کانکنی کی وزارت
جامع لائسنس کی منظوری کی خاطر معدنیاتی بلاکوں کی بولی کے لئے شناخت میں سہولت کے واسطے معدنیات (معدنی مادے کے ثبوت) رولز 2015 اور معدنیات (نیلامی) رولز 2015 میں ترمیم
ترمیم کا مقصد زیادہ شرکت اور مسابقت کو یقینی بنانا ہے
ریاستی حکومت نے نیلامی کے لئےمجوزہ بلاک میں معدنیاتی امکانات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دی
Posted On:
16 DEC 2021 11:44AM by PIB Delhi
کانکنی کی وزارت نے معدنیات (معدنی مواد کے ثبوت) رولز 2015 (ایم ای ایم سی رولز) اور معدنیات (نیلامی) رولز 2015 میں ترمیم کے لئے باالترتیب معدنیات (معدنی مواد کے ثبوت) دوسری ترمیم رولز 2021 اور معدنیات (نیلامی) چوتھی ترمیم رولز 2021 کو نوٹیفائی کیا ہے۔ ان ضابطوں میں یہ ترمیمات ریاستی حکومتوں، صنعتی انجمنوں، کانکنوں، دیگر فریقوں اور عوام کے ساتھ جامع صلاح ومشورے کے بعد کی گئی ہیں۔
ایم ای ایم سی رولز میں ترمیم سے کوئی بھی شخص، جو نیلامی میں شرکت کرنے کا خواہش مند ہے، جیو سائنس کے دستیاب اعداد وشمار کی بنیاد پر شناخت شدہ بلاکوں کے لئے جامع لائسنس کی خاطر مجوزہ مناسب بلاکوں کی نیلامی میں شرکت کر سکے گا۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ دی گئی کمیٹی نیلامی کے لئے مجوزہ اور سفارش کردہ بلاک میں معدنیاتی امکانات کا جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ نیلامی کے ضابطوں میں ترمیم سے نیلامی کے لئے نوٹیفائڈ کسی بھی مجوزہ بلاک کے لئے مذکورہ شخص، اس کے ذریعہ تجویز کردہ بلاک کی نیلامی میں سکیورٹی کی رقم کی آدھی رقم جمع کراسکے گا۔
ان ترمیمات سے نیلامی میں شرکت کی حوصلہ افزائی ہوگی اور مسا بقت کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس سے جامع لائسنس کی نیلامی کے لئے زیادہ بلاکوں کی شناخت کے لئے ریاستی حکومتوں کو آسانی حاصل ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
ش ح۔و ا ۔ق ر۔
U-14363
(Release ID: 1782150)
Visitor Counter : 211