وزارت دفاع
آئی این ایس شاردل ایم وی کورتّی کو بحفاظت کوچی لے کر آیا
Posted On:
19 DEC 2021 11:01AM by PIB Delhi
19 دسمبر 2021:
30 نومبر 2021 کو ایم وی کورتّی (لکشدویپ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعہ چلایا جانے والا بحری جہاز) کے اسٹاربورڈ انجن روم میں آگ لگ گئی تھی، جسے بعد ازاں جہاز کے عملے کےذریعہ بجھا دیا گیا۔ تاہم، آتشزدگی کے نتیجے میں لاحق ہوئے نقصان کی وجہ سے جہاز کا انجن چالو نہیں ہوسکا اور نتیجتاً 30 نومبر 2021 کو یہ جہاز مرمت کے انتظار میں آندروت جزیرے پر لنگر انداز ہوا۔
جہاز کو کھینچ کر آندروت سے کوچی لانے کے لیے لکشدویپ انتظامیہ کی جانب سے موصول ہوئی درخواست کی بنیاد پر، بھارتی بحریہ نے نقصان زدہ بحری جہاز کی مدد کی غرض سے 16 دسمبر 2021 کوآئی این ایس شاردل کو آندروت کے لیے روانہ کیا۔ آئی این ایس شاردل 17 دسمبر 2021 کو اس علاقے میں پہنچا۔ افسران اور ملاحوں پر مشتمل ماہرین کی ایک ٹیم نے آفیسر انچارج نول ڈی ٹیچمنٹ آندروت لیفٹیننٹ کمانڈر بشنو سی پانڈا کے ساتھ 17 دسمبر 2021 کو ایم کورتّی میں سوار ہوکر جہاز کو ہوئے نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس عمل کے دوران، بحری عملے نے جہاز کے پورٹ انجن کو چالو کرنے میں ایم وی کورتّی کے عملے کی مدد کی۔ اس سلسلے میں آئی این ایس شاردل کے ذریعہ ٹووِنگ گیئرس ایم وی کورتّی کو دیے گئے اور ٹووِنگ مشقیں ایم وی کورتّی کے ساتھ انجام دی گئیں۔ ان ٹرائلس نے ایم وی کورتّی کے عملے کو ازحد ضروری خوداعتمادی عطا کی اور جہاز کو لاتے وقت راستے میں پورٹ مین انجن کے خراب ہونے کی صورت میں جہاز کو کھینچ کر لانے کے کامیاب آپریشن کی یقین دہانی کرائی۔
مختلف ہنگامی صورتحال کی مشق کے بعد، آئی این ایس شاردل کو 18دسمبر 2021 کو بحفاظت کوچی لایا گا۔ اس عمل کے دوران، آئی این ایس شاردل اور نول ڈی ٹیچمنٹ آندروت کا عملہ جہاز میں ہی سوار تھا تاکہ کسی مشین کے خراب ہوجانے کی صورت میں ایم وی کو تعاون فراہم کرایا جا سکے۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 14501
(Release ID: 1783189)
Visitor Counter : 172