وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ اور ان کی فرانسیسی ہم منصب محترمہ فلورنس پارلی نے نئی دہلی میں تیسرا سالانہ دفاعی مذاکرات منعقد کئے

Posted On: 17 DEC 2021 4:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی:17 دسمبر،2021۔بھارت اور فرانس کے درمیان تیسرا سالانہ دفاعی مذاکرات وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور فرانسیسی وزیر برائے مسلح افواج محترمہ فلورنس پارلی کے درمیان 17 دسمبر 2021 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئے۔ سالانہ اجلاس میں دوطرفہ، علاقائی، دفاعی اور دفاعی صنعتی تعاون کے وسیع سلسلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزراء نے موجودہ فوج سے فوج کے تعاون کا جائزہ لیا، جس میں وبائی چیلنجوں کے باوجود اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے تمام شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارت اور فرانس نے حال ہی میں نومبر 2021 میں فرانس میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی سالانہ دو طرفہ فوجی مشق شکتی کا اختتام کیا۔

وزراء نے متعدد اسٹریٹجک اور دفاعی امور پر اپنے اتفاق رائے اور ہم آہنگی کو تسلیم کیا۔ انہوں نے دوطرفہ، علاقائی اور کثیرالجہتی فورم میں تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ فرانس انڈین اوشین نیول سمپوزیم کا موجودہ صدر ہے اور یکم جنوری 2022 سے یورپی یونین کی صدارت سنبھالے گا۔ دونوں وزراء نے فرانسیسی صدارت کے دوران متعدد امور پر مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

قبل ازیں محترمہ فلورنس پارلی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور قومی جنگی یادگار پر ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ توقع ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران دیگر ہندوستانی معززین سے بھی ملاقات کریں گی۔

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 14442


(Release ID: 1782936) Visitor Counter : 240