صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ – 19  سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت  138.35  کروڑ  سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں


گزشتہ  24  گھنٹے میں 64 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح سر درست 98.40  فیصد ہے، جو  مارچ  2020  کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے

گزشتہ  24  گھنٹے میں 5326 نئے کیسوں کی اطلاع ملی ہے

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد  فی الحال 79097 ہے، جو گزشتہ 574  دن میں سب سے کم تعداد ہے

طبی جانچ کے بعد اس بیماری سے متاثر پائے  جانے والے مریضوں کی شرح 0.59 ہے، جو گزشتہ 37  دن  سے ایک فیصد سے بھی کم درج ہورہی ہے

Posted On: 21 DEC 2021 11:30AM by PIB Delhi

آج صبح سات بجے تک موصول عبوری  رپورٹ کے  مطابق  گزشتہ 24  گھنٹے میں  6456911  ٹیکے لگانے کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ  - 19  سے بچاؤ  کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک  138.35  کروڑ  (1383478181)  سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

آج صبح سات بجے تک موصولہ  عبوری  رپورٹ  کے مطابق  ٹیکے لگوانے  والوں کی  مجموعی  اعداد وشمار  کی الگ الگ تفصیلات درج ذیل ہیں۔

 


حفظان صحت سے متعلق کارکنان

پہلا ٹیکہ

1,03,86,424

دوسرا ٹیکہ

96,51,589

 

پیش پیش  رہنے والے صحت کارکنان

پہلا ٹیکہ

1,83,84,161

دوسرا ٹیکہ

1,67,81,405

 

18  سال سے 44  سال کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

48,80,25,346

دوسرا ٹیکہ

29,74,18,621

 

45  سے 59  سال تک کی عمر کے  افراد

پہلا ٹیکہ

19,18,58,896

دوسرا ٹیکہ

14,10,65,936

 

60  سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

11,98,64,939

دوسرا ٹیکہ

9,00,40,864

میزان

1,38,34,78,181

گزشتہ  24  گھنٹے  میں 8043  مریضوں کے شفایاب ہونے کے ساتھ ہی  اس عالمی وبا کے  پھوٹ پڑنے کے بعد سے صحت  یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد  بڑھ کر  34195060 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس کے نتیجے میں بھارت میں صحت یابی کی شرح  سردست  98.40  ہوگئی ہے، جو مارچ  2020  کے بعد سے  سب سے  اونچی  شرح ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011URY.jpg

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے  زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ  کے ذریعہ لگا تار  اور مل جل کر  کی جانے والی کوششوں کے سبب  ایک دن میں سامنے ٓ آنے والے نئے کیسوں کی تعدادگزشتہ  54 دن سے مسلسل 15000  سے بھی کم درج ہو رہی ہے۔ گزشتہ  24  گھنٹے میں 5326  نئے کیسوں کی اطلاع ملی ہے۔ یہ تعداد  گزشتہ  581  دن میں سب سے کم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022KM3.jpg

بھارت  میں زیر علاج مریضوں کی تعداد  سر دست  79097  ہے، جو  گزشتہ  574  دن میں سب سے کم تعداد ہے۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد ، ملک میں  طبی  جانچ  کے بعد اس وائرس سے متاثر پائے جانے والے کُل معاملوں کے محض  0.23  فیصد  پر مشتمل ہے اور یہ تعداد  مارچ  2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WRL0.jpg

پورے ملک میں طبی  جانچ کی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ  کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ  24  گھنٹے کے دوران 1014079  ٹیسٹ  کئے گئے۔ بھارت میں اب تک مجموعی  طور پر  66.61  کروڑ سے زیادہ (666162659)  ٹیسٹ کئے  جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں طبی جانچ  کی صلاحیت میں اضافے کئے جانے کے سبب  طبی جانچ کے  بعد اس بیماری سے متاثر پائے جانے والے افراد  کی ہفتہ وار شرح 0.59  فیصد رہ گئی ہے، جو گزشتہ  37  دن سے مسلسل  ایک فیصد سے کم درج ہور ہی ہے، جب کہ  طبی جانچ  کے بعد وائرس  سے متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح  0.53  فیصد  درج ہور ہی ہے۔ طبی جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے  افراد  کی یومیہ  شرح گزشتہ  78  دن سے  2  فیصد  سے کم درج ہورہی ہے اور یہ مسلسل  113  دن سے  3  فیصد  سے بھی کم درج ہو رہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004255S.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-  ع م - ق ر)

U-14589



(Release ID: 1783780) Visitor Counter : 167