جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

حکومت کی جانب سے قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کےلئے کئے گئے اقدامات

Posted On: 21 DEC 2021 1:28PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی و  قابل تجدید توانائی  کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نصب شدہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت (بشمول بڑی ہائیڈرو)  میں تقریباً 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ صلاحیت مارچ 2014 میں 76.37 گیگا واٹ  سے بڑھ کر نومبر 2021 میں 150.54 گیگا واٹ  ہو گئی ہے۔

حکومت نے ملک میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لئے  بہت سے  اقدامات کئے  ہیں۔ ان اقدامات میں شامل ہیں:

  • خودکار راستے کے تحت 100 فیصد تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت دینا۔

 

  • 30 جون 2025 تک شروع کئے  جانے والے پروجیکٹوں  کے لئے  شمسی  اور ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی کی  بین ریاستی فروخت کے لیے بین ریاستی ترسیلی نظام  (آئی ایس ٹی ایس ) چارجز میں چھوٹ۔

 

  • نئی ترسیلی لائنوں کا بچھایا جانا اور قابل تجدید  بجلی  کے اخراج کے لئے  نئے ذیلی اسٹیشن کی  گنجائش پیدا کرنا۔

 

  • سال 2022 تک قابل تجدید خریداری کی ذمہ داری (آر پی او ) کے لئے  رفتار کا اعلان ۔

 

  • پلگ اینڈ پلے کی بنیاد پر آر ای  ڈویلپرز کو اراضی اور ٹرانسمیشن فراہم کرنے کے لیے آر ای  پارکوں کا قیام۔

 

  • اسکیمیں جیسے پردھان منتری کسان اُورجا سرکشا ایوم اُتّھان مہا ابھیان (پی ایم-کسم )شمسی  روف ٹاپ فیز II، 12000 میگاواٹ سی پی ایس یو  اسکیم فیز II، وغیرہ۔

 

  • شمسی  فوٹوولٹک نظام /آلات کی تعیناتی کے لیے معیارات کا نوٹیفکیشن۔

 

  • سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل کا قیام۔

 

  • گرڈ سے منسلک سولر پی وی اور ونڈ پروجیکٹس سے بجلی کی خریداری کے لئے  محصول  پر مبنی مقابلہ جاتی  بولی کے لئے بولی کے   رہنما خطوط۔

 

  • حکومت نے احکامات جاری کئے  ہیں کہ  بجلی، لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی ) یا پیشگی ادائیگی کے  عوض    بھیجی جائے گی تاکہ آر ای  جنریٹروں کو لائسنسوں کو تقسیم کر کے بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے

 

  • گرین ٹرم اَ ہیڈ  مارکیٹ (جی ٹی اے ایم ) ملک میں پاور ایکسچینج کے ذریعے آر ای بجلی کی  خریداری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

 

***************

( ش ح ۔ ح ا۔ک ا)

U-14596



(Release ID: 1783790) Visitor Counter : 134