وزارات ثقافت

دلی 19 دسمبر کو وندے بھارتم نرتیہ اتسو کے گرانڈ فنالے کی میزبانی کرے گی

Posted On: 18 DEC 2021 2:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18دسمبر ، 2021/ دلی آل انڈیا وندے بھارتم  نرتیہ اتسو کے گرانڈ فنالے کی 19 دسمبر کو جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم آڈی ٹوریم میں میزبانی کرے گی۔ چار زون کے 949 رقاصوں پر مشتمل 73 گروپ گرانڈ فنالے تک پہنچ پائے ہیں۔ یہ رقاص اب فائنل میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گےاور فاتحین کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے  کا زندگی میں ایک بار موقع ملے گا  جسے نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں  دیکھا جاتا ہے ۔

گرانڈ فنالے میں ثقاف اور امور خارجہ کی وزیر  مملکت محترمہ میناکشی لیکھی ، دفاع اور سیاحت کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ، معرف اداکارہ – گلو کارہ  - رقاصہ ایلا ارون ، شوبھنا نارائن  شیبانی کشیپ اور سونل مان سنگھ اور فنون لطیفہ اور ثقافت سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیتیں شرکت کریں گی۔ رانی خانم اور ان کا گروپ خصوصی طور پر اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا جس کا عنوان ہے وندے بھارتم نیز اساطیری شخصیت تنو سری شنکر اور ان کا گروپ اس دن خاص کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

وندے بھارتم وزارت دفاع  اور ثقافت کی وزارت کا  ایک منفرد قدم ہے  جس کا اہتمام بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر منائے جانے والے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ اس مقابلے کا اصل مقصد ملک بھر کے سرکردہ باصلاحیت ڈانسرس کو منتخب کرنا  اور انہیں 2022 کی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں کارکردگی پیش کرنے کا موقع دینا ہے۔

گرانڈ فنالے مقابلے کو وندے بھارتم کے سرکاری فیس بک پیج  اور یو ٹیو ب چینل پر نیز ویب سائٹ (vandebharatamnrityautsav.in) اور  موبائل اپلیکیشن پر براہ راست دیکھا جاسکتا ہے۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –14490

 



(Release ID: 1783155) Visitor Counter : 270