زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم ایف بی وائی کے تحت پریمیم سبسڈی میں مرکزی حصہ

Posted On: 17 DEC 2021 3:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی:17 دسمبر،2021۔حکومت نے حال ہی میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کو خریف 2020 سے نافذ کیا ہے اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان شمال مشرقی ریاستوں کے لیے پریمیم سبسڈی شیئرنگ پیٹرن کو 50:50 سے 90:10 تک تبدیل کیا ہے۔ باقی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا پریمیم شیئرنگ پیٹرن 50:50 ہے اور اسکیم کے دیگر دفعات کے ساتھ مشروط ہے۔

مزید برآں اسکیم کی اصلاح شدہ آپریشنل گائیڈ لائنز میں مرکز اور متعلقہ ریاستی حکومت کے ذریعے اپنے بجٹ سے اسکیم کی بہتر فراہمی کے لیے بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کو مضبوط بنانے کے لیے کل بجٹ کے 3 فیصد کے حساب سے مختص انتظامی اخراجات کے لیے ایک انتظام کیا گیا ہے۔

مزید برآں مرکزی حکومت ریاستوں کو انٹرنیٹ ڈیٹا چارجز کے ساتھ سمارٹ فون کی خریداری کی لاگت کا 50 فیصد فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ جیو کوڈڈ اور ٹائم اسٹیمپڈ ڈیٹا کے ساتھ نیشنل کراپ انشورنس پورٹل (این سی آئی پی) پر کراپ کٹنگ تجربات (سی سی ای) ڈیٹا کی رپورٹنگ کے لیے سی سی ای ایگری ایپ کے استعمال کی ترغیب دیں۔ بڑی فصلوں کے لیے گاؤں/ گاؤں پنچایت کی سطح پر اس اسکیم کو نافذ کرنے والی ریاستیں بھی فصل کاٹنے کے تجربات (سی سی ای) کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے 50 فیصد واپسی کی حقدار ہیں۔ متعلقہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے تجویز موصول ہونے پر بہتر ٹیکنالوجی کے استعمال پر 50 فیصد اخراجات کا اشتراک کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ پر آٹومیٹک ویدر سٹیشنز/ آٹومیٹک رینگیجز نیٹ ورک کے قیام کے لیے عمل آوری کرنے والی ریاستوں کو 50 فیصد وابستگی گیپ فنڈنگ ​​بھی فراہم کر رہی ہے۔

یہ اطلاع زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 14444


(Release ID: 1782950) Visitor Counter : 143