وزارات ثقافت
آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت 19 دسمبر کو نئی دلی میں وندے بھارتم –نرتیہ اتسو کی اختتامی تقریب کا انعقاد
کل 36 ٹیموں نے فائنل راؤنڈ جیتا، جو یوم جمہوریہ پریڈ 2022 میں شریک ہوں گی
وندے بھارتم، ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو سامنے لاتا ہے اور یہ ہندوستان کی تہذیبی ثقافت کو آگے بڑھانے کی طرف ایک قدم ہے: محترمہ میناکشی لیکھی
Posted On:
20 DEC 2021 4:26PM by PIB Delhi
آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت کل ہند رقص مقابلہ "وندے بھارتم نرتیہ اتسو" کی شاندار اختتامی تقریب اتوار، 19 دسمبر 2021 کو جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم آڈیٹوریم، نئی دہلی میں ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی یاد میں منعقد ہوئی۔ اس دوران کل 36 فاتح ٹیموں میں دلی کی انٹرنیشنل اکیڈمی آف موہنی اتم، جئے گھوش ڈانس گروپ، ریکھا ڈانس گروپ بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ چنڈی گڑھ یونیورسٹی، موہالی، پنجاب کی گرلز گیدھا ٹیم اور بوائز بھانگڑا ٹیم، اتر پردیش سے سپریا ڈانس گروپ اور اوم شری ونائک گروپ کے علاوہ اتراکھنڈ کی سنسکار سنسکرتی ایون پریاورن سنرکشن سمیتی اختتامی مقابلے میں دیگر فاتحین میں شامل تھیں۔
ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی کے ساتھ فن اور ثقافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی دیگر نامور شخصیات جیسے محترمہ ایلا ارون، محترمہ شیبانی کشیپ، محترمہ پرتیبھا پرہلاد اور محترمہ شوانا نارائن اختتامی تقریب میں موجود تھیں۔ . تقریب میں معزز جیوری محترمہ گیتانجلی لال، محترمہ میتری پہاڑی اور جناب سنتوش نائر نے شرکا کی پرفامنس پر فیصلہ سنایا۔ اس پروگرام میں مشہور ڈانسر محترمہ تنوشری شنکر اور ان کی ٹیم اور محترمہ رانی خانم اور ان کی ٹیم نے ایک شاندار پروگرام پیش کیا۔
اس موقع پر محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی خواہش تھی کہ وندے بھارتم کو جن بھاگیداری کے ساتھ منعقد کیاجائے اور اسی کے مطابق اس کل ہند پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے رقاصوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو سامنے لاتا ہے اور ہندوستان کی تہذیبی ثقافت کو آگے بڑھانے کی طرف ایک قدم ہے۔ محترمہ لیکھی نے کہا کہ ہندوستان کی مالا مال ثقافت دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔ وندے بھارتم کا انعقاد ملک کے مختلف حصوں سے بہترین ڈانس ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور انہیں قومی اسٹیج پر دکھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
9 سے 12 دسمبر تک کولکتہ، ممبئی، بنگلورو اور نئی دہلی میں منعقد ہونے والے علاقائی سطح کے مقابلوں کے لیے 200 سے زائد ٹیموں کے 2,400 سے زائد شرکاء کا انتخاب کیا گیا۔ جہاں گروپ نے معزز جیوری کے سامنے اپنی رقص کی مہارت کا مظاہرہ کرکے شائقین سے دادوتحسین حاصل کی۔ مقابلے کے لیے شرکاء نے خصوصی طور پر منتخب رقص زمروں جیسے کلاسیکی، لوک، قبائلی اورایک ساتھ رقص پیش کیا۔
اختتامی تقریب کے فاتحین 26 جنوری 2022 کو راج پتھ (نئی دہلی) میں منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ پریڈ میں ثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔ تقریب میں ملک بھر سے منتخب 64 ٹیموں کے 800 سے زائد فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
اختتامی تقریب میں ہندوستان کے ہر گوشے سے سرفہرست 36 ٹیموں کو فاتح قرار دیا گیا اور انہیں اسناد سے نوازا گیا۔
****************
(ش ح ۔ع ح۔ک ا )
U NO: 14592
(Release ID: 1783788)
Visitor Counter : 154