وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

یونیسکو نے ‘کولکاتہ کے درگا پوجا’  کو غیر محسوس ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست برائے انسانیت میں شامل کیا

Posted On: 15 DEC 2021 6:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 15  دسمبر       ایک اہم اعلان میں، غیر محسوس ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق یونیسکو کے 2003 کے کنونشن کی بین حکومتی کمیٹی نے پیرس، فرانس میں 13 دسمبر سے 18 دسمبر 2021 تک ہونے والے اپنے 16 اجلاس کے دوران 'کولکاتہ کے درگا پوجا' کو انسانیت کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں درج  کیا ہے۔ کمیٹی نے پسماندہ گروہوں اور افراد کے ساتھ خواتین کو عنصر کی تحفظ  حفاظت میں شامل کرنے کے  اقدامات کے لیے  درگا پوجا کی ستائش کی۔

ثقافت، سیاحت اورشمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ ہمارے شاندار ورثے، ثقافت، رسومات اور طریقوں کے سنگم کی پہچان اور نسائی الوہیت اور نسائیت کے جذبے کا جشن ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001816N.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O5TZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030C03.jpg

درگا پوجا نہ صرف نسائی الوہیت کا جشن ہے بلکہ یہ رقص، موسیقی، دستکاری، رسومات، کھانا پکانے اور ثقافتی پہلوؤں کا مکمل اظہار ہے۔ یہ تہوار ذات پات، عقیدہ اور معاشی طبقات کی سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور اس کے جشن میں لوگ ایک ساتھ  اکٹھا  ہوتے ہیں۔

کولکاتہ کے  درگا پوجا کو فہرست میں شامل کرنے کے ساتھ، ہندوستان کے پاس اب 14 غیر محسوس ثقافتی ورثے کے عناصر ہیں جو یونیسکو کی نمائندہ فہرست برائے انسانیت کی باوقار فہرست میں شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں، آئی سی ایچ کے عناصر جنہیں فہرست میں شامل کیا گیا ،ان میں کمبھ میلہ (2017 میں)، یوگا (2016) کو شامل ہیں۔ ہندوستان 2003 کے یونیسکو کنونشن ، جس کا مقصد روایات اور زندہ اظہار کے ساتھ غیر محسوس ورثے کی غیر محسوس کی حفاظت کرنا ہے، پر دستخط کرنے والا ایک ملک ہے ۔ غیر محسوس ثقافتی ورثے کا مطلب ہے طرز عمل، نمائندگی، اظہار، علم، ہنر – نیز ان سے وابستہ آلات، اشیاء، نمونے اور ثقافتی جگہیں جنہیں کمیونٹیز، گروپس اور بعض صورتوں میں افراد اپنے ثقافتی ورثے کے حصہ کے طور پر  تسلیم کیا جاتا ہے۔  مزید برآں، اس کی اہمیت ثقافتی مظہر میں نہیں ہے، بلکہ علم اور ہنر کی دولت میں ہے جو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہوتی ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ س ا  (

U-14334


(Release ID: 1782037) Visitor Counter : 170