مودی نہ صرف سائنس کے تئیں فطری رجحان رکھتے ہیں  ، بلکہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات اور منصوبوں کی حمایت اور فروغ دینے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بند جگہ  سے باہر نکلنے اور بہتر نتائج  حاصل کرنے کے لئے مربوط طریقہ کار پر عمل کرنے کا یہی صحیح وقت ہے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےکہاکہ  پانچ ٹریلین ڈالر  کی معیشت تمام شہریوں کے لئے  از آف لیونگ  کو بہتر بنانے کے وزیراعظم  کے وژن کے حصول کے لئے  بھارت سرکار کے تحت سائنس وزارتوں  اور محکموں کی صلاحیت سازی کے لئے  میٹنگ میں  وژن طے کردیا ہے۔

میٹنگ میںسالیوشن پر مبنی تحقیق،پبلک آر اینڈ ڈی  نظام، لائن منسٹریز کے کیٹرنگ چیلنجز،  صنعتوں کی معاشی مسابقت کو بہتر بنانے اور شہریوں کے لئے  سرکاری خدمات کی فراہمی پر زور دیا گیا۔ اسی طرح  سے لائن  وزارتوں  سے کہا گیا ہے کہ وہ ضرورتوں کی پہچان کریں اور ایس اینڈ ڈی محکموں  کے ساتھ تال میل قائم کرکے  آبجیکٹیو آرینیٹڈ ری سرچ  کے لئے  اپنے آر اینڈ ڈی بجٹ کا استعمال کریں ۔

 

 

************

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:14683)



(Release ID: 1784464) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu