بجلی کی وزارت

پاورسی پی ایس ای نے کیپیکس سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے45 فیصد اضافہ درج کیا


وزارت بجلی نے رواں مالی سال میں نومبر تک بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں 35,628.6 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی

Posted On: 19 DEC 2021 2:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 19  دسمبر       مالی سال (ایف وائی) 2021-22کے لیے بجلی کی وزارت کے مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ای) کے سرمایہ جاتی اخراجات (کیپیکس) کا ہدف 50,690.52 کروڑ روپے ہے۔  مالی سال 2020-21 کے دوران،بجلی کے شعبہ کے سی پی ایس ای نے نومبر کے مہینے تک 22,127 کروڑ روپے کا سرمایہ خرچ کیا  جو کہ اس مالی سال کے کل اخراجات کا 49.3 فیصد تھا۔

تاہم، مالی سال 2021-22کے دوران، وزارت بجلی کےسی پی ایس ای نے اب تک 32,137 کروڑ روپےکی سرمایہ کاری کی ہے، جو سالانہ سرمایہ جاتی اخراجات کے ہدف کا 63.4 فیصد ہے۔

اس طرح، گزشتہ سال کے مقابلے مجموعی اور قطعی طور پر وزارت کی سرمایہ کاری کی کارکردگی بہتر ہے۔ مجموعی طور پر اس نے گزشتہ سال کی کارکردگی کے مقابلے 45 فیصد اضافہ درج کیا ہے۔

بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیموں میں بھی وزارت اچھی پیش رفت کر رہی ہے۔ اس نے آئی پی ڈی ایس میں 1593.72 کروڑ روپے، ڈی ڈی یو جی جے وائی میں 1007.51 کروڑ روپے اور شمال مشرقی خطے کے لیے ٹرانسمیشن ڈیولپمنٹ اسکیموں میں 890 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ اس لیے سی پی ایس ای کے ذریعہ 32137.37 کروڑ روپے کے اخراجات کے علاوہ،وزارت کی ترقیاتی اسکیموں کے ذریعہ بنیادی ڈھانچے میں  3491.23 کروڑ روپے کی اضافی رقم  کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

مجموعی طور پر، نومبر کے آخر تک، بجلی کی وزارت نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں 35,628.6 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

وزارت بجلی کے سکریٹری کے ذریعہ اسکیموں اور منصوبوں کی پیش رفت کی ہفتہ وار بنیادوں پر نگرانی کی جا رہی ہے۔ دیگر وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ باقاعدگی سے نگرانی اور تال میل کے ذریعہ وزارت بجلی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی سے  پیش رفت کر رہی ہے۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-14509



(Release ID: 1783237) Visitor Counter : 121