وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 1971کی بھارت – پاکستان جنگ میں ، بھارت کی جیت  کے 50سال منانے کے لئے ایک یادگاری ٹکٹ کا اجراء کیا

Posted On: 16 DEC 2021 1:35PM by PIB Delhi

 

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 16دسمبر 2021  کو  نئی دلی میں  1971،  میں  بھارت پاکستان  جنگ کے دوران بھارت کی جیت  کی گولڈن جوبلی منانے کے لئے، ایک یادگاری ٹکٹ  اور انڈیاپوسٹ  اسپیشل ڈے کور کا اجراء کیا۔‘‘سؤرنم وجے ورش ’’ ایک سال طویل تقریبات کے اختتام کا دن ہے۔ جو تقریبات  2020  میں شروع کی گئی تھیں۔،بھارتی  مسلح فورسز  پر فیصلہ کن جیت اور سپردگی  کے دن  کو منانے کے لئے ہرسال 16 دسمبر  کو وجے دوس  کے طورپر منایا جاتا ہے۔

پاکستان  کے  مشرقی کمان کے  کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل   عامر عبداللہ  خان نیازی   نے مشرقی  تھیئٹر  میں فیصلہ کن شکست  تسلیم کرتے ہوئے  خود سپردگی   کی دستاویز پر دستخط کئے تھے۔ جبکہ مشرقی  تھیئٹر  میں بھارت اور بنگلہ دیش  فورسز   کے جنرل آفیسر  کمانڈنگ   ان چیف   (GOC-in-C) لیفٹیننٹ جنرل جگجیت سنگھ اروڑہ  نے بھارت کی جانب سے دستخط  کئے تھے۔

خودسپردگی  کی اس کارروائی   کے دوران  فیلڈ  آفیسر کمانڈنگ  ان چیف  (FOC-in-C )مشرقی  بحری کمان کے وائس ایڈمرل این کرشنن اور ائیر آفیسر کمانڈنگ ان چیف  (AOC-in-C) اور مشرقی ائیر کمان کے ایئر مارشل ایچ سی دیوان بھی موجود تھے۔

ہندوستانی مسلح  افواج کی جانب سے کی گئی مسلح  کارروائی کے نتیجے میں  مشرقی پاکستان  میں ڈھاکہ پر قبضہ  ہوا  اور تقریباََ  93  ہزار   پاکستانی فوجیوں نے  ہتھیار ڈال دئے  اور پھر ایک  پھر ایک آزاد ملک کی حیثیت سے بنگلہ دیش   کا وجود سامنے آیا ۔دوسری جنگ عظیم  کے بعدکسی  کی مسلح افواج  کی جانب سے  ہتھیار ڈالنے کا یہ سب سے  بڑا واقعہ تھا۔

 یہ اسٹامپ  فوجیوں  ، ملاحوں اور ہوابازوں کی لچک اور صلاحیت کی ایک علامت ہے ۔  یہ اسٹامپ  ہندوستانی برصغیر کی تاریخ میں  ایک منفرد ایوینٹ کی   یاد دلاتا ہے ۔   اور یہ اس کی مرکزیت ہے۔اس میں سورنم وجے ورش لوگو ہے ،جسے بھارتی  بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر کوشل چندر شیکھر کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ جسے اکتوبر  -  نومبر 2020  میںمنعقدہوئے آل انڈیا مقابلے کے دوران منتخب کیا گیا تھا۔ یہ اسٹامپ   ایسپرٹ  ڈی  کارپ   کی  بھی  یاددلاتا ہے اور   اس اشتراک کے  جذبے کی  بھی یاددلاتا ہے ، جو بھارتی مسلح افواج کے ساتھ ساتھ  بھارت  - بنگلہ دیش  فورسز  کی  طرف سے دکھائی گئی تھیں ۔

سورنم  وجے ورش  اسٹامپ شروع  ہونے کے ساتھ بھارت اپنی مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ   مہارت   کا جشن مناتا ہے اور اپنے پرانے دوست اور قریبی  پڑوسی  بنگلہ دیش کے تئیں  اپنے عزم کودوہراتا ہے۔

رکشا راجیہ منتری  جناب اجے بھٹ  مواصلات کی وزارت کے وزیر مملکت جناب  ڈی چوہان   ،چیف آف آر می اسٹاف  جنرل  منوج مکند نرونے  ، چیف آف نیول اسٹاف  ایڈمرل آر ہری کمار  ،  چیف  آف ائیر اسٹاف  ائیر چیف مارشل  وویک رام چودھری اور دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور   شہری اور فوج کے دیگر سینئیر افسران  بھی  اس موقع پر موجود تھے۔

*************

ش ح۔ش ر۔رم

U-14376


(Release ID: 1782211) Visitor Counter : 164