بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
سُمت کمار – فیکٹری کارکن ایم ایس ایم ای – این ایس آئی سی ،قرض کے ساتھ کامیاب چھوٹے صنعت کار بنے
Posted On:
14 DEC 2021 12:46PM by PIB Delhi
آگرہ کے سُمت کمار نے سال 2018 میں ‘سمت انٹر پرائز ’ نام سے اپنے خوابوں کے انٹر پرائز تشکیل دی ، جو صفائی کے مقصدسے پلاسٹک برش تیار کرتی ہے۔ نہایت ہی شریف گھرانے سے تعلق رکھنے والے سمت نےتب بے مثال حصولیابی حاصل کی ، جب وہ فیکٹری کے ایک مزدور سے ایک چھوٹے صنعت کار بن گئے ۔اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘ میں نے دولاکھ روپےسے اپنا کاروبار شروع کیا تھا۔ پہلے دو سالوں میں میں اپنی اشیا ء کے کئی آرڈرس نہیں لے پارہا تھا کیونکہ مارکیٹ میں مانگ بڑھ رہی تھی لیکن میرے پاس فنڈز کی کمی تھی ۔ مجھے قرض کی ضرورت تھی ۔ بدقسمتی سے بینک نے میری درخواست مسترد کردی ،جس کے بعد میں ایم ایس ایم ای محکمے گیا اور ان کی مدد کے ذریعہ مجھے 411000 روپے کا قرض حاصل ہوگیا۔ آج میری آدھے سال کی کمائی تقریباََ 30 لاکھ روپے ہے ۔این ایس آئی سی ، ایم ایس ایم ای ،قرضے کی وجہ سے میں ایک مزدور سے ایک کاروبار کا مالک بن چکا ہوں۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ‘‘خودکفیل ’’ بنانے کے لئے انہیں بااختیار بنایا ہے۔
*************
ش ح۔ش ر۔رم
U-14235
(Release ID: 1781251)
Visitor Counter : 136