وزارت آیوش

آیوش کی وزارت نے ’مجموعی صحت اور دیکھ بھال’ کے لیے تازہ سفارشات جاری کیں


دستاویز میں جامع صحت کے تصور کو پیش کیا گیا ہے اور خود کی دیکھ بھال پر زور دیا گیاہے

Posted On: 15 DEC 2021 5:02PM by PIB Delhi

دنیا بھر میں جاری کووڈ-19 وبائی مرض کے خطرے کے پیش نظر آیوش کی وزارت ایک جامع دستاویز کے ساتھ سامنے آئی ہے جس میں 'مجموعی صحت ' کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 'مجموعی اورمکمل صحت اور دیکھ بھال' پر عوام کے لیے سفارشات احتیاطی  اقدامات اور دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

 وزارت کے ایک افسر نے بتایاکہ کووڈ -19 ایک نئی بیماری ہے اور اسے پوسٹ کووڈ سنڈروم اور لانگ  کووڈ 19 کی شکل میں پہچانیجانے و الی ا بتدائی بیماری کے سیک ویل  کی فروغ کی خصوصیت ہے۔یہ دیکھا گیا ہے کہ SARS-CoV-2 سے صحت یاب ہونے والے مریض مستقل اور اکثر کمزورکرنے والی علامات سے متاثر ہوتے ہیں جو ان کی ابتدائی تشخیص کے کئی مہینوں بعد تک جاری رہتے ہیں۔

دستاویز میں مجموعی صحت کا تصور پیش کیا گیا ہے، جو زندگی اور صحت کے مختلف جہتوں پر توجہ دے کر افراد کی خود کی دیکھ بھال پر زور دیتا ہے۔ "مکمل صحت اور بہبود" سے متعلق یہ سفارشات کووڈ-19 اور لانگ کووڈ-19 کے سلسلے میں ایک صحت مند طرز زندگی کے لئے ضروری زور دیتے ہوئے مرتب کی گئی ہیں۔

وزارت کی طرف سے عام احتیاطی اقدامات، نظامی قوت مدافعت کو فروغ دینے کے طریقے، مقامی بلغمی قوت مدافعت کو فروغ دینے کے طریقے کے ساتھ دیگر احتیاطی کورسز جیسے فیومیگیشن (دھوپنا) کی سفارش کی گئی ہے۔

آیوش کے طریقوں اور مقامی/بلغمی مدافعتی ردعمل، اچھے اور کمزور ہاضمہ (اگنی)، غذائیت، قوت مدافعت، اور انفیکشن کے درمیان تعلق، اور بھوک کی طاقت (اگنی) کے سلسلے میں خوراک کا معقول انتظام کو بھی زیادہ افہام و تفہیم اور عام لوگوں تک رسائی کے لیے سفارشات میں شامل کیا گیا ہے۔

کووڈ-19 اور لانگ کووڈ -19 کےلئے دماغی صحت کے لیے سفارشات اورذہنی طاقت بڑھانے کے اقدامات  بھی دستاویز کا حصہ ہیں، جو آیوش کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ سابقہ ​​رہنما خطوط/مشورے میں نہیں تھے۔

آسانی سے ہضم ہونے والے کھانے (لگھو آہارا) جیسے مونگ کی دال  کھچڑی اور مڈگا یوشا (مونگ کی دال کا سوپ) کی ترکیبیں احتیاط سے منتخب کی گئی ہیں اور سفارشات میں شامل کی گئی ہیں۔

دستاویز میں یوگا کے آسن کی مثالیں ہیں جن کی مشق کووڈ-19 کے دوران لوگوں کی آسانی سے سمجھنے کے لیے اس کی تصاویر کے ساتھ کی جاسکتی ہے۔

سفارشات کووڈ-19کے مناسب رویے اور احتیاطی تدابیر کے ضمنی ہیں اور ان کو متبادل کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیے۔ صحت حکام کی جانب سے جاری  کئے گئے رہنما خطوط کے مطابق  ماسک کا استعمال، ہینڈ سینیٹائزیشن، جسمانی/سماجی دوری، بیماری کوختم کرنےکے لیے ویکسینیشن، غذائیت سے بھرپور خوراک، قوت مدافعت کوبہتر بنانے اورصحت عامہ کی دیکھ بھال کے تمام دیگر اقدامات کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا  جاتارہاہے۔

 

"صحت کے مختلف حکام (وزارت صحت اور خاندانی بہبود، عالمی ادارہ صحت، اور مختلف ریاستی اور مقامی صحت کے حکام) کے ذریعہ جاری کردہ تمام مستقل ہدایات پر مکمل طور پر عمل کرنا ہوگا اوردستاویز میں کہا گیا ہے کہ آیوش گائڈ لائنس فی الحال کووڈ-19 اور پوسٹ لانگ کووڈ-19 کے سلسلے میں  بندوبست کی سمت میں  ایڈآن کی شکل میں شامل ہوسکتے ہیں۔

 

 

ش ح۔ش ر ۔ف ر

U.NO.14368



(Release ID: 1782175) Visitor Counter : 144