وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نریندر مودی 17 دسمبر کو کل ہند میئرس کانفرنس کاافتتاح کریں گے
کانفرنس کا موضوع ہے: نیواربن انڈیا
Posted On:
16 DEC 2021 10:10AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندرمودی اترپردیش کے بنارس میں کل ہند میئرس کانفرنس کا افتتاح کریں گے اور کانفرنس سے خطاب کریں گے، اس کا اہتمام شہری ترقی کے محکمہ کی طرف سے کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 17 دسمبر 2021 کو صبح ساڑھے دس بجے میئرس کانفرنس کاافتتاح کریں گے۔ ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے میئر اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ہے ‘نیواربن انڈیا’’۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ شہری علاقوں میں زندگی کے رہن سہن کو آسان بنایا جائے اور حکومت نے سہولتوں کی کمی اور خراب شہری بنیادی ڈھانچے کے مسائل کو دور کرنے کے لئے کئی اسکیمیں اوراقدامات کاآغاز کیا ہے۔ ان کوششوں کی خاص توجہ اترپردیش کی ریاست رہی ہے جس نے گزشتہ 5 سالوں میں شہری علاقوں میں زبردست ترقی اور نمایاں تبدیلی دیکھی ہے۔
17 سے 19 دسمبر کو ایک نمائش کابھی اہتمام کیا جارہا ہے جس میں بھارت سرکاراوراترپردیش حکومت کی شہری ترقی کےشعبوں میں اہم حصولیابیوں کو نمایاں کیا جائے گا۔
اترپردیش کے وزیراعلیٰ اور مکانات اورشہری امور کے مرکزی وزیراس موقع پرموجود رہیں گے۔
ش ح۔ح ا ۔ف ر
U.NO.14343
(Release ID: 1782080)
Visitor Counter : 257
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam