صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
اے بی –پی ایم جے اے وائی کے تحت صحت خدمات تک غریبوں کی رسائی کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 DEC 2021 2:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14دسمبر 2021/آیوشمان بھارت –پردھان منتری جن آرویوگیہ یوجنا(اے بی-پی ایم جے اے وائی) ایک استحقاق پر مبنی اسکیم ہے ۔ اسکیم کے تحت فوائد حاصل کرنے کے لئے استفادہ کنندہ کے اندراج یارجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ کیش لیس علاج کے فوائد حاصل کرنے کے لئے فائدہ اٹھانے والا براہ راست فہرست میں شامل اسپتال (سرکاری یا نجی) جاسکتاہے۔ استفادہ کنندہ اسکیم کے تحت اپنی اہلیت کو جانچنے کے لئے درج ذیل چینلس کا استعمال کرسکتا ہے:
- این ایچ اے کا 24x7کال سینٹر 14555 ہےجو بڑے پیمانے پر شائع ہوتا ہے۔
- مستفیدین تصدیق کے لئے کسی بھی سرکاری اسپتال (سی ایچ سی اور اس سے اوپر) تک پہنچ سکتا ہے۔ سرکار اسپتال میں تصدیق کے بعد،استفادہ کنندہ کو ضروری علاج فراہم کیا جاسکتا ہے یا اسے قریبی دوسرے سرکاری یا فہرست میں شامل نجی اسپتال میں بھیجا جاسکتاہے۔
- فائدہ اٹھانے والا اپنی اہلیت کی جانچ کرسکتا ہے۔ اور پی ایم جے اے وائی موبائل ایپ کے ذریعہ قریب ترین اسپتال کی تلاش بھی کرسکتا ہے۔
- استفادہ کنندہ اے بی –پی ایم جے اے وائی کے تحت اپنی اہلیت کی جانچ کرنے کے لئے mera.PMJAY.gov.in پر جاسکتاہے۔
- تمام پینل شدہ اسپتالوں سرکاری یا پرائیوٹ میں پردھان منتری آرووگیہ مترا ہیں، جو اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لئے درکار تمام ضروری اقدامات کے ساتھ استفادہ کنندہ کو سہولت فراہم کرتےہیں۔
نیشنل ہیلتھ اتھارٹی اے بی-پی ایم جے اے وائی کی نافذ کرنے والی ایجنسی نے انسداد فراڈ رہنما خطوط کا ایک جامع سیٹ جاری کیا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دھوکہ دہی کے خلاف باقاعدہ مشورے جاری کئے جاتےہیں۔ نیشنل اینٹی فراڈ یونٹ میں ریاستی سطح پرریاستی اینٹی فرادڈ یونٹس کے تعاون سے انسداد فراڈ فریم ورک کی مجموعی نگرانی اور نفاذ کے لئے بنایا گیاہے۔ تمام دعووں کو منظوری اور ادائیگی سے پہلے لازمی معاون دستاویزات کے ساتھ ساتھ بستر پر مریض کی تصویر کی ضرورت ہوتی ہے۔ داخلے اور ڈسچارج کے وقت مستفید کی آدھار پر مبنی بائیو میٹرک تصدیق کی خصوصیت تمام نجی اسپتالوں میں شروع کی گئی ہے۔مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کا استعمال دھوکہ دہی کا فعال طورپر پتہ لگانے کے لئے ایک جامع فراڈ اینالیٹکس حل کےلئے بنایا گیا ہے الگور تھم تیار کیا گیا ہے جو مشتبہ لین دین اور اداروں کی شناخت کے لئے ڈیٹا کی بڑی مقدار پراستعمال کیا جاسکتا ہے اور ہسپتالوں کے رسک اسکورنگ اور مسلسل دعوے کئے جاسکتے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کےمرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-14258
(ریلیز آئی ڈی: 1781586)
وزیٹر کاؤنٹر : 147