وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او کے ذریعے بائیو ٹوائلٹ کی تیاری
प्रविष्टि तिथि:
17 DEC 2021 2:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17 دسمبر 2021:
دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے، ڈی آر ڈی او، کی تیار کردہ بائیو ٹوائلٹ کی اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
- اس میں اینایروبک (آکسیجن کے بغیر) عمل کا استعمال ہوتا ہے جس کے ذریعے انسانی فضلہ بیکٹیریا کے کنسورشیم کے ذریعے تحلیل ہوتا ہے؛
· بائیو ٹوائلٹ کو کسٹمائز کیا گیا ہے اور مختلف جغرافیائی موسمی حالات میں استعمال کے لیے مختلف ڈیزائن تیار کیے گئے ہیں۔
گائے کے گوبر کو بیکٹیریا کنسورشیم کی افزودگی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کنسورشیم میں چار اقسام کے بیکٹیریا موجود ہیں:
- ہائیڈرولیز
- ایسیڈوجینیز
- ایسیٹوجینیز
· میتھوجنز
ڈی آر ڈی او نے اس ٹکنالوجی کو ملک بھر میں تقریباً 60 صنعتوں کو منتقل کردیا ہے۔ ان صنعتوں نے ملک بھر میں بائیو ڈائجسٹر نصب کیے ہیں۔ 20 سے زائد ریاستوں میں مجموعی طور پر تقریباً 16000 بائیو ڈائجسٹر نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی ریلوے کے کوچوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد بائیو ڈائجسٹر نصب کیے گئے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر 100 لاکھ سے زائد مسافروں کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔
یہ اطلاع دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب متیش رمیش بھائی پٹیل (باکا بھائی) کو تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
U. No. 14449
(रिलीज़ आईडी: 1782769)
आगंतुक पटल : 162