صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ویکسین بنانے کی صلاحیت پر اپ ڈیٹ

Posted On: 14 DEC 2021 2:15PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ سی ایچ اے ڈی او ایکس1 ، کو-19 کورونا وائرس ویکسین ( نو تشکیل) (کوڈ شیلڈ) میسرز سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، پونے کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے، جبکہ پوری ویرون غیر فعال کورونا وائرس ویکسین (کو ویکسین ) میسرز  بھارت بائیو ٹیک انٹرنیشنل لمیٹڈ، حیدرآباد کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔

جیسا کہ میسرز سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعہ بتایا گیا ہے، کوویکسین شیلڈ کی موجودہ ماہانہ ویکسین کی پیداواری صلاحیت تقریباً 275-250ملین خوراکیں فی مہینہ ہے۔

مزید، جیسا کہ میسرز بھارت بائیوٹیک انٹرنیشنل لمیٹڈ، حیدرآباد کے ذریعہ بتایا گیا ہے،  کو ویکسین کی موجودہ ماہانہ ویکسین کی پیداواری صلاحیت تقریباً 60-50 ملین خوراکیں ہے۔ دونوں کمپنیوں نے موجودہ پیداواری صلاحیت کا تقریباً 90 فیصد کا نشانہ حاصل کر لیا ہے۔

مزید برآں، ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 کے تحت نئے ادویات اور معالجاتی تجربات ضوابط ، 2019 کی دفعات کے مطابق اور ملک میں  کووڈ  وبائی امراض کی وجہ سے فوری ضرورت کی روشنی میں،  سی ڈی ایس سی او نے کو ویکسین اور کووی شیلڈ کے علاوہ  کووڈ-19  کی روک تھام کے لیے ہنگامی صورتحال میں دیگر کووڈ-19 ویکسینز کے محدود استعمال کی اجازت دی ہے۔

کووڈ- 19 ویکسینز کی تیاری کی اجازت:

  1. جی اے ایم-کووڈ- ویکسین مشترکہ ویکٹر ویکسین] اسپوتنک وی[جو  میسرز آر اے( بائیولوجیکلس)،پینشیا بائیو ٹیک لمٹیڈ.، نئی دہلی نے میسرز جینریم  جے ایس سی  ، روس سے بڑی تعداد میں  درآمد شدہ ریڈی ٹو فل(آر ٹی ایف) کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی ہے۔( 02.07.2021 کو)
  2. نوول کورونا وائرس این کوویکسین-2019  ] [زائیکوو- ڈی [جو میسرز کیڈیلا ہیلتھ کیئر لمیٹڈ، احمد آباد نے تیار کی ہے۔(20.08.2021 کو)
  3. کووڈ-19اے ڈی -26 کوو2- ایس( نوتشکیل) کووڈ-19 ویکسین جو میسرز بائیو لوجیکل ای لمیٹڈ، حیدرآباد نے میسرز جونسن اینڈ جونسن  پرائیوٹ لمٹیڈ کے بلک کااستعمال کرتے ہوئے تیار کی-(18.08.2021 کو)
  4. جی اے ایم – کووڈ- ویکسین مشترکہ ویکٹر ویکسین ] اسپوتنک وی07.10.2021 کو[  آر ڈی آئی ایف روس سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے تحت  میسرز ہیٹرو بائیوفرما لمٹیڈ ، حیدرآباد کے ذریعے تیار کی گئی۔(7.10.2021 کو)

کووڈ-19  ویکسینز کی درآمد کی اجازت:

  1. جی اے ایم- کووڈ- ویکسین مشترکہ ویکٹر ویکسین [اسپوتنک - وی] میسرز ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز لمیٹڈ، حیدرآباد کو۔ (12.04.2021 کو)
  2. کووڈ-19 ایم آر این اے-1273 ویکسین (ماڈرنا) میسرز سپلا لمٹیڈ ممبئی کو۔(29.06.2021کو)۔
  3. کووڈ-19 اے ڈی26 کوویکسن2- ایس ویکسین (نوتشکیل)  میسرز جونسن اینڈ جونسن پرائیویٹ لمٹیڈ ممبئی کو۔ (07.08.2021 کو)

****************

 

 

(ش ح۔س ب۔ رض)

U NO:14281



(Release ID: 1781630) Visitor Counter : 170