قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

10 ریاستوں میں 256 گرام نیایالیہ کام کر رہے ہیں

Posted On: 17 DEC 2021 2:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 دسمبر 2021:

شہریوں کو ان کے دروازے پر انصاف کی رسائی فراہم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے گرام نیایالیہ قانون 2008 نافذ کیا ہے۔ اس میں پنچایت کی سطح پر گرام نیایالیہ کے قیام کا التزام ہے۔ ریاستی حکومتیں متعلقہ ہائی کورٹس کی مشاورت سے گرام نیایالیہ کے قیام کی ذمہ دار ہیں۔ محکمہ انصاف نے نئے عدالتی افسر کے لیے ان گرام نیایالیہ میں خدمات انجام دینا لازمی قرار دینے کے لیے کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے کیوں کہ گرام نیایالیہ میں نیائے ادھیکاری کی تقرری ریاستی حکومت کے دائرہ کار میں آتی ہے۔

ریاستی حکومتوں / ہائی کورٹس کی جانب سے دستیاب معلومات کے مطابق اب تک 15 ریاستوں کے ذریعے 476 گرام نیایالیہ مطلع شدہ ہیں۔ ان میں سے 256 اس وقت 10 ریاستوں میں کام کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومتوں کی جانب سے مطلع شدہ گرام نیایالیہ کی ریاست وار تفصیلات اور اس محکمے کی جانب سے فنڈ جاری کرنے کی صورت حال حسب ذیل ہے:

 

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے

گرام نیایالیہ

مطلع شدہ

گرام نیایالیہ

فعال

فنڈ جاری

(لاکھ روپے میں رقم)

1

مدھیہ پردیش

89

89

2456.40

2

راجستھان

45

45

1240.98

3

کیرل

30

30

828.00

4

مہاراشٹر

36

23

660.80

5

اڈیشہ

23

19

337.40

6

اترپردیش

113

43

1323.20

7

کرناٹک

2

2

25.20

8

ہریانہ

2

2

25.20

9

پنجاب

9

2

25.20

10

جھارکھنڈ

6

1

75.60

11

گوا

2

0

25.20

12

آندھرا پردیش

42

0

436.82

13

تلنگانہ

55

0

693.00

14

جموں و کشمیر

20

0

0.00

15

لداخ

2

0

0.00

کل

476

256

8153.00

 

گرام نیایالیہ اسکیم کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا رہا ہے۔ اس اسکیم کی تیسری فریق کے ذریعے جائزہ حال ہی میں نیتی آیوگ کے ذریعے لیا گیا تھا جس میں اس اسکیم کو جاری رکھنے کی سفارش کی گئی تھی۔ حکومت نے مذکورہ اسکیم کو مزید پانچ سال کی مدت کے لیے 01.04.2021 سے بڑھا کر 31.03.2026 کردیا ہے جس پر 50 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

مرکزی حکومت ریاستوں کو مالی امداد فراہم کرکے گرام نیایالیہ قائم کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔ اس اسکیم کے مطابق مرکزی حکومت گرام نیایالیہ کے قیام کے لیے غیر مکرر اخراجات کے لیے ریاستوں کو ایک بار امداد فراہم کرتی ہے جس کی حد 18.00 لاکھ روپے فی گرام نیایالیہ ہوگی۔ مرکزی حکومت ان گرام نیایالیہ کو چلانے کے لیے بار بار اخراجات کے لیے بھی امداد فراہم کرتی ہے جو پہلے تین برسوں کے لیے سالانہ 3.20 لاکھ روپے فی گرام نیایالیہ کی حد سے مشروط ہے۔

مرکزی حکومت متعلقہ ریاستوں میں گرام نیایالیہ کے قیام کے لیے ریاستی حکومتوں اور ہائی کورٹس کے ساتھ باقاعدگی سے پیروی کر رہی ہے۔ موجودہ سال کے دوران ریاستی حکومتوں کے اعلی عدالتوں اور قانون / داخلہ / فنانس سکریٹریوں کے رجسٹرار جنرلوں کے ساتھ 05 (پانچ) میٹنگیں منعقد کی گئی ہیں تاکہ گرام نیایالیوں کو تیزی سے قائم کیا جاسکے اور گاؤں کی سطح پر دیہی آبادی کو انصاف حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے نیائے ادھیکاریوں کی تقرری کی جاسکے۔

یہ اطلاع آج لوک سبھا میں مرکزی وزیر قانون و انصاف جناب کرن رجیجو نے دی۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 14447

 


(Release ID: 1782771) Visitor Counter : 198


Read this release in: Punjabi , Odia , Malayalam , English